17 نومبر بروز اتوار  2019 کو راولپنڈی کینٹ کابینہ کی ڈویژن دھمیال میں دعوتِ اسلامی کے تحت شخصیات اجتماع منعقد کیا گیا جس میں پی ٹی وی کی سابقہ کنٹرولر، مصنفہ ،شاعرہ، پروفیسرز اور علاقے کی دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ اجتماع میں جامعۃ المدینہ فاطمۃ الزہرہ صدر راولپنڈی کی ناظمہ نے سیرت مصطفیٰﷺ اور صدقے کی فضلیت کے موضوع پر بیان کیا اور ٹیلی تھون میں تعاون کرنے کے حوالے سے ذہن سازی بھی کی جس پر اسلامی بہنوں نے ہاتھوں ہاتھ فنڈز جمع کروادیئے اور مزید کی نیت بھی کی۔


18 نومبر 2019ء بروز پیر کو پاکستان نگران اسلامی بہن نے ملتان ریجن کی کابینہ ، زون اور ریجن نگران اسلامی بہنوں اور19 نومبر بروز منگل کو حیدرآباد اور اسلام آباد ریجن  کی کابینہ، زون اور ریجن نگران اسلامی بہنوں کے ساتھ بذریعہ ٹیلیفون اجلاس کا اہتمام کیا جس میں جامعات المدینہ اور مدارس المدینہ کے اخراجات کو پورا کرنے کے لئے 24نومبر کو ہونے والے ٹیلی تھون کی فنڈنگ کے حوالے سےذمہ داران اسلامی بہنوں کو مختلف اہداف دیئے گئے۔


26  نومبر 2019ء سے پاکستان کے 6 شہروں(کراچی،حیدرآباد،ملتان ،فیصل آباد، گجرات اور راولپنڈی) میں قائم دارالسنہ للبنات میں اسلامی بہنوں کے لئے"اصلاح اعمال کورس" کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔ان کورسز میں شریک اسلامی بہنوں کو تجوید کے ساتھ قرآن پاک پڑھنے کا طریقہ ، فقہ اور سنتیں سکھانے کے ساتھ ساتھ مدنی انعامات کی عملی مشق بھی کروائی جائے گی۔کورس میں داخلے کی خواہش مند اسلامی بہنیں درج ذیل آئی ڈی پر رابطہ کریں۔

Ib.darulsunnahpak@dawateislami.net


رِدا پوشی کی تقریبِ سعید

Sat, 23 Nov , 2019
5 years ago

دعوتِ اسلامی کے تحت 19 نومبر2019ء  بروز منگل کو بنت ِعطار سلمہا الغفار نے بہاولپور زون کے جامعات المدینہ للبنات سے درس ِنظامی اور فیضانِ شریعت کورس مکمل کرنے والی 107 خوش نصیب طالبات کی رِدا پوشی فرمائی جبکہ مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حضرت مولانا ابو حامدحاجی محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے بذریعہ انٹر نیٹ بیان بھی فرمایا۔ 


دعوتِ اسلامی  کی مجلس جامعات المدینہ للبنات کے تحت آئندہ سال درجات کے آغاز کے حوالے سے پاکستان سطح کے اجلاس کا اہتمام کیا گیا جس میں رکن مشاورت کورسز ذمہ دار اور زون تعلیمی امور نے شرکت کی۔رکن مشاورت تعلیمی امور نے اسلامی بہنوں کی تربیت کی جبکہ جامعات المدینہ للبنات کے متعلق اہم امور پر خیالات کا تبادلہ ہوا۔


دعوت اسلامی کی مجلس مکتوبات و تعویذا ِت عطاریہ للبنات کے تحت 25اکتوبر بروز جمعۃالمبارک 2019ء کو کراچی کے علاقے ڈیفنس میں دعائے صحت اجتماع منعقد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی سعادت حاصل کی۔ اس موقع پر اسلامی بہنوں کو فی سبیل اللہ تعویذا ِت عطاریہ دیئے گئے۔اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں نے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی نیتیں بھی کیں۔


امیرِ اہل سنت مولانا محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکی ترغیب پر عمل کرتے ہوئے کشمیر زون کی جامعۃ المدینہ للبنات چڑھوئی کی تمام معلمات و طالبات اور ملیر کورنگی کابینہ کراچی ایسٹ زون کی تمام ناظمات و معلمات نے ”فیضانِ نماز “ کتاب حاصل کرلی اور مطالعہ بھی شروع کردیا ہے۔


امیرِ اہل سنت مولانا محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی ترغیب پر عمل کرتے ہوئے اورنگی کابینہ کراچی ساؤتھ زون کی جامعۃ المدینہ للبنات فیض ِمدینہ کی تمام معلمات و ناظمہ نے ”فیضان ِنماز “ کتاب حاصل کرلی اور مطالعہ بھی شروع کردیا ہے۔


امیرِ اہلِ سنت کے علم و حکمت سے بھرپور ملفوظات سے آراستہ ہفتہ وار سلسلہ”مدنی مذاکرہ“  جسے مدنی چینل پر بھی براہ راست دکھایا جاتاہے ۔اس ہفتے یعنی 18 ربیع الاول کی شب براہ راست دکھائے جانے والے مدنی مذاکرے کو ملک و بیرون ملک کے جامعات المدینہ للبنات میں تقریباً 14095 معلمات و طالبات نے سننے اور دیکھنے کی سعادت حاصل کی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت  اسلامی بہنوں میں قرآن و سنت کی تعلیمات کو عام کرنے کے جذبے کے تحت 18نومبر 2019 بروزپیر سے راولپنڈی اور اسلام آباد زون کے جامعۃ المدینہ للبنات فیضان فاطمۃ الزہرہ صدر رینج روڈ میں ”فیضان قرآ ن و سنت کورس “کے درجے کا آغاز کر دیا گیا ہےجس میں مقامی اسلامی بہنوں نے داخلہ لینا شروع کر دیا ہے۔


جامعات المدینہ للبنات سے درس ِنظامی کورس اور فیضانِ شریعت کورس مکمل کرنے والی  ملتان اور D.G خان زون کی 72 طالبات کی ردا پوشی کی تقریب 20 نومبر2019ء بروز بدھ منعقد کی گئی جس میں بنت ِعطار سلمہا الغفار نے خصوصی شرکت فرمائی اور طالبات کی ردا پوشی بھی فرمائی۔

تقریب میں مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے بذریعہ انٹرنیٹ سنتوں بھرا بیان بھی کیا۔


دعوت ِ اسلامی کی مجلس عالمی مشاورت للبنات کے تحت 17 نومبر2019ء بروز منگل کراچی میں بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن ذمّہ دار مدنی انعامات ، ریجن اور زون مشاورتوں کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ رُکنِ ِعالمی مجلس مشاورت نےشرکا کی تربیت کی اور کارکردگی کا جائزہ لیا اورعوام  اسلامی بہنوں کے مدنی انعامات اجتماع کو مضبوط بنانے کے حوالے سے کلام کیا۔اس مشورے میں مجلس انعامات للبنات پاکستان کی ذمّہ دار بھی موجود تھیں۔