کراچی کوئٹہ کے علاقے گلشن ٹاؤن میں مدرسۃالمدینہ بالغات کی مدرسات کا تربیتی اجتماع
اسلامی بہنوں کے شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی
کوئٹہ کے علاقے گلشن ٹاؤن مدرسۃالمدینہ بالغات کی مدرسات کا تربیتی اجتماع کاانعقادہوا جس میں زون نگران اصلاح اعمال ، ڈونیشن بکس ، فنانس ڈیپارٹمنٹ کی
زون سطح ذمہ دار اسلامی بہنو ں اور مدرسۃالمدینہ بالغات کی تمام مدرسات نے شرکت کی۔
مدرسۃالمدینہ بالغات کی ذمہ دار اسلامی بہن نے
فون کے ذریعے مدرسات کی تربیت کی اور مدنی قاعدے کے تمام اسباق مختصر اور جامع
انداز میں سمجھائے اسکے بعد فنانس ڈیپارٹمنٹ زون سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے مدرسات
کو رسید درست طریقے سے فِل کرنے اور چندہ کرنے کی شرعی احتیاطیں رسالے سے ٹیسٹ دینے
کا طریقہ سمجھایا آخر میں مدرسات کے سوالات کے جوابات دیئے اور ای رسید کے لئے
مدرسات کے کوائف بھی لئے ۔