دعوتِ اسلامی کے تحت2جنوری 2020ء کوہند نینیتال زون کے شہر  کاشی پور میں ذمہ د ار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں ذیلی تا کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کابینہ نگران اسلامی بہن نے سب کے ساتھ یکساں تعلقات کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا نیزمدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی کاموں کو بڑھانےکے متعلق نکات فراہم کئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے تحت3جنوری2020ءممبئی ریجن کی محمد علی روڈ کابینہ میں  مدرسۃالمدینہ بالغات کا آغاز ہوا جس 10اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مدرسۃ المدینہ بالغات میں شریک اسلامی بہنوں کو درست تجوید کےساتھ قراٰنِ پاک اور دیگر فقہی مسائل سے متعلق آگاہی فراہم کی جارہی ہے۔


 پچھلے دنوں اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے تحت مرادآباد زون کے شہر چندوسی میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت اور کفن وغیرہ پہنانے کے اہم ترین مسائل سے متعلق آگاہی فراہم کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے تحت3جنوری2020ء کو  ہند اجمیر ریجن کے شہر باسواڑا میں سات مقامات (بھوج، احمدآباد، مرزاپور، بڑودا، دھبوئی، رتلام ، اندور، اُجین) پر”جنّت کا راستہ“ کورس کا سلسلہ ہوا جن میں کم و بیش623 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرے بیانات کئے اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کی اہمیت کہ مدنی انعامات کیاہے؟ نیت کی اہمیت ،نیت کیسے کی جائے اور63مدنی انعامات کی درجہ بندی سے متعلق آگاہی فراہم کیں۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شعبۂ تعلیم کے تحت یکم جنوری 2020ء کو کراچی کے علاقے رنچھوڑ لائن میں کابینہ مشاورت شعبۂ تعلیم ذمہ دار  اسلامی بہن نے سول اسپتال کی لیڈی ڈاکٹر سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے تحت پچھلے دنوں کراچی کے علاقے سول لائنز ایریا میں”فیضان ایمانیات“ کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں این جی او اورگنائزر اور میرج بیرو اونر سمیت دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کوعقائد اور پیارے آقا ﷺ کی سیرت کے واقعات ،صحابہ کرام علیہمُ الرضوان کے عشق رسولﷺ پر مبنی واقعات، شرعی اصطلاحات نیز اس کے علاوہ مدنی انعامات پر عمل کرنے کی اہمیت و فضائل وغیرہ سے متعلق آگاہی فراہم کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ  کے تحت یکم جنوری2020ء کو نواب شاہ کے علاقے ایسر پورامجلس رابطہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ایک نعت خواں اسلامی بہن سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کے بارے میں آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ مجلس رابطہ ذمہ دار اسلامی بہن نے انہیں شریعت کو ملحوظ خاطر رکھ کر نعت گوئی کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی نیتوں کا اظہار بھی کیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ  کے تحت پچھلے دنوں کابینہ سطح مجلس رابطہ ذمہ دار اسلامی بہن نے کراچی کے علاقےطارق روڈ میں واقع دوبیوٹی پارلرکی بیوٹیشنز سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کی نیزانہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، بیوٹی پارلر میں مدنی درس کروانےاور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


یکم جنوری 2020ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت نواب شاہ کے علاقے ایسر پورا میں مجلس رابطہ ذمہ دار اسلامی بہن  نے پروفیشنل اسکالر خاتون سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کی نیزانہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ مجلس رابطہ ذمہ دار اسلامی بہن نے پروفیشنل اسکالر خاتون کو مکتبۃ المدینہ کے مختلف رسائل بھی تحفے میں پیش کئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ  کے تحت پچھلے دنوں کراچی کے علاقے میٹھادر میں قائم ایک بیوٹی پارلر میں درس اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں تقریباً15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ علاقہ مشاورت مجلس رابطہ ذمہ دار اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور درس اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو نماز کی پابندی کرنے، دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں کوئٹہ کے علاقے طوغی روڈ میں ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف سماجی و سیاسی شخصیات سمیت 90 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت25 دسمبر2019ء سےیکم جنوری 2020ءیوکے میں مختلف مقامات پر83 ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں تقریباً 2ہزار 196 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔