اسلامی بہنوں کے شعبہ  مدرسۃالمدینہ بالغات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے بن قاسم میں تربیتی اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مدرسۃالمدینہ بالغات کی زون سطح ،بن قاسم کی زون نگران اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کی زون سطح ذمہ دار اسلامی بہنوں اور مدرسۃالمدینہ بالغات کی مدرسات نے شرکت کی۔

مدرسۃالمدینہ بالغات کی زون سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے مدرسات کو جدول سمجھایا اورماہ رمضان کے حوالے سے مدنی پھول دئیے جبکہ فنانس ڈیپارٹمنٹ کی زون سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے مدرسات کی ڈونیشن کے حوالے سے تربیت کی۔ آخر میں مفتشہ اسلامی بہن نے مدنی قائدہ پڑھانے کے حوالے سے مدرسات کو نکات بتائے۔


شعبہ  مدرسۃالمدینہ بالغات کے زیر اہتمام تربیتی اجتماع کا انعقاد

Thu, 4 Mar , 2021
3 years ago

اسلامی بہنوں کے شعبہ  مدرسۃالمدینہ بالغات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مدرسۃالمدینہ بالغات پاک سطح اور زون سطح ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدرسۃالمدینہ بالغات کی پاک سطح اور زون سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مدرسات کی تربیت کرتے ہوئے تدریس کےحوالے سے نکات بتائے اورکارکردگی کی بہتری کے حوالے سے مدنی پھول دئیے۔ فنانس ڈیپارٹمنٹ کی کابینہ سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے مدرسات کو ای رسید ورک سمجھایا ۔ آخر میں مدرسات اسلامی بہنوں نے کارکردگی کو بہتر بنانے اور سالانہ ڈونیشن کے ہدف کو پورا کرنے کی نیتوں کااظہارکیا۔


اسلامی بہنوں  کےشعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات کےتحت حیدرآباد ریجن کے سکهر زون کی کابینہ سکهر زون میں مدرسۃالمدینہ بالغات میں تربیتی سیشن کاانعقادہواجس میں ذمہ داراسلامی بہن نے مدرسہ کی مدرسات کی کارکردگی کاجائزہ لیا اورطالبات سے ٹیسٹ کاسلسلہ کیا نیزمدرسات کو بہتری کے حوالے سے نکات بتاتے ہوئےنیوایڈمیشن کے لیے اہداف دئیے جس پر مدرسہ کے عملے نےاپنی نیت کااظہارکیا۔


کورنگی ساڑھے 3 میں شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے تحت تربیت کا سلسلہ 

Mon, 1 Mar , 2021
3 years ago

دعوت اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں ڈویژن کورنگی ساڑھے 3 میں شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے تحت تربیت کا سلسلہ ہواجس میں کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مدارس کی کارکردگئی کاجائزہ لیااور مدرسات اسلامی بہنوں کو طالبات کے تکمیل قراٰن فارم فل کرنے، طالبات کو اپنا معاون بنانے اور مدرسات کو اپنا نعم البدل تیار کرنے کا ذہن دیا ۔ آخر میں اسلامی بہنوں کومدنی مذاکرہ دیکھنے اور ہفتہ وار رسالہ پڑھنےنفل روزہ رکھنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات  کے تحت لاہور ریجن میں بذریعہ ا سکائپ ماہانہ مدنی مشورےکا انعقاد ہوا جس میں لاہور کی ریجن اور زون ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاک سطح کی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ریجن زون کابینہ سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں کو شعبہ کا کام بڑھانے کے نکات دئیےاور ای رسید بنانے کے لیے تربیت بھی کی ۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبے مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں کراچی کے علاقے گلشن معمار کے مدرسۃالمدینہ بالغات میں کورسز پاک سطح اور مدرسۃالمدینہ بالغات ریجن سطح ذمہ داراسلامی بہنوں نے مدرسۃالمدینہ بالغات میں مدارس اور کورسز کے نظام ، تعلیمی معیار اور مدرسات کے انداز تدریس کا جائزہ لیا۔

بعدازاں مدرسات کا مدنی مشورہ ہو اجس میں مدرسۃالمدینہ بالغات کے جدول اور تعلیمی کیفیت کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیرِ اہتمام یکم فروری 2021 ءسے پاکستان بھر میں 26 دن کا ”مدنی قاعدہ کورس“ کا سلسلہ جاری ہے جوکہ 400 مقامات پر کروایا جا رہاہے۔اس میں کم و بیش 3ہزار670 اسلامی بہنیں شرکت کررہی ہیں۔

کورس کی خصوصیت میں سے یہ ہے کہ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ اس کورس میں قراٰنِ پاک کی درستی کے ساتھ ساتھ تجوید کے اہم قواعد نیز فرض علوم کے مسائل اور باطنی امراض سے متعلق بھی معلومات فراہم کی جارہی ہیں۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ایسٹ زون 1 میں زون سطح پر مدرسۃ المدینہ للبنات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ مشاورتوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی نیز پیشگی جدول ، کارکردگی جدول کی وصولی اور نگران کو اپڈیٹ کرنے نیز مدارس کی تفتیش یعنی ٹیسٹ کے حوالے سے کلام کیا گیا، مفتشات بنانے، ان کی تربیت کرنے اور ٹیسٹ پاس اسلامی بہنوں کے ذریعے نئے مقامات پر مدارس کھولنے کے اہداف دئیے گئے۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کوئٹہ زون میں شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون ذمہ دار اور مدرسۃالمدینہ بالغات کی کابینہ مشاورت و ڈویژن مشاورت نے شرکت کی۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور شعبے کی دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کے تحت گزشتہ روز قبل پاک مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن اور مالیات کی اسلامی بہن نے حیدرآباد ریجن تا کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ  اسکائپ مدنی مشورہ کیا ۔

ذمہ دار اسلامی بہن نے متفرق کاموں کی تکمیل پر توجہ دلاتے ہوئے مدارس کے نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لئے شرکاکو نکات دیئے اوررمضان عطیات کے مدنی پھول سمجھائے اور رمضان عطیات کے حوالے سے بھرپور کوششیں کرنے کا ذہن دیااورہر طالبہ کے گھر ڈونیشن بکس رکھوانے کا ہدف بھی دیا جبکہ ای رسید پر کام کرنے اوراسے عام کرنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی نیتوں کا اظہار پیش کیا ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کے تحت گزشتہ دنوں بالغات کی پاک مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن اور مالیات کی اسلامی بہن نے کراچی ریجن تا کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذیعہ اسکائپ مدنی مشورہ کیاجس میں متفرق دینی کاموں کی تکمیل پر توجہ دلائی۔

2021میں مدارس کے نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لئے ذمہ داران کو اہداف دیئے۔ رمضان عطیات کے مدنی پھول سمجھائے۔ ای رسید پر کام کرنے اور اسے عام کرنے کا ذہن دیا اوررمضان عطیات کے حوالے سے بھرپور کوششیں کرنے کا ذہن دیا۔ہر طالبہ کے گھر ڈونیشن بکس رکھوانے کا بھی ہدف دیا جس پراسلامی بہنوں نے اپنی نیتوں کا اظہار پیش کیا ۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں اسلام آباد ریجن میں مدرسۃ المدینہ بالغات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن تا کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کی پاکستان مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور متفرق کاموں کی تکمیل پر توجہ دلائی نیز 2021ءمیں مدارس کے نظام کو مزید مضبوط بنانے، رمضان میں زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کرنےاورہر طالبہ کے گھر ڈونیشن بکس رکھوانے کے اہداف دئیے۔

اس مدنی مشورے میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ للبنات کی ذمہ دار اسلامی بہن نے بھی شرکت کی اور مختلف نکات پر کلام کیا۔