22 شوال المکرم, 1446 ہجری
اسلامی بہنوں کے شعبے کفن
دفن کے تحت گزشتہ دنوں سعیدآباد کی
ڈویژن عابدہ آباد میں کفن دفن تربیتی اجتماع منعقد ہوا جس میں شعبہ کفن دفن کی کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں سمیت 35
اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مبلغہ ٔاسلامی بہن نے
کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو کفن پہنانےکےحوالےسےشرعی
معلومات فراہم کیں اور مستعمل پانی ،اسراف سے بچنے کے متعلق بھی اہم نکات پیش کئے،
نیز ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو کفن دفن ٹیسٹ دینے اور کتاب تجہیز و تکفین پڑھنے
کی ترغیب دلائی ،جس پر آٹھ اسلامی بہنوں نے کتاب تجہیز و تکفین پڑھنے
اور 13اسلامی بہنوں نے کفن دفن ٹیسٹ دینے کی نیت
کااظہار کیا۔