دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات  میں سے ایک شعبہ کفن دفن للبنات بھی ہے جو نہ صرف عاشقان رسول کاشرعی اصولوں کے مطابق کفن دفن کرنے کے لئے کوشاں ہے بلکہ کفن دفن کا طریقہ سکھانے کے لئے بھی مصروف عمل ہے دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن کا مقصد مسلمان میّتوں کو شرعی اصولوں کے مطابق غسل و کفن دینا اور مرحومین کے لواحقین کو نیکی کی دعوت دینا ہے کفن دفن کے حوالے سے غیر شرعی معاملات اور خلاف سنت رائج باتوں کو ختم کرنا اور عاشقان رسول کو شرعی اصولوں کے مطابق کفن دفن کا طریقہ کار سکھانا ہے ۔

اسی سلسلے میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر اہتمام فیصل آباد ریجن میں ماہ فروری 2021ء میں 134 مقامات پر کفن دفن اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 3ہزار 557 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

فیصل آباد ریجن میں ماہ فروری2021ء میں 616 غسل میت کا سلسلہ ہوا جبکہ 405 مقامات پر ایصال ثواب محافل نعت کا انعقاد کیا گیا اور 540 لواحقات کو اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کروائی گئی۔