دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت کورنگی ساڑھے3 کراچی لانڈھی کابينہ میں مدنی مشورےکاانعقاد ہواجس میں ڈویژن مشاورت کی اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

کابينہ مشاورت ذمہ داراسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کوشعبہ میں بہتری کےحوالےسے نکات بتائے اور کفن دفن ٹیسٹ دینے کے لئے ترغیب دلاتےہوئے شرکاکو اہداف دئیے جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ کفن دفن کے تحت فیصل آباد ریجن میانوالی زون کالاباغ کابینہ کی ڈویژن کمر مشانی میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں شعبہ کفن دفن کی ریجن ذمہ دار اور عوام اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے سنت کے مطابق غسل میت کا عملی طریقہ سکھایااورکفن کاٹنے اور مستعمل پانی کے مسائل بتاتےہوئے پانی کے اسراف سےبچنے کا ذہن دیا نیز اسلامی بہنوں کے سوالات کے جواب دیئے اور اسلامی بہنوں کو کفن دفن ٹیسٹ دینے شعبہ کفن دفن کے کے دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے زیر اہتمام فیصل آباد ریجن فیصل آباد زون سوسائٹی کابینہ کے ڈویژن فور سیزن میں تربیتی اجتماع کاانعقادہوا جس میں شعبہ کفن دفن شعبہ شب وروز ذمہ دار اور 16 عوام اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نے کفن کاٹنے کا طریقہ سکھایا اورغسل میت پریکٹیکل کر کے دکھایا نیزمستعمل اور غیر مستعمل پانی کے مدنی پھول بتائے جس پراسلامی بہنوں نے شعبہ کفن دفن کا ٹیسٹ دینے اور شعبہ کے دینی کاموں میں حصہ لینے کی نیتیں بھی پیش کیں۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ کفن دفن کےتحت گزشتہ دنوں کراچی زون ایسٹ2 کی کابینہ لیاقت آبادکے علاقہ دستگیر میں فیضانِ معراج کورس کا انعقاد ہوا جس میں 23 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ذمہ دار اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو فیضانِ نماز کتاب پڑھنے ، ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور دیگر شارٹ کورسز میں شرکت کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نےاپنی نیت کااظہار کیا ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں لانڈھی میں زون سطح کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں کابینہ اور علاقہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کفن دفن کی زون سطح کی ذمہ داراسلامی بہن نے ”عاجزی“ کے موضوع پر بیان کیااور نرمی کے ذریعے اپنے شعبے کو بہتر بنانےکےحوالے سے مدنی پھول دیئے نیز رہائشی کورس میں داخلے کا ذہن دیتےہوئے ہفتہ وار رسالے کی کارکردگی وقت پر جمع کروانےکی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  کراچی فیضانِ مدینہ کابینہ کے علاقے پیر کالونی میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو میت کو غسل دینے،کفن پہنانے اور مستعمل پانی اور اسراف کے بارے میں مدنی پھول بیان کئے۔اس موقع پر 7 اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ دیکر اس شعبے کے تحت فی سبیل اللہ دینی کاموں میں حصہ لینے کا ارداہ کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات  میں سے ایک شعبہ کفن دفن للبنات بھی ہے جو نہ صرف عاشقان رسول کاشرعی اصولوں کے مطابق کفن دفن کرنے کے لئے کوشاں ہے بلکہ کفن دفن کا طریقہ سکھانے کے لئے بھی مصروف عمل ہے دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن کا مقصد مسلمان میّتوں کو شرعی اصولوں کے مطابق غسل و کفن دینا اور مرحومین کے لواحقین کو نیکی کی دعوت دینا ہے کفن دفن کے حوالے سے غیر شرعی معاملات اور خلاف سنت رائج باتوں کو ختم کرنا اور عاشقان رسول کو شرعی اصولوں کے مطابق کفن دفن کا طریقہ کار سکھانا ہے ۔

اسی سلسلے میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر اہتمام فیصل آباد ریجن میں ماہ فروری 2021ء میں 134 مقامات پر کفن دفن اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 3ہزار 557 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

فیصل آباد ریجن میں ماہ فروری2021ء میں 616 غسل میت کا سلسلہ ہوا جبکہ 405 مقامات پر ایصال ثواب محافل نعت کا انعقاد کیا گیا اور 540 لواحقات کو اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کروائی گئی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  پنجاب ساہیوال ڈویژن میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت کا طریقہ، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا نیز مستعمل پانی کے مسائل اور اسراف کے متعلق احکامات بھی بیان کئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی  سائٹ ایریا میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 17 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کفن دفن کی زون مشاورت اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت کا طریقہ، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا نیز مستعمل پانی کے مسائل اور اسراف کے متعلق احکامات بھی بیان کئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت پچھلے دنوں کراچی تھانہ بولا خان و حب کابينہ میں کفن دفن تربيتی سیشن کاانعقادہوا جس میں ریجن مشاورت و دیگر ذمہ داراسلامی بہنوں سمیت 96 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔ذمہ داراسلامی بہن نے غسل میت اور کفن پہنانے کا عملی طریقہ بتاتےہوئے اسراف اورمستعمل پانی کے حوالےسےاسلامی بہنوں کو مدنی پھول بتائے۔


دعوتِ اسلامی کےشعبہ کفن دفن کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی صدر کابینہ میں 3 مقامات پر کفن دفن تربیتی سیشن کاانعقادہواجس میں 72 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو غسل میت دینے کا عملی طریقہ، کفن پہنانے اور بچھانے کاطریقہ اور متفرق مدنی پھول سیکھائے جس پر 20 اسلامی بہنوں نے کتاب تجہیزوتکفین کا طریقہ کا مطالعہ کرنے کی نیت کی ا ور 12 اسلامی بہنوں نے غسل میت ٹیسٹ دینے کی نیتوں کااظہار کیا۔


اسلامی بہنوں کےشعبہ کفن دفن کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی کےعلاقےرنچھوڑلائن میں ایک شخصیت کے گھر غسل میت کی تربیت کاسلسلہ ہوا ۔ شعبہ کفن دفن کی ڈویژن مشاورت اسلامی بہن نے تربیت کی جس میں 16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ڈویژن مشاورت اسلامی بہن نے غسل میت کا طریقہ بتایا اور اسراف اور مستعمل پانی کے اہم مسائل سمجھائے نیز کفن بچھانے اور پہنانے کا عملی طریقہ بھی بتایا ۔ آخر میں اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا جس پراسلامی بہنوں نے کتاب تجہیز و تکفین کا مطالعہ کرنے اور اجتماع میں شرکت کرنے کی نیتوں کااظہار کیا۔