دعوتِ اسلامی کے تحت 11  ربیع الاول بروز ہفتہ1441ھ کوچنیوٹ میں پولیس آفیسرکے گھر خواتین کی محفل نعت کاسلسلہ رہا جس میں کم وبیش 70 اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔ شخصیات اسلامی بہنوں نےاپنے اپنےعلاقے میں اجتماعات شروع کروانےکی نیتیں کی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ کے تحت 12  ربیع الاول1441ھ کوفیصل آبادکےعلاقےامین ٹاؤن میں "ٹیکسٹائل ملز مارکیٹنگ مینیجر"کے گھرشخصیات مدنی حلقہ کاسلسلہ رہا جس میں کم وبیش 60 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ شرکانےدعوت اسلامی کےکام سےمتاثرہوکرٹیلی تھون کےلئےیونٹ پیش کئےاورمزیدیونٹ جمع کروانےکی بھی نیت کی۔


شخصیات کے گھر محفل نعت

Thu, 14 Nov , 2019
5 years ago

دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ للبنات کے تحت 12 ربیع الاول1441ھ کو کراچی کے علاقے مدنی کالونی (دھوراجی کالونی) میں ایک خاتون شخصیت کے گھر پر محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں رکن عالمی مجلس مشاورت نے سنتوں بھرا بیان کیا اور محفل نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے مدنی کاموں میں تعاون کرنے اور ٹیلی تھون میں بھرپور حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 11نومبر2019کو سکھر میں محفلِ نعت کا اہتمام  کیا گیاجس میں نگران مجلس مدنی انعامات پاکستان نے شرکت کی اور سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے مدنی انعامات پر عمل کرنے اور 24نومبر کے ہونے والے ٹیلی تھون میں بھرپور حصہ ملانے کاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے ہاتھوں ہاتھ فنڈ جمع کروایا اور اپنے اعمال کا محاسبہ کرنے اور مدنی انعامات کے مطابق ذندگی گزارنے کی نیتیں بھی کیں۔


دعوتِ اسلامی کے تحت  11نومبر 2019ء بروز پیر کو جامعۃ المدینہ للبنات رحیم یار خان میں مدنی انعامات کورس کا اہتمام کیا گیا جس میں نگران زون اسلامی بہن نے مدنی انعامات سے متعلق نکات بیان کئے اور اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کے مطابق شب و روز گزارنے اور مدنی انعامات کا رسالہ پُر کرکے ہر ماہ پابندی سے جمع کروانےکا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ کے تحت پچھلے دنوں  پنجاب کے شہر گوجرانوالہ کے سیشن کورٹ میں وکلاو ججز اسلامی بہنوں کے درمیان اجتماع میلاد کا سلسلہ ہوا جس میں کم و بیش 46 وکلا اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ میلاد میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیانیز اسلامی بہنوں کو ٹیلی تھون مہم میں زیادہ سے زیادہ فنڈ کے ذریعے دعوتِ اسلامی کا ساتھ دینے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت کراچی کے علاقے دھوراجی  کالونی میں اسلامی بہنوں کے اجتماع میلاد کا سلسلہ ہوا جس میں کم و بیش 277 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ میلاد میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیانیز اسلامی بہنوں کو ٹیلی تھون مہم میں زیادہ سے زیادہ فنڈ کے ذریعے دعوتِ اسلامی کا ساتھ دینے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک سکول سسٹم کے تحت 9نومبر2019ء کو پاکستان بھر کے کیمپسز میں مڈ ٹرم کے امتحانات کے نتائج کے اعلان کے سلسلے میں PTM منعقد ہوئی جس میں والدین کو بچوں کی تعلیمی کارکردگی سے تفصیلاً آگاہ کیا گیا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ اس موقع پر والدین نے دارالمدینہ کی تعلیمی سرگرمیوں پر اطمنان کا اظہار کیا اور ان کی کاوشوں کو خوب سراہا۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس جامعات المدینہ للبنات کے تحت پچھلے دنوں رکن عالمی مجلس مشاورت کی جانب سے  ماہانہ تربیتی مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ جامعات المدینہ للبنات کی پاک سطح کی اراکین مشاورت اور ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے شرکت کی۔اس مدنی مشورے میں ٹیلی تھون، اجتماعِ ردا پوشی اور فیضان قراٰن و سنت کورس میں مزید بہتری لانے کے متعلق اہم امور پر مشاورت کی گئی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت  پچھلے دنوں موڈاسا کے شہر جامنگر میں اجتماعِ میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں حنفی ریجن ذمّہ دار اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ میلاد میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ  بالغات کے تحت اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ ماہ اکتوبر2019ء میں نئے مدرسۃ المدینہ بالغات میں اضافے ہوئےجن کی تفصیل درجِ ذیل ہے:

٭کراچی ریجن میں 38 نئے مدارس کا آغاز ہوا۔

٭حیدر آباد ریجن میں 8 نئے مدارس کا آغاز ہوا۔

٭اسلام آباد ریجن میں 57 نئے مدارس کا آغاز ہوا۔

٭ملتان ریجن 17نئے مدارس کا آغاز ہوا۔

٭ لاہور ریجن میں 2 نئے مدارس کا آغاز ہوا۔

٭فیصل آباد ریجن میں 5 نئے مدارس کا آغاز ہوا۔

جس میں 1604 پڑھنے والیوں نے اپنا قراٰن ِ پاک درست تجوید کے ساتھ پڑھنے کے لئے اورفرض علوم ، نماز ، غسل کے مختلف مسائل سیکھنے کی نیت سے داخلہ بھی لیا۔

مدرسۃ المدینہ بالغات میں درست قراٰنِ پاک پڑھنے کی خواہش مند اسلامی بہنیں اپنے علاقے کی ذمہ دار اسلامی بہن سے رابطہ فرمائیں۔

دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں پاک دفتر للبنات میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان کیا۔آخر میں صلوٰۃ وسلام اور دعا کا سلسلہ بھی ہوا۔