شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات  کےتحت بذریعہ اسکائپ مدنی مشورےکاانعقاد

Thu, 25 Mar , 2021
3 years ago

اسلامی بہنوں کے شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات  کےتحت گزشتہ دنوں حیدرآباد ریجن میں بذریعہ اسکائپ مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں حیدرآباد ریجن ، زون اور کورسزکی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبے کےمتفرق پینڈنگ والے کاموں کا فالواپ کیااورانہیں جلد مکمل کرنے کاذہن دیا نیز 2021میں مدارس کے نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لئے ذمہ داراسلامی بہنوں کو اہداف دئے۔رمضان عطیات کے حوالے سے بھرپور کوشش کرنے کا ذہن دیا۔ای رسید پر کام کرنے کی اورسافٹ ویٔر پر کارکردگی وقت مقررہ پر انٹر کرنے کا ذہن دیا۔ہر سطح پر تقرریاں مکمل کرنے کا ہدف دیاجس پراسلامی بہنوں نےاپنی نیتوں کااظہارکیا۔


فروری و مارچ  2021 مدرستہ المدینہ بالغات کی کارکردگی 

Thu, 25 Mar , 2021
3 years ago

اسلامی بہنوں کےشعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کےتحت فروری2021ء میں پاکستان بھر میں مدرستہ المدینہ بالغات مدارس کی تعداد 4ہزار 649 تھی جن میں کم و بیش 43ہزار 773 اسلامی بہنیں تعلیم قراٰن کے ساتھ فرض علوم سیکھ رہی تھی ۔

مارچ 2021ءمیں پاکستان بھر میں مدرستہ المدینہ بالغات کے تحت 315 نئے مدارس کا اضافہ ہوا جن میں کم و بیش 3ہزار 310 اسلامی بہنوں نے داخلہ لیا جوکہ اب تعلیم قراٰن ِپاک کے ساتھ فرض علوم بھی سیکھ رہی ہیں۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کےتحت گزشتہ دنوں مدنی مشورے کاانعقاد ہواجس میں مدرستہ المدینہ بالغات کی کابینہ ذمہ داراسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو مدرستہ المدینہ بالغات میں بہتری کےحوالےسے نکات بتائے اورہفتہ وار رسالہ کارکردگی وقت پر جمع کروانےکے حوالے سے نکات بتائے نیزکابینہ سطح پر تقرری کے نکات سمجھائے جس پرذمہ داراسلامی بہنوں نے مدرسۃ المدینہ بالغات لگانے کی اچھی نیتیں پیش کی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے تحت گزشتہ دنوں کراچی لانڈھی کابینہ میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں ڈویژن مشاورت شعبہ بالغات کی اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

کابینہ مشاورت ذمہ داراسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کوکورسز و عطیات کے نکات بیان کیئے نیز شعبہ کی بہتری کے حوالے سے مدنی پھول دیئے اورتقرر ی مکمل کرنے کے اہداف دیئے جس پراسلامی بہنوں نےاپنی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔


فیصل آباد ریجن ماہ فروری 2021ء میں مدرسۃ المدینہ بالغات کی کارکردگی

Tue, 16 Mar , 2021
3 years ago

اسلامی بہنوں کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیراہتمام ماہ فروری 2021ء میں 37 مدارس المدینہ بالغات اور گھر بالغات کا اضافہ ہوا جبکہ فیصل آباد ریجن میں 180 مقامات پر مدنی قاعدہ کورس کا آغاز ہوا جس میں 1500 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ذمہ دار اسلامی بہن نےکورس کے اختتام پر امتحان میں کامیاب ہونے والی اسلامی بہنوں کو مدرسۃ المدینہ بالغات لگانے کاذہن دیتےہوئے مدارس المدینہ بالغات لگانے کا ہدف دیا جس پر ا سلامی بہنوں نے بالغات میں پڑھانے کی نیتیں کیں نیز کورس کے اختتام پر زون ذمہ داراسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو 26 مدارس المدینہ بالغات لگانے کےا ہداف دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے سرجانی میں مدرسۃالمدینہ بالغات کی مدرسات کے لئے تربیتی اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں کابینہ نگران ، فنانس ڈیپارٹمنٹ کی زون سطح ذمہ داراسلامی بہن ،مفتشہ اسلامی بہن اور مدرسات سمیت 50 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے صدقات کے فضائل کے موضوع پر بیان کیا اور مدرسات کو ڈونیشن جمع کرنے کا ذہن دیا اسکے بعد مفتشہ اسلامی بہن نے مدرسات کو مدنی قاعدے کے حوالے سے مدنی پھول دئیے نیز ٹیسٹ کے دوران کام آنے والے نکات پر توجہ دلائی اور مدرسات کو پڑھاتے ہوئے پیش آنے والے مسائل کا حل بھی بتایا اسکے بعد فنانس ڈیپارٹمنٹ کی زون سطح ذمہ دار اسلامی بہن نےڈونیشن جمع کرنے کے حوالے سے مدرسات کی تربیت کی نیز ای رسید کے حوالے سے مدنی پھول دیئے جبکہ آخر میں مدرسات نے ٹیسٹ دینے اور عطیات جمع کرنے کی نیتیں پیش کیں۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ  مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام کراچی کے علاقے رنچھوڑلائن میں مدرسات کے تربیتی اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مدرسۃالمدینہ کی کابینہ سطح مفتشہ اسلامی بہن سمیت 75 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مفتشہ اسلامی بہن نے مدرسات کی دینی کاموں کےحوالےسےاورمدرسے کےنظام میں بہتری لانے کےحوالےسےتربیتی نکات بیان کئےمزید ای رسید کے حوالے سے مدرسات کو مدنی پھول بھی بتائےجس پر مدرسات نے اپنی نیتوں کااظہار کیا۔


کراچی کوئٹہ کے علاقے گلشن ٹاؤن میں مدرسۃالمدینہ بالغات کی مدرسات کا تربیتی اجتماع

Wed, 10 Mar , 2021
3 years ago

اسلامی بہنوں کے شعبہ  مدرسۃالمدینہ بالغات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی کوئٹہ کے علاقے گلشن ٹاؤن مدرسۃالمدینہ بالغات کی مدرسات کا تربیتی اجتماع کاانعقادہوا جس میں زون نگران اصلاح اعمال ، ڈونیشن بکس ، فنانس ڈیپارٹمنٹ کی زون سطح ذمہ دار اسلامی بہنو ں اور مدرسۃالمدینہ بالغات کی تمام مدرسات نے شرکت کی۔

مدرسۃالمدینہ بالغات کی ذمہ دار اسلامی بہن نے فون کے ذریعے مدرسات کی تربیت کی اور مدنی قاعدے کے تمام اسباق مختصر اور جامع انداز میں سمجھائے اسکے بعد فنانس ڈیپارٹمنٹ زون سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے مدرسات کو رسید درست طریقے سے فِل کرنے اور چندہ کرنے کی شرعی احتیاطیں رسالے سے ٹیسٹ دینے کا طریقہ سمجھایا آخر میں مدرسات کے سوالات کے جوابات دیئے اور ای رسید کے لئے مدرسات کے کوائف بھی لئے ۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے لیاقت آباد اور موسمیات میں مدرسۃالمدینہ بالغات کی مدرسات کے درمیان تربیتی اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں متعلقہ علاقے کی مدرسات نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کی شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے تربیت کی نیزسالانہ ڈونیشن کے لئے بھر پور کوششیں کرنے اورشخصیات خواتین سے رابطے کرنے کا ذہن دیا۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے محمود آباد میں مدرسات کےدرمیان تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مدرسۃالمدینہ بالغات کی مدرسات نے شرکت کی۔

مفتشہ اسلامی بہن نے مدرسات کی تجوید کے حوالے سے تربیت کی اور کتاب رہنمائے مدرّسین “ کا مطالعہ کرنے کا ذہن دیا نیز زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیرِ اہتمام گزشتہ ہفتےپاکستان بھر میں تقریباً 131 مقامات پر مدرسۃ المدینہ بالغات کی مدرسات کے درمیان تربیتی اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کابینہ وائز مدرسات اور کابینہ تا علاقہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

تربیتی اجتماعات میں تجوید ، شعبے کےکام، مینول رسید اور ای رسیدسمیت دیگر امور پر تربیت کی گئی جبکہ پاکستان مشاورت ، ریجن تا کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے تدریسی امور و شعبہ کے نکات پر کلام کیا۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کے تحت گزشتہ دنوں میاں میر میراں حسین کابینہ میں تربیتی سیشن کاانعقاد ہوا جس میں شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کی ریجن و زون ذمہ داران، معاون مفتشہ، کابینہ، ڈویژن، علاقہ ذمہ دارا سلامی بہنوں اور مدرستہ المدینہ بالغات کی مدرسات نے شرکت کی۔

ریجن ذمہ داراسلامی بہن نے دعوتِ اسلامی کےدینی کاموں کے بارے میں رہنمائی کرتے ہوئےقراٰن پاک کی تعلیم عام کرنے کے لئے مدرستہ المدینہ بالغات کی تعداد بڑھانےکےحوالےسےذمہ دار اسلامی بہنوں کوہدف دیا جس پراسلامی بہنوں نے مدرستہ المدینہ بالغات میں قراٰن پاک پڑھنے اور پڑھانے کے حوالے سے اپنی نیتوں کا اظہار کیا ۔