
دعوت ِاسلامی کے شعبے
کفن دفن کے تحت گزشتہ دنوں کراچی صدر کابينہ میں غسل میت ٹریننگ سیشن کاانعقاد ہوا جس میں 16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ذمہ دار اسلامی بہن نے میت کو غسل دینے کفن
پہنانے اور بچھانے کا عملی طریقہ سکھایااور اسراف اور مستعمل پانی کے بارے میں معلومات فراہم کیں نیز ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے مدنی مذاکرہ سننے کاذہن دیتے ہوئےاسلامی
بہنوں کواس طرح کے ٹریننگ سیشن میں
شرکت کرنےکا ذہن دیا۔شرکت کرتو لی، ابھی بھی شرکت کا ذہن دے رہی ہیں؟،، یا تو یوں
لکھیئے کہ شرکت کرتے رہنے کا ذہن دیا۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر
اہتمام گزشتہ دنوں کراچی لانڈھی کابینہ میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ڈویژن مشاورت اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا
اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کوغسلِ میت کا طریقہ، کفن کاٹنے اور پہنانے
کا طریقہ بیان کیا نیز اس شعبے کے تحت دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
بہاولپور شاہدرہ میں موجودہ جامعۃ المدینہ گرلز
میں تجہیز و تکفین تربیتی اجتماع

اسلامی بہنوں کے شعبہ کفن دفن کےتحت گزشتہ
دنوں بہاولپور شاہدرہ میں موجودہ جامعۃ المدینہ گرلز میں تجہیز و تکفین تربیتی
اجتماع منعقد ہواجس میں25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
نگران اسلامی بہن نے طلبا کو سنت کے مطابق
میت کو غسل دینے،کفن کاٹنے اور پہنانے کا
طریقہ سکھایا اور طالبات کےدرمیان سوالات کاسلسلہ
بھی ہوا۔نیز اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں
کو کفن دفن ٹیسٹ دینے کی ترغیب دلائی گی جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں
کااظہار کیا۔

اسلامی بہنوں کے شعبہ کفن دفن کےتحت گزشتہ دنوں شرقیہ کابینہ یزمان کے
حلقہ عثمان غنی میں تربیتی اجتماع کاانعقادہوا جس میں22 اسلامی بہنوں نےشرکت
کی۔
کفن دفن ذمہ داراسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کوغسل میت ،کفن پہنانے اور
بچھانے کا عملی طریقہ سکھایااور مستعمل
پانی کے بارے میں ،معلومات فراہم کرتے ہوئےپانی کے اسراف سے بچنےکاذہن دیا نیز اسلامی بہنوں کوآئندہ بھی اس طرح کےتربیتی
سلسلوں میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پراسلامی بہنوں نےاپنی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت پچھلے
دنوں صدر، تھانہ بولا خان، رنچھور لائن، بلدیہ، شاہ مرید کابينہ میں غسل میت کی تربیتی کلاس کا انعقاد ہوا جن
میں کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کفن دفن ذمہ داراسلامی بہنوں نے اسلامی بہنوں کوغسل میت کفن پہنانے اور
بچھانے کا عملی طریقہ سکھایااور مستعمل
پانی کے مدنی پھول بھی بتائےآخر میں
اسلامی بہنوں کوآئندہ بھی اس طرح کےتربیتی سلسلوں میں شرکت کرنے کی دعوت دیئ جس
پراسلامی بہنوں نےاپنی نیتوں کااظہارکیا۔

اسلامی بہنوں کےشعبہ کفن دفن کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی کے علاقہ صدیق
آباد میں کفن دفن تربیتی سیشن کاانعقادہوا جس میں بن قاسم زون کی 6 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی ۔

اسلامی بہنوں کے شعبہ کفن دفن و اسپیشل پرسنز کے
زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے شاہ فیصل میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں زون تا علاقہ سطح ذمہ داراسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
شعبہ کفن دفن و اسپیشل پرسنز کی عالمی سطح ذمہ
دار اسلامی بہن نے شعبہ کفن دفن کی بہتری کے حوالےسے مدنی پھول دئیے اور اسلامی
بہنوں کیطرف سےکئےگئے سوالات کے جوابات دئیے اسکے ساتھ شعبہ اسپیشل پرسنز کا تعارف کروایا اور اس میں کام کرنے کا ذہن دیا جس پر ذمہ دار ا سلامی
بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر
اہتمام گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے رنچھوڑ لائن میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا
گیا جس میں 7 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو میت کوغسل دینے، کفن پہنانے ، کفن بچھانے کا
طریقہ بتایا نیز اسراف سے بچنے اور مستعمل پانی کے مدنی پھول بھی دئیے ۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر
اہتمام گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے پیر کالونی میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا
گیا جس میں 27 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
شعبہ کفن دفن کی ڈویژن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل
میت کا طریقہ بتایا ،کفن کاٹنے، بچھانے نیز مستعمل پانی کے مسائل بتاتے ہوئے پانی
کے اسراف سے بچنے کا ذہن دیا ۔اسلامی بہنوں کو شعبہ کفن دفن کے دینی کاموں میں حصہ
لینے کی ترغیب بھی دلائی۔

اسلامی بہنوں کے شعبہ کفن دفن کے زیر اہتمام گزشتہ
دنوں اورنگی اور صدر کابینات میں غسل میت تربیتی
اجتماع کاانعقادہوا جس میں 39 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ڈویژن و
کابینہ شعبہ مشاورتوں کی اسلامی بہنوں نے میت
کو غسل دینے کفن بچھانے اور پہنانے کا طریقہ سیکھایا اوراسلامی بہنوں کو اسراف و
مستعمل پانی کے اہم مسائل سمجھائے نیز
کتاب تجہیز و تکفین کا مطالعہ کرنے کاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نےاپنی نیک نیتوں کااظہار کیا اور کچھ اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ
دینے کے لیے اپنا نام پیش کیا۔

اسلامی بہنوں کے شعبہ کفن دفن کے زیر اہتمام گزشتہ
دنوں صدر کے علاقے خداداد کالونی میں کفن
دفن اجتماع کاانعقاد ہواجس میں 23 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ذمہ دار اسلامی بہن نے غسل میت اور کفن پہنانے
کا طریقہ بتایا ،اسراف اور مستعمل پانی کے اہم مسائل سکھائے نیز 11 اسلامی بہنوں
نے ٹیسٹ دے کر غسل میت دینےکی اور 7 اسلامی بہنوں نے کتاب تجہیز و
تکفین کا مطالعہ کرنے کی نیت کی۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ
کفن دفن کے زیراہتمام گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن میانوالی زون،اطراف حافظ والا کابینہ کی ڈویژن
دوآبہ کے علاقے موسی والی میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں رکن
ریجن کفن دفن ذمہ دار، رکن زون ذمہ دار اور کابینہ نگران سمیت کثیر تعداد میں
اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
ریجن
ذمہ داراسلامی بہن نے شریعت کے مطابق غسل دینے کا طریقہ بتایا، کفن
کاٹنے کا طریقہ بتایا اورپانی کےاسراف کےحوالےسے
مسائل پر مدنی پھول دیئےنیز اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو کفن دفن ٹیسٹ دینے کا
ذہن دیا اور شعبہ کے دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پراسلامی بہنوں نے
اپنی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔