
امیرِ اہل سنت مولانا
محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکی ترغیب
پر عمل کرتے ہوئے کشمیر زون کی جامعۃ
المدینہ للبنات چڑھوئی کی تمام معلمات و طالبات اور ملیر کورنگی کابینہ کراچی ایسٹ زون کی تمام ناظمات و معلمات نے ”فیضانِ نماز “ کتاب حاصل کرلی اور مطالعہ بھی شروع کردیا ہے۔

امیرِ اہل سنت مولانا محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کی ترغیب پر عمل کرتے ہوئے اورنگی کابینہ کراچی ساؤتھ زون کی جامعۃ المدینہ للبنات فیض ِمدینہ کی
تمام معلمات و ناظمہ نے ”فیضان ِنماز “ کتاب حاصل کرلی اور مطالعہ بھی شروع
کردیا ہے۔
جامعۃ المدینہ للبنات کی معلمات و طالبات کی مدنی مذاکرہ سننے و
دیکھنے کی کارکردگی

امیرِ اہلِ سنت کے علم و حکمت سے بھرپور ملفوظات سے
آراستہ ہفتہ وار سلسلہ”مدنی مذاکرہ“ جسے
مدنی چینل پر بھی براہ راست دکھایا جاتاہے ۔اس ہفتے یعنی 18 ربیع الاول کی شب براہ راست دکھائے جانے والے مدنی مذاکرے
کو ملک و بیرون ملک کے جامعات المدینہ للبنات میں تقریباً 14095 معلمات و طالبات
نے سننے اور دیکھنے کی سعادت حاصل کی۔
فیضان فاطمۃ
الزہرہ صدر رینج روڈ میں ”فیضان قرآ ن و
سنت کورس “ کا آغاز

دعوتِ اسلامی کے
تحت اسلامی بہنوں میں قرآن و سنت کی
تعلیمات کو عام کرنے کے جذبے کے تحت 18نومبر 2019 بروزپیر سے راولپنڈی
اور اسلام آباد زون کے جامعۃ المدینہ للبنات فیضان فاطمۃ الزہرہ صدر رینج روڈ
میں ”فیضان قرآ ن و سنت کورس “کے درجے کا
آغاز کر دیا گیا ہےجس میں مقامی اسلامی بہنوں نے داخلہ لینا شروع کر دیا ہے۔

جامعات المدینہ
للبنات سے درس ِنظامی کورس اور فیضانِ شریعت کورس مکمل کرنے والی ملتان اور D.G خان زون کی 72 طالبات کی ردا پوشی کی تقریب 20 نومبر2019ء بروز بدھ
منعقد کی گئی جس میں بنت ِعطار سلمہا الغفار نے خصوصی شرکت فرمائی اور طالبات کی ردا پوشی بھی فرمائی۔
تقریب میں مرکزی مجلس
شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے بذریعہ انٹرنیٹ سنتوں بھرا بیان بھی کیا۔



دعوتِ اسلامی کے تحت 13 نومبر بروز بدھ 2019ء
کراچی کے علاقےصدیق آباد فیڈرل بی ایریا بلاک 3میں محفل میلاد منعقدکی گئی جس میں
کراچی ایسٹ زون نگران نے شرکت کی
اور"آقاﷺ کی شان اورامت کی شفاعت "کے موضوع پر بیان کیا۔ اختتام پر 15 ربیع الاول سے ہونے والے
”فیضان شریعت کورس“ میں داخلے کی ترغیب
بھی دلائی گئی اور اس کے ساتھ ساتھ ٹیلی تھون میں تعاون کا ذہن دیا گیا نیز”فیضان نماز“ کتاب سے گھر درس
کرنے اور بچوں کو کڈز مدنی چینل دکھانے کی نیتیں بھی کروائیں گئیں ۔

دعوت اسلامی کے تحت 17 نومبر بروز اتوار 2019 ءکوگڈاپ کابینہ میں ایک خاتون شخصیت کے
گھر مدنی حلقے کا اہتمام ہوا جس میں نگران زون اور کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے شرکت کی ۔ذمہ داراسلامی بہن نےمدنی حلقے میں بیان
کیااوراسلامی بہنوں کو ٹیلی تھون کی بھر پور ترغیب دلائی ۔اس موقع پراسلامی بہنوں نے
ہاتھوں ہاتھ یونٹ جمع کروائے اورمزید کے لئے
اپنی نیتیں پیش کیں۔

دعوت اسلامی کے تحت 17نومبر بروز اتوار2019ءکو
ذمہ دار اسلامی بہن کا فیصل آباد زون
ذمہ دار کے ساتھ جھنگ کابینہ کا جدول بنا جس میں کوٹ شاکر ،واصو ،باغ، اٹھارہ ہزاری اور
گھڑ موڑ سے ذمہ داران اور اہل ثروت اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔اس موقع پر شخصیات اسلامی بہنوں کو ٹیلی تھون کی ترغیب دلائی گئی جس پر اسلامی بہنوں نے ہاتھوں ہاتھ 28 یونٹس جمع کروائے اور63 یونٹس
کی نیت پیش کیں۔ اسلامی بہنوں نے ہاتھوں
ہاتھ اپنے زیورات دعوتِ اسلامی کو پیش
کردیئے۔

دعوت اسلامی کے تحت 17،16 نومبر بروز ہفتہ ،
اتوار 2019ء لاہور میں لاہور ریجن کی اسلامی بہنوں کا رہائشی اجلاس ہوا جس میں رکنِ
شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی اور لاہور ریجن نگران رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا
عطاری نے بذریعہ انٹرنیٹ مدنی کاموں کے سلسلے میں اسلامی بہنوں کی تربیت کی۔
دارالسنہ
للبنات کے تحت ملک بھر میں"اصلاح اعمال کورس"کا آغاز ہونے جارہاہے

دعوت اسلامی کی مجلس دارالسنہ للبنات کے تحت
26نومبر2019ءسےپاکستان کے6 شہروں (کراچی،
حیدرآباد، ملتان ،فیصل آباد، گجرات اور راولپنڈی) میں قائم دارالسنہ للبنات میں اسلامی بہنوں کے
لیے"اصلاح اعمال کورس" کا آغاز
ہونے جا رہا ہے جس میں شریک اسلامی بہنوں کو تجوید کے ساتھ قرآن پاک پڑھنے کا
طریقہ ، فقہ اور سنتیں سکھانے کے ساتھ ساتھ مدنی انعامات کی عملی مشق بھی کروائی
جائے گی۔کورس میں داخلے کی خواہش مند اسلامی بہنیں درج زیل آئی ڈی پر رابطہ کریں۔