
دعوت اسلامی کی مجلس دارالسنہ للبنات کے تحت 13
نومبر بروز بدھ 2019ء سے پاکستان کے 5 شہروں ( کراچی،ملتان، فیصل آباد،گجرات اور راولپنڈی) میں قائم دارالسنہ للبنات میں 12 دن
کا"اسلامی زندگی کورس" جاری ہے جس میں کم و بیش 116 اسلامی بہنیں شرکت
کی سعادت پا رہی ہیں۔اس کورس میں اسلامی بہنوں کو مختلف فقہی مسائل سکھانے کے ساتھ
ساتھ اسلامی اصولو ں کے مطابق زندگی گزارنے کے حوالے سے تربیت بھی کی جارہی ہے۔

دعوتِ
اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغات کے تحت نومبر 2019 ء میں پاکستان کے ریجن فیصل آباد کے میں
قائم مدارس المدینہ بالغات میں اجتماعاتِ میلادکا انعقاد ہوا جن
میں کثیر تعداد میں اسلامی بہنوں نے شرکت
کی اور مدرسۃ المدینہ میں داخلہ لینے ،قرآن پاک کو درست تجوید کے ساتھ پڑھنے اور فرض علوم سیکھنے کی نیتیں کیں۔
اسلامی بہنوں کو 24
نومبر کو ہونے والے ٹیلی تھون مدنی عطیات میں بڑھ چڑھ کر حصہ
لینے کا ذہن دیا گیا۔ اس موقع پرکثیر
تعداد میں اسلامی بہنوں نے ڈونیشن جمع کروانے کا ہدف لیا اور ایک
شخصیت اسلامی بہن نے دعوتِ اسلامی کے
مدنی کاموں سے متاثر ہو کر اپنے گھر
کا ایک پورشن مدرسۃ المدینہ بالغات کے لئے وقف کردیا جہاں فوری طور پر مدرسۃ المدینہ کا آغاز بھی کردیا گیا۔

دعوتِ اسلامی کے تحت 15 نومبربروز جمعہ2019 ءکو فیروزپورکابینہ کی ڈویژن
نشتر کالونی میں محفلِ نعت منعقد کی گئی جس میں کثیر تعداد میں مقامی اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔محفل میں مبلغہ ٔ دعوتِ اسلامی نےسنتوں بھرا بیان کیا۔اختتام پر اسلامی
بہنوں نے مدنی انعامات کےمطا بق زندگی گزارنے کی نیت کی اور ٹیلی تھون کے لئے ہاتھوں
ہاتھ 4 یونٹ اور گولڈ کی انگوٹھی پیش کی اور مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے
کی نیت بھی کی۔

دعوتِ
اسلامی کے تحت پاکستان،موزمبیق،یوکے،سری لنکا اور ماریشس کے 364 جامعات المدینہ
للبنات کی معلمات و ناظمات اور ذمہ دار اسلامی بہنوں کے لئے 14،15،16 نومبر کو تین
دن کے سنتوں بھرے اجتماع کا اہتمام ہوا۔جس میں نگرانِ شوریٰ،اراکینِ شوریٰ،مفتیانِ
کرام،نگران پاک انتظامی کابینہ نے بذریعہ آواز اور جامعات المدینہ للبنات کی عالمی
مجلس مشاورت و اراکینِ پاک مشاورت نے تربیت فرمائی۔
جامعات
المدینہ للبنات کی کئی معلمات و طالبات نے فیضانِ نماز کا مطالعہ مکمل کرلیا

دعوتِ
اسلامی کی مجلس جامعات المدینہ للبنات کے تحت چلنے والےزون کراچی ساؤتھ سینٹرل کی
1 جامعہ المدینہ للبنات (انوارِ طیبہ)،زون کراچی ایسٹ ملیر کی 2 جامعات
المدینہ للبنات (عثمانیہ،گلستانِ مصطفیٰ )زون پنڈی
اسلام آباد کی 3 جامعات المدینہ للبنات (فیضانِ فاطمۃالزہرا،فیضانِ
زینب ڈھوک مٹکیال،فیضانِ مہر علی شاہ کہوٹہ)زون سیالکوٹ
کی 1 جامعہ المدینہ للبنات مسلم آباد گجرات کی تمام معلمات و طالبات نے امیرِ
اَہلِ سنّت مولانا محمد الیاس عطّار قادری دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی ترغیب پر عمل کرتے ہوئے ”فیضانِ نماز“کتاب کا
مطالعہ مکمل کرلیا۔
نگرانِ شوریٰ کا جامعات المدینہ للبنات میں بذریعہ مدنی چینل
سنتوں بھرا بیان

دعوتِ اسلامی کے عالمی
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں قائم
جامعۃ المدینہ کے دورۃ الحدیث شریف میں 16 نومبر بروز ہفتہ سنتوں بھرے اجتماع کا
اہتمام کیا گیا جس میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن مولانا محمد عمران
عطاری مَدَّظِلُّہُ
الْعَالِی نے سنتوں
بھرا بیان فرمایا۔

پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ مدرستہ المدینہ
بالغات کے تحت چلنے والے مدرستہ المدینہ بالغات میں اجتماع میلاد منعقد کیا گیا۔اس اجتماعِ میلاد
میں مبلغہ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرابیان
کیا اور اسلامی بہنوں کو ٹیلی تھون کے سلسلے میں ترغیب دلائی۔اس موقع پر شرکا
اسلامی بہنوں نے ٹیلی تھون میں حصہ ملانے کی نیتیں کیں اور کچھ اسلامی بہنوں نے
ہاتھوں ہاتھ رقم جمع کروائی ۔ اسلامی بہنوں نے مدرستہ المدینہ بالغات میں پڑھنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینےکی نیتیں بھی کیں ۔

15 نومبر بروزجمعرات 2019ء کو ڈویژن شو
مارکیٹ میں ایک اسلامی بہن کے گھر اجتماع ِمیلاد کا اہتمام کیا گیاجس میں بیرون
ملک کی نگران اسلامی بہن نے شرکت کی۔ انہوں نے اپنے بیان میں دعوت اسلامی کے مدنی
کاموں اور ٹیلی تھون میں حصہ ملانے کی بھرپور ترغیب دلائی۔اسلامی بہنوں نےہاتھوں
ہاتھ 19 یونٹ جمع کروانے کی نیت کی اور2
یونٹ جمع کروادیئے۔

دعوتِ اسلامی کے تحت 15 نومبر بروزجمعرات 2019ء کو
کابینہ میمن نگر A-13 میں محفل
میلاد مصطفٰی ﷺ منعقد کی گئی جس میں کراچی ایسٹ نگران نے خصوصی بیان کرتے ہوئے آقاﷺ
کے معجزات اور امت محمدیہ ﷺ کے فضائل پر روشنی ڈالی اور جامعۃ المدینہ میں ہونے
والے ”فیضان شریعت کورس“ کی ترغیب بھی دلائی۔

دعوتِ اسلامی کے تحت 14نومبر بروزجمعرات 2019ء
کو کلفٹن کابینہ میں ایک خاتون شخصیت کے
گھر پرسنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں 75سے زائد اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔ اجتماع
میں کراچی ریجن نگران اسلامی بہن نے بیان
کیا جس میں دعوت
اسلامی کے مدنی کاموں میں تعاون کرنے کا
ذہن دیا اور ٹیلی تھون کی بھر پور ترغیب دلائی۔اجتماع کے اختتا م پر کراچی ریجن نگران اسلامی بہن نے ایک خاتون
وکیل سمیت دیگر شخصیات سے ملاقات بھی کی۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ کے تحت 13 نومبر کو ایک
پراپرٹی ڈیلر کے گھر میں اسلامی بہنوں کے
لئے محفل نعت کا سلسلہ ہوا جس میں مبلغہ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور محفل
میں شریک خواتین کو دعوت اسلامی کے کاموں بالخصوص ”کِڈز مدنی چینل“ کا تعارف پیش کیا، ٹیلی تھون کیلئے زیادہ سے زیادہ
فنڈز جمع کروانے کی ترغیب بھی دلائی گئی۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے تحت 13
نومبر بروز بدھ2019 کو ٹھٹھہ کے مددگار فاؤنڈیشن اسکول اور ایک شخصیت کے گھر میں
محفلِ نعت کا سلسلہ ہوا جس میں 95 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔محفل میں مبلغہ دعوتِ
اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے
کاموں میں تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔اختتام پر خواتین شخصیات نے ٹیلی تھون میں فنڈز جمع کروانے کی نیتیں کیں اور اپنےاپنے گھروں
میں محافل نعت کا انعقاد کروانے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔