فیصل آباد ریجن ماہ فروری 2021ء میں مدرسۃ المدینہ بالغات کی کارکردگی

Tue, 16 Mar , 2021
3 years ago

اسلامی بہنوں کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیراہتمام ماہ فروری 2021ء میں 37 مدارس المدینہ بالغات اور گھر بالغات کا اضافہ ہوا جبکہ فیصل آباد ریجن میں 180 مقامات پر مدنی قاعدہ کورس کا آغاز ہوا جس میں 1500 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ذمہ دار اسلامی بہن نےکورس کے اختتام پر امتحان میں کامیاب ہونے والی اسلامی بہنوں کو مدرسۃ المدینہ بالغات لگانے کاذہن دیتےہوئے مدارس المدینہ بالغات لگانے کا ہدف دیا جس پر ا سلامی بہنوں نے بالغات میں پڑھانے کی نیتیں کیں نیز کورس کے اختتام پر زون ذمہ داراسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو 26 مدارس المدینہ بالغات لگانے کےا ہداف دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔