دعوتِ اسلامی کے تحت10ربیع الاول 1441ھ کو لانڈھی کراچی میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ صاحبزادیِ عطار سَلّمھا الغفّار نے سنّتوں بھرا بیان کیا اوراجتماعِ میلاد میں شریک اسلامی بہنوں ٹیلی تھون میں اپنا حصہ شامل کرنے کی ترغیب دلائی۔ علاوہ ازیں اسلامی بہنوں میں مکتبۃ المدینہ کے رسائل بھی تقسیم کئے گئے اور اسلامی بہنوں نے صاحبزادیِ عطار سَلّمھا الغفّار کے ہاتھوں سے مدنی برقع پہنے کی سعادت بھی حاصل کی۔


     10 ربیع الاول 1441ھ کو دعوتِ اسلامی کے تحت ادریس گارڈن میں کراچی ساؤتھ زون کے ذمہ داران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں نگران زون اسلامی بہن نے مدنی کاموں کی ترقی کا جائزہ لیتے ہوئے مدنی کاموں کو مزید مضبوط کرنے اور 24 نومبر2019ء کو ہونے والے ٹیلی تھون مہم میں زیادہ سے زیادہ فنڈ جمع کرنے کے اہداف طے کئے۔


10 ربیع الاول 1441ھ گڈاپ کابینہ کے ڈویژن ٹول پلازہ میں شخصیت اسلامی بہن کے گھر مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں نگران زون اور دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی نیز ٹیلی تھون مہم زیادہ سے زیادہ فنڈ جمع کرانے کا ذہن دیا۔


 10 ربیع الاول 1441ھ پنڈی اسلام آباد زون کی پنڈی کینٹ کابینہ کی علاقہ تا کابینہ مشاورت ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں پاکستان مجلس مشاورت نگران نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں سے کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ٹیلی تھون مہم میں زیادہ سے زیادہ مدنی عطیات جمع کرنے کےمتعلق اہداف طے کئے۔


     دعوتِ اسلامی کے تحت راولپنڈی میں قائم اسلامی بہنوں کے دارالسنّہ میں12 روز ہ رہائشی کورس کا سلسلہ جاری ہے جس میں جامعۃ المدینہ کی درجہ رابعہ اور ثالثہ کی طالبات شرکت کررہی ہیں۔10 ربیع الاول 1441ھ کو پاکستان مجلس مشاورت نگران نے” آٹھ مدنی کاموں کی اہمیت“کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


10 ربیع الاول 1441ھ بمطابق 8 نومبر 2019ءبروز جمعۃ المبارک بمقام دارالمدینہ احمد رضا کیمپس راولپنڈی میں اجتماعِ میلاد و تقسیمِ اسناد اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے شرکت کی اور وہاں بچوں اور معلمات میں اسناد تقسیم فرمائیں۔


دعوتِ اسلامی کے تحت نیشنل  کالونی کراچی میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں سمیت زون ذمہ دار اور شخصیات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ صاحبزادیِ عطار سَلّمھا الغفّار نے سنّتوں بھرا بیان کیا اوراجتماعِ میلاد میں شریک اسلامی بہنوں کو ٹیلی تھون میں اپنا حصہ شامل کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت میمن مسجد صدیق آباد فیڈریل  بی ایریا کراچی میں کراچی ایسٹ کی تمام کابینہ اور زو ن مشاورت ذمہ داران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں دعوت اسلامی کے مدنی کاموں میں مزید بہتری لانے اور ٹیلی تھون کے متعلق اہم امور پر مشاورت کی گئی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں  بن قاسم کابینہ کراچی میں اسلامی بہنوں کا اجتماع میلاد منعقدہوا جس میں کم و بیش63 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور اسی جذبے کے ساتھ ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرتے رہنے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں ڈیسنٹ لاج  میرج ہال راولپنڈی میں جامعۃ المدینہ للبنات کی فارغ التحصیل طالبات کے لئے ردا پوشی و تقسیمِ اسناد اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں صاحبزادیِ عطار سَلّمھا الغفّار کے دست مبارک سے رداپوشی کی گئی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت راولپنڈی کے تمام دارالمدینہ کیمپسز میں اجتماعاتِ میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں  جس میں کیمپسز کو برقی قمقموں اور مدنی پرچموں سے سجایا گیا نیز تلاوت کلام پاک، آقاﷺ کی نعتوں اور کوئز مقابلوں کا سلسلہ بھی ہوا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت ملتان کے دارالمدینہ آئی ایس ایس ٹو پرائمری کیمپس اور گلستان چوک کیمپس میں 10 ربیع الاول1441 سن ہجری کو جشنِ عید میلادالنبیﷺ کے سلسلے میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں دونوں کیمپسز کو برقی قمقموں اور مدنی پرچموں سے سجایا گیا نیز تلاوت کلام پاک، آقاﷺ کی نعتوں  اور کوئز مقابلوں کا سلسلہ بھی ہوا۔