فیصل آباد ریجن شعبہ کفن دفن ماہ اپریل 2021ء کی کارکردگی 

Fri, 21 May , 2021
2 years ago

اسلامی بہنوں کے شعبہ کفن دفن کے زیراہتمام فیصل آباد ریجن ماہ اپریل  2021ء میں 129 مقامات پر تربیتی اجتماعات منعقد ہوئے جن میں 3 ہزار 418اسلامی بہنوں نے تربیت حاصل کی۔

فیصل آباد ریجن میں ماہ اپریل میں 994غسل میت کی ترکیب ہوئی ۔337 مقامات پر ایصالِ ثواب کی محفل منعقد ہوئیں اور 416لواحقات کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کروائی گئی۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ کفن دفن کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ریجن میمن نگر میں بذریعہ کال تربیتی سیشن کاانعقادہوا جس میں 6 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ سطح کی اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو غسل میت کا طریقہ ، کفن کاٹنے اور کفن پہنانے کا طریقہ بتاتے ہوئے اسراف اور مستعمل پانی کے مسائل بتائے نیز اسلامی بہنوں کو کفن دفن ٹیسٹ دینےکی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ کفن دفن کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں حیدر آباد ریجن میں بذریعہ اسکائپ مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں حیدر آباد ریجن وزون ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاک سطح شعبہ کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نےذمہ داراسلامی بہنوں کو شعبہ میں بہتری لانے کے حوالے سے اہم مدنی پھول بیان کئے اور ماہانہ کارکردگیوں اور کارکردگی جدول کے حوالے سے کلام کیا اور ہر کام وقت پر سینڈ کرنے کوترجیح دینے اس کے علاوہ جائزہ فارم پر بھی مکمل فالو اپ رکھنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ کفن دفن کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں بذریعہ اسکائپ مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں لاہور ریجن سطح اور زون سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاک سطح شعبہ کفن دفن ذمہ داراسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو ماہانہ کارکردگی جدول کے حوالے سے اہم نکات بتائے اور جائزہ فارم پر مکمل فالو اَپ رکھنے کاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔

اسی طرح شعبہ کفن دفن کےتحت بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں شعبہ اسپیشل پرسنز ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاک سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو شعبہ کفن دفن کے تحت دعوتِ اسلامی کے دینی کام کرنے کے حوالے سے نکات بتائے۔


شعبہ کفن دفن کے زیر اہتمام بذریعہ اسکائپ مدنی مشورے کاانعقاد 

Wed, 28 Apr , 2021
3 years ago

اسلامی بہنوں کے شعبہ کفن دفن کے زیر اہتمام 25 اپریل 2021ء کو بذریعہ اسکائپ مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں شعبہ کفن دفن کی پاک سطح کی مفتشات نے شرکت کی ۔

پاک سطح شعبہ کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو شعبہ کی ترقی کے حوالے سے نکات بتائے اور ٹیسٹ لینے کے حوالے سے مضبوط فالو اپ کا ذہن دیا نیز آئندہ سے کفن دفن ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والی اسلامی بہنوں کے رزلٹ پاک سطح شعبہ کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہنوں کو سینڈ کرنے اور ان کی سند پر صاحبزادئی عطار سلمھاالغفار کے سائن کروانے کے بارے میں اسلامی بہنوں کو مد نی پھول دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ کفن دفن کے زیراہتمام گزشتہ دنوں  فیصل آباد ریجن میں ٹیلیفونک مدنی مشورےکاانعقاد ہوا جس میں شعبہ کفن دفن کی اراکین زون اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

رکن ریجن ذمہ داراسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورشعبہ کے دینی کاموں کو مزید بہتر بنانے کےحوالے سے نکات بتائے جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوت  ِاسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت گزشتہ دنوں ریجن لاہور حافظ آباد زون میں تربیتی اجتماع کاانعقاد ہوا جس میں زون ذمہ دار اور ذیلی سطح کی اسلامی بہنوں نے بذریعہ واٹس ایپ شرکت کی۔

ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو میت کو غسل دینے کا طریقہ کفن پہنانے کا طریقہ سکھایا اور مستعمل پانی کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کاذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ کفن دفن کے تحت گزشتہ دنوں جنوبی لاہور زون کی کابینہ جوہر ٹاؤن میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ذون نگران زون مشاورت کابینہ نگراناور کابینہ مشاورت ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے اہداف بنا کر کام کرنے کے حوالے سے اسلامی بہنوں کو مدنی پھول دیئے نیز جدول مضبوط کرنے اوردینی کاموں کو بڑھانے ، ڈونیشن جمع کرنے کے حوالے سے اسلامی بہنوں کو ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ کفن دفن کے زیراہتمام گزشتہ دنوں  بنگہ حیات کابینہ کی ڈویژن بونگہ حیات میں کفن دفن تربیتی اجتماع کاانعقاد ہوا جس میں 40 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبہ کفن دفن کابینہ سطح ذمہ داراسلامی بہن نے سنت کے مطابق کفن کاٹنے اور میت کو غسل دینے کا پریکٹیکل طریقہ سکھایا نیز پانی کےاسراف سے بچنےکاذہن دیا اور اسلامی بہنوں کو کفن دفن ٹیسٹ دینے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔


 دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کےزیر اہتمام گزشتہ دنوں پاکپتن زون کی بنگہ حیات کابینہ میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں کابینہ نگران کابینہ مشاورت اور ڈویژن مشاورت ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبہ کفن دفن کی ذمہ داراسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کودعوتِ اسلامی کے دینی کام بڑھانے،کفن دفن تربیتی اجتماعات کروانے اور تقرریاں مکمل کرنے کے حوالے سے نکات فراہم کرتے ہوئے اہداف دیئے نیز ہفتہ وار رسالہ کارکردگی شعبہ وائز لینے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


اسلامی بہنوں کےشعبہ کفن دفن کےتحت گزشتہ دنوں   ریجن ملتان، زون بہاولپور میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں کابینہ بہاولپور کی 36 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو شریعت کے مطابق غسل میت دینے اور کفن پہنانے کے مسائل سمجھاتے ہوئےاسلامی بہنوں کو کفن دفن ٹیسٹ دینے کاذہن دیااور شعبہ کفن دفن میں اپنی خدمات سرانجام دینے کی ترغیب بھی دلائی۔

اجتماع کے بعد ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں علاقہ،ذیلی حلقہ اور ٹیسٹ دینے والی اسلامی بہنوں نے شرکت کی،اس مدنی مشورے میں تقرری مکمل کرنے پر کلام ہوا۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ کفن دفن کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  ڈیرہ اسماعیل خان زون میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو کارکردگیوں کو مضبوط کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے اور تربیتی اجتماع کرنے اور اسلامی بہنوں کئ ٹیسٹ لینے کے حوالے سے بھی تربیت کئ نیز اسلامی بہنوں کو مدنی مذاکرہ دیکھنے اور ڈونیشین جمع کرنے کی ترغیب دلائی ۔