
دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغات کے تحت دھنوٹ
شہر بستی خانپور میں نئے مدرسۃ المدینہ
للبنات کا آغاز ہوا جس میں 17 طالبات نے
شرکت کی۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس کفن دفن کے تحت پچھلے دنوں پاکستان
میں چھ مختلف مقامات پر اسلامی بہنوں کو
غسلِ میت اور کفن دفن کا طریقہ سکھانے کے لئے کفن دفن اجتماعات کا
انعقاد کیا گیاجن میں تقریباً149 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرےبیانات کئے اور غسلِ میت و کفن دفن کے مسنون طریقے سے
اسلامی بہنوں کو آگاہ کیا۔
مدرسۃ المدینہ
آن لائن للبنات کی مختلف برانچز میں
اجتماعاتِ میلاد کا انعقاد

دعوتِ اسلامی
کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن
للبنات کے تحت 11 ربیع النّورشریف1441ھ کے موقع پر مدرسۃ المدینہ آن لائن للبنات کی
مختلف برانچز میں اجتماعاتِ میلاد کا
انعقاد کیا گیا جس میں مدنی عملےکی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اجتماعاتِ میلاد میں نعت
خوانی اورصلوٰۃوسلام کا اہتمام کیاگیا اور پیارے آقاﷺکی خدمت میں درودِ پاک کے
گجرے نچھاور کئے گےنیز شعبے کے ترقی کےلئےدعا بھی کی گئی۔

دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان کے شہر بھگٹاوالامیں
اجتماعِ میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ میلاد میں شریک اسلامی
بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر
میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی
ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی نیز ٹیلی تھون
مہم میں دعوتِ اسلامی کے لئے زیادہ سے زیادہ فنڈ جمع کرانے کا ذہن دیاجس پر اسلامی
بہنوں نے ہاتھوں ہاتھ چار یونٹ جمع کروائے۔

دعوت اسلامی کی مجلس شارٹ کورسز للبنات کے تحت ماہ
اکتوبر 2019ء میں مختلف زون لاہور ،گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات اور گوادر میں مدنی
مشورہ ہوا جن میں مدرسۃ المدینہ للبنات کی مدرسات ،ریجن اور شعبہ ذمّہ دار اسلامی
بہنوں نے شرکت کی ۔ذمّہ دار اسلامی بہن
نےشرکا کی تربیت کی اور آئندہ کے مشورے
اور کورسز کے حوالے سے کلام کرتے ہوئے
مختلف مسائل کے حل پر بات چیت کی اور ہر علاقے میں اسلامی بہنوں کوبطور مدرّسہ مقرر کیا۔

دعوت اسلامی کے تحت 6نومبر 2019ء کو اسلامی بہنوں کے لئے
ذیلی سطح پر اجتماع میلاد کا سلسلہ ہوا جس میں میں مدرسۃ المدینہ بالغات کی طالبات
اور مدرسات نے شرکت کی۔مبلغات دعوت اسلامی نے قراٰن وسنّت کے موضوع پرسنّتوں بھرا
بیان کیا ۔


دعوت
اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ للبنات کے تحت 6نومبر 2019ء کو ہند کے تمام مدارس المدینہ للبنات میں اجتماعات میلاد کا سلسلہ ہوا جن میں مدرسۃ المدینہ للبنات کی طالبات نےہی سنّتوں
بھرے بیانات کئے۔ اختتام پر طالبات کی
اچھی کارکردگی پر تحائف بھی پیش کئے گئے۔

دعوت
اسلامی کے تحت ماہ ربیع الاوّل 1441ھ میں سری لنکا، ہانگ کانگ، تھائی لینڈ اور ملائیشیا
میں12 مقامات پر اسلامی بہنوں کے لئے اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں کم
وبیش 455اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغات دعوت اسلامی نے قراٰن وسنّت کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا۔

دعوت
اسلامی کی مجلس اجارہ نے ایک شعبہ بنام Talent
acquisition department قائم کیا ہے جس میں
نئے اجیر رکھے کاجائیں گے ۔ اس شعبے کو اب اسلامی بہنوں میں بھیintroduce
کروایاگیا جس میں اسلامی بہنیں اپنے CVs،
مکمل معلومات اور ڈاکو منٹس کے ساتھ دی گئی میل I.D
پر میل کر سکتی ہیں۔
میل I.D: ijara.tadbanat@gmail.com

