دعوتِ اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم لاہور ریجن ذمہ دار نے پنجاب کے مختلف تعلیمی اداروں(پنجاب گروپ آف کامرس کالجز،ایلیٹ گروپ آف کالجز،ٹائمز کالج اورسعید اسلامک کالج)کی پرنسپلز اور ڈائریکٹرز سے ملاقاتیں کیں ۔ اس موقع پر تمام تعلیمی اداروں میں ذمہ دار اسلامی بہن کا پُرجوش استقبال کیا گیا ۔ذمہ دار اسلامی بہن نے انہیں دعوت ِاسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے اپنے اپنےاداروں میں دعوت ِاسلامی کا کام شروع کروانے کی ترغیب دلائی جس پر ٹائمز کالج اور ایلیٹ کالج میں درس کی اجازت دے دی گئی۔ دورانِ ملاقات شخصیات نے دعوتِ اسلامی کے لیے اچھے تاثرات کا اظہار کیا اور بھر پور تعاون کرنے کی نیت بھی پیش کی۔


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت قائد آباد کراچی میں N.E.D یونیورسٹی کی ایک اسٹوڈنٹ کے گھر محفلِ نعت کا سلسلہ رہا جس میں 43 شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پرمبلغۂ دعوتِ اسلامی نے حاضرین کی تربیت کی اور دعوت اسلامی کے مدنی کاموں میں تعاون کرنےکا ذہن دیتے ہوئے ٹیلی تھون میں بھرپور حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔حاضرینِ محفل نے دعوتِ اسلامی کی دینی خدمات بالخصوص مدنی چینل کی افادیت کا اعتراف کرتے ہوئے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔


لاہور کے میو ہسپتال سے منسلک نیورولوجسٹ کے گھر پچھلے دنوں  دعوتِ اسلامی کے تحت محفلِ نعت کا سلسلہ رہا جس میں 40 پروفیسرز، لیڈی ڈاکٹر اور اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔اجتماع میں کئے جانے والے بیان اور دعا سے متاثر ہوکرکئی شخصیات نے بھی اپنے اپنے اداروں میں دعوتِ اسلامی کا کام کرنے کی نیت کی اور اچھے تاثرات کا اظہارکیا۔ 


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت کھارادر کابینہ کراچی میں اسلامی بہنوں کے لئے سنتوں بھرے اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار نے  سنتوں بھرا بیان کیا اور دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کا تعارف پیش کرتے ہوئے ٹیلی تھون میں تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 16 نومبر کو کراچی موسمیات میں برائٹ فیوچر اسکول کی پرنسپل کے گھر محفلِ نعت کا سلسلہ رہا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔اس موقع پرکراچی ریجن ذمہ دار نے بیان کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی اور اس کے مدنی کاموں کا تعارف پیش کیااور دعوت اسلامی کے اجتماعات میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی اور انہیں ٹیلی تھون کے لیے زیادہ سے زیادہ فنڈز جمع کروانےکا ذہن بھی دیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 16نومبر کو کراچی ریجن ذمہ دار نےادارہ اسلامک مشن پاکستان سے منسلک اسلامک اسٹیڈیز خاتون پروفیسر سے ملاقات کرتے ہوئےانہیں دعوتِ اسلامی اور اس کے مدنی کاموں کا تعارف پیش کیا اور دعوت اسلامی کےمدارس اور جامعات المدینہ کے اخراجات کو پورا کرنے کے لئے24 نومبر کو ہونے والے ٹیلی تھون میں حصہ لینے کی ترغیب بھی دلائی جس پر انہوں نے ہاتھوں ہاتھ ایک یونٹ پیش کیا۔


مجلس شعبہ تعلیم کے تحت گزشتہ دنوں ہالہ اور سکرنڈ میں شخصیات اجتماعات کا سلسلہ رہا جن میں ٹیچرز، لیڈی ہیلتھ ورکرز،بزنس وومین سمیت 86 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔اس موقع پرکابینہ ذمہ داران اسلامی بہنوں نے فضائلِ صدقات پر بیان کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کا تعارف و دینی خدمات سے آگاہی فراہم کی اور ساتھ ہی ٹیلی تھون کے حوالے سے ذہن سازی کی اور دعوت اسلامی کےمدارس اور جامعات المدینہ کے لیے زیادہ سے زیادہ یونٹ جمع کرنے کی ترغیب دلائی ۔


  14 نومبر بروز جمعرات 2019 ء کوحیدرآباد زون میں مختلف مقامات پر دعوت اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں میں شخصیات اجتماع منعقد ہوا جس میں انہیں دعوتِ اسلامی کا تعارف و دینی خدمات سے آگاہی فراہم کی گئی اور مدنی ماحول سے وابستہ ہونے کا ذہن دیا گیانیز ٹیلی تھون کے حوالے سے ذہن بھی ذہن سازی کی گئی، اس موقع پرشخصیات اسلامی بہنوں نے ہاتھوں ہاتھ 16 یونٹ جمع کروائے۔


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت  حیدرآباد کابینہ میں دعوت اسلامی کے تحت 192 مقامات پر اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات ہوئے جن میں تقریباً 5 ہزار سے زائد اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔مبلغات نے ان اجتماعات میں آنے والی اسلامی بہنوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ٹیلی تھون میں تعاون کرنے کا ذہن بھی دیا ۔


17 نومبر 2019ء بروز اتوار  صدر کابینہ میں ڈویژن جمشید روڈ میں محفل ِمیلاد ِمصطفیٰ منعقد ہوئی جس میں عا لمی سطح کی نگران اسلامی بہن نے بیان کیا اور راہ ِخدا میں خرچ کرنے کے فضائل پر روشنی ڈالتے ہوئے ٹیلی تھون کی اہمیت و ضرورت بیان کی۔

صاحبِ خانہ اسلامی بہن نے ہاتھوں ہاتھ 18 یونٹس دینے کی نیت پیش کی اور ان کے علاوہ 2اسلامی بہنوں نے 5، 5 یونٹس دینے کی نیت کی۔


26روزہ مدنی قاعدہ  کورس 

Sat, 23 Nov , 2019
5 years ago

اورنگی کابینہ ڈویژن باغِ مرشد میں ہونے والے  " 26 روزہ مدنی قاعدہ کورس " میں مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں کورس کی معلمات اسلامی بہنوں نے ٹیلی تھون کی اہمیت و ضرورت بیان کرت ہوئے بھر پور تعاون کی ترغیب دلائی۔ طالبات نے ٹیلی تھون میں بھر پور تعاون کرنے کی نیت کی جبکہ ایک اسلامی بہن نے ہاتھوں ہاتھ اپنی سونے کی انگوٹھی پیش کر دی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ کے تحت 17 نومبر 2019ء بروز اتوار کو فیصل آباد  زون کی جھنگ کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہن نےایک ڈاکٹر اسلامی بہن سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کا تعارف و دینی خدمات سے متعلق آگاہی فراہم کی اور مدنی ماحول سے وابستہ ہونے کا ذہن دیا۔