اسلامی بہنوں کے شعبہ کفن دفن کے زیراہتمام گزشتہ دنوں  بنگہ حیات کابینہ کی ڈویژن بونگہ حیات میں کفن دفن تربیتی اجتماع کاانعقاد ہوا جس میں 40 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبہ کفن دفن کابینہ سطح ذمہ داراسلامی بہن نے سنت کے مطابق کفن کاٹنے اور میت کو غسل دینے کا پریکٹیکل طریقہ سکھایا نیز پانی کےاسراف سے بچنےکاذہن دیا اور اسلامی بہنوں کو کفن دفن ٹیسٹ دینے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔


 دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کےزیر اہتمام گزشتہ دنوں پاکپتن زون کی بنگہ حیات کابینہ میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں کابینہ نگران کابینہ مشاورت اور ڈویژن مشاورت ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبہ کفن دفن کی ذمہ داراسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کودعوتِ اسلامی کے دینی کام بڑھانے،کفن دفن تربیتی اجتماعات کروانے اور تقرریاں مکمل کرنے کے حوالے سے نکات فراہم کرتے ہوئے اہداف دیئے نیز ہفتہ وار رسالہ کارکردگی شعبہ وائز لینے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


اسلامی بہنوں کےشعبہ کفن دفن کےتحت گزشتہ دنوں   ریجن ملتان، زون بہاولپور میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں کابینہ بہاولپور کی 36 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو شریعت کے مطابق غسل میت دینے اور کفن پہنانے کے مسائل سمجھاتے ہوئےاسلامی بہنوں کو کفن دفن ٹیسٹ دینے کاذہن دیااور شعبہ کفن دفن میں اپنی خدمات سرانجام دینے کی ترغیب بھی دلائی۔

اجتماع کے بعد ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں علاقہ،ذیلی حلقہ اور ٹیسٹ دینے والی اسلامی بہنوں نے شرکت کی،اس مدنی مشورے میں تقرری مکمل کرنے پر کلام ہوا۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ کفن دفن کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  ڈیرہ اسماعیل خان زون میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو کارکردگیوں کو مضبوط کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے اور تربیتی اجتماع کرنے اور اسلامی بہنوں کئ ٹیسٹ لینے کے حوالے سے بھی تربیت کئ نیز اسلامی بہنوں کو مدنی مذاکرہ دیکھنے اور ڈونیشین جمع کرنے کی ترغیب دلائی ۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ  کفن دفن کے تحت کراچی زون صحرائے مدینہ کابینہ تھانہ بولا خان اور میاں والی میں تربیتی اجتماع کاانعقاد ہوا جس میں 30 اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

زون مشاورت شعبہ کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کوغسل و کفن کا مکمل طریقہ سکھایا اور اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کےشعبہ جات کاتعارف پیش کرتے ہوئےاجتماع میں شرکت کرنے کاذہن دیا جس پرذمہ دار اسلامی بہنوں نےاپنی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ کفن دفن کے زیراہتمام فیصل آباد ریجن کی ماہ مارچ 2021ء میں 127 مقامات پر تربیتی اجتماع منعقد ہوئے جس میں 4 ہزار 254 اسلامی بہنوں نے تربیت حاصل کی۔ فیصل آباد ریجن میں ماہ مارچ میں 768غسل میت دلائےگئے ۔420 مقامات پر ایصال ثواب اجتماعات منعقد ہوئیں جبکہ 328 لواحقین نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کیں ۔


دعوت ِاسلامی کےشعبہ کفن دفن کے تحت لانڈھی کابينہ میں ماہانہ مدنی مشورےکاانعقاد ہواجس میں کفن دفن ڈویژن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

کابينہ مشاورت ذمہ داراسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کوشعبے میں کام کرنے کے نکات بتاتےہوئے، کفن دفن ٹیسٹ دینے کے لئے ترغیب دلائی نیز اچھی کارکردگی پر اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کی اوردینی کام کے اہداف بھی دئیےجس پر اسلامی بہنوں نےاپنی نیتوں کااظہار کیا۔


اسلامی بہنوں کے شعبے کفن دفن کے تحت گزشتہ دنوں کراچی محمود آباد کابینہ میں تربیتی سیشن کاانعقاد ہواجس میں 22 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبہ کفن دفن کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو کفن کاٹنے اور کفن پہنانے کا طریقہ سکھایااور غسل میت کا طریقہ بیان کیا نیز

اسلامی بہنوں کو کفن دفن ٹیسٹ دینے اور دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی نیتوں کااظہار کیا۔


اسلامی بہنوں کے شعبے کفن دفن کے تحت گزشتہ دنوں مظفر گڑھ میں کفن دفن تربیتی اجتماع کاانعقاد ہوا جس میں شعبہ کفن دفن کی کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں سمیت 14 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغہ ٔاسلامی بہن نے کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو کفن پہنانےکےحوالےسےشرعی معلومات فراہم کیں اور مستعمل پانی ،اسراف سے بچنے کے متعلق اہم نکات بتائے۔ ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو کفن دفن ٹیسٹ دینے اور کتاب تجہیز و تکفین پڑھنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی نیتوں کااظہار کیا۔


اسلامی بہنوں کے شعبے کفن دفن کے تحت گزشتہ دنوں  احمد پور زون یزمان کے حلقہ خورشید کالونی جامعۃ المدینہ گرلز میں تربیتی اجتماع کاانعقاد ہوا جس میں 51 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغہ ٔاسلامی بہن نے اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت دینے کا طریقہ سکھایا نیز میت کو کفن پہنانے کا طریقہ بتایا اوراسلامی بہنوں کو ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے ،مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی نیتوں کااظہار کیا۔


اسلامی بہنوں کے شعبے کفن دفن کے تحت زون ساؤتھ 1 کی کابینہ کھارادر، گلشن کے علاقے محمد علی سوسائٹی ، محمودآباد ، سرجانی کے علاقے گلزار عطار میں تربیتی اجتماعات کاسلسلہ ہوا جن میں 120 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبہ کفن دفن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے کفن پہنانے کا عملی طریقہ بتایا ،مستعمل پانی کے احکام اور پانی کےاسراف سے بچنے کے حوالےسے مدنی پھول بتائے، نیز ذمہ دار اسلامی بہن نے اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو کفن دفن ٹیسٹ دینے اور کتاب تجہیز و تکفین پڑھنے کی ترغیب دلائی ،جس پر اسلامی بہنوں نے کتاب تجہیز و تکفین پڑھنے اور کفن دفن ٹیسٹ دینے کی نیتوں کااظہار کیا۔


اسلامی بہنوں کے شعبے کفن دفن کے تحت گزشتہ دنوں سعیدآباد کی ڈویژن عابدہ آباد میں کفن دفن تربیتی اجتماع منعقد ہوا جس میں شعبہ کفن دفن کی کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں سمیت 35 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغہ ٔاسلامی بہن نے کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو کفن پہنانےکےحوالےسےشرعی معلومات فراہم کیں اور مستعمل پانی ،اسراف سے بچنے کے متعلق بھی اہم نکات پیش کئے، نیز ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو کفن دفن ٹیسٹ دینے اور کتاب تجہیز و تکفین پڑھنے کی ترغیب دلائی ،جس پر آٹھ اسلامی بہنوں نے کتاب تجہیز و تکفین پڑھنے اور 13اسلامی بہنوں نے کفن دفن ٹیسٹ دینے کی نیت کااظہار کیا۔