دعوتِ  اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ایسٹ زون 1 میں زون سطح پر مدرسۃ المدینہ للبنات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ مشاورتوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی نیز پیشگی جدول ، کارکردگی جدول کی وصولی اور نگران کو اپڈیٹ کرنے نیز مدارس کی تفتیش یعنی ٹیسٹ کے حوالے سے کلام کیا گیا، مفتشات بنانے، ان کی تربیت کرنے اور ٹیسٹ پاس اسلامی بہنوں کے ذریعے نئے مقامات پر مدارس کھولنے کے اہداف دئیے گئے۔