اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے تحت 5جنوری
2020ءکو واہ کینٹ چشتی ڈویژن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مدنی انعامات کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے
مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور شعبے میں مزید بہتری لانے کے
متعلق نکات فراہم کئے۔
گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن کے شہر سرگودھا میں اسلامی بہنوں
کی مجلس مدنی انعامات کے تحت 21 مقامات پر "جنت کا راستہ " کورس
کا انعقاد کیاگیاجن میں کم و بیش 342اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
قائد آباد میں تین مقامات پر "جنت کا راستہ "
کورس کا انعقاد کیاگیاجن میں کم و بیش 60اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مٹھ ٹوانہ میں ایک مقام پر "جنت کا
راستہ " کورس کا انعقاد کیاگیاجس میں کم و بیش 10اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
نور پور
تھل میں ایک مقام پر "جنت کا راستہ " کورس کا انعقاد کیاگیاجس میں
کم و بیش 27اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
شاہ پور
صدر میں دو مقامات پر "جنت کا
راستہ " کورس کا انعقاد کیاگیاجن میں کم و بیش 27اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے تحت پچھلے دنوں ہند اجمیر ریجن کے خمبھت ڈویژن میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم وبیش 28 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور
اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت اور کفن پہنانے کے طریقے سے متعلق
آگاہی فراہم کی۔
دعوتِ اسلامی کے تحت4 جنوری2020ء بروز ہفتہ کو گلشنِ اقبال 13/d کراچی میں ایصالِ ثواب کے سلسلےمحفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ نگران عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان کی اور محفلِ نعت میں شریک
اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماع میں شرکت کرنے ذہن دیا ۔
بیماروں اور پریشان حال اسلامی بہنوں کی امداد
رسی کے لئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں
دعائے حاجات اجتماع کا انعقاد کیا جاتا ہے جس کا مقصد ایسی اسلامی بہنیں جو بیمار
ہیں یا پریشان حال ہیں ان کے لئے دعائیں کی جائیں نیز بیماریوں اور پریشانیوں سے
نجات کے لئے متفرق روحانی علاج بتائیں جائیں۔
اسی سلسلے میں آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں 8جنوری2020ء کو6 Salter Avenue, Minto ،15جنوری 2020ءکو 64 karrabah road. Auburn ، 18جنوری 2020ءکو 64 karrabah road. Auburn.English اور 22جنوری 2020ءکو 58 Robinson street, Wiley Parkپر” دعائے حاجات اجتماعات “کا انعقاد کیا
جائے گا۔ ان اجتماعات میں شرکت کرنے کی خواہش مند اسلامی بہنیں اس ای میل آئی ڈی
پر رابطہ کریں۔
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے تحت ملتان کی ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن و زون ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔ شارٹ کورسزپاک سطح ذمہ دار
اسلامی بہن نےمدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان
کی تربیت کی اور مدنی کاموں کی تقسیم کاری
و اہداف پرکلام کیا نیزکورسز کی تعداد کو بڑھانے کی ترغیب دلائی۔
5جنوری2020ء کو گلشنِ حدید کے قریب شاہ
کوٹ میں تیجے کے موقع پر ایصالِ ثواب کے سلسلے میں محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا جس
میں نگران عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور محفلِ
نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو مدرسۃ المدینہ اور جامعۃ المدینہ کی تعمیر میں حصہ ملانے کی ترغیب دلائی۔
دعوتِ اسلامی کے تحت5 جنوری2020ء بروز اتوار
کراچی ریجن کے گڈاپ زون میں ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں علاقائی دورہ کُل ریجن ذمہ دار
اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی
بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان
کی تربیت کی اور دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور مدنی کاموں میں
عملی طورپر شرکت کرنے کا ذہن دیا۔
دعوتِ اسلامی کے تحت5جنوری2020ء کو جنوبی لاہور
کی شاہ پور ملتان روڑ کابینہ نتھے خالصہ میں ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن کے بھائی کے چہلم کے
سلسلے میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں کابینہ مشاورت اسلامی بہن نے” فکر آخرت وقبر کے امتحان کی تیاری “کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان
کیا اور محفلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو روزانہ غور و فکر کے ذریعے اپنے اعمال کا محاسبہ کرنے کی ترغیب
دلائی نیز ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔ بعد میں ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں دعائے
حاجات اجتماع، علاقائی دورہ اور محفل نعت
کے متعلق نکات دیا گیا اور مدنی کاموں کی
کاوشوں کو تیز کر نے کی ترغیب دلائی گئی۔
دعوت اسلامی کے تحت5جنوری2020ء کو اٹلی کے شہر بریشا میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔ کابینہ نگران اسلامی
بہن نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور بعد اجتماع اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کرتے
ہوے مدنی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
دعوت اسلامی کے تحت5جنوری2020ء کو یورپ کے ملک ڈنمارک کے شہر کوپن ہیگن (Copenhagen) میں
يوتھ اسلامی بہنوں کا سنتوں بھرا اجتماع ہوا جسں میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے
سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کا تعارف کرواتے ہوئے روزانہ غور
و فکر کرنے کی ترغیب دلائی نیز ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔
دعوتِ اسلامی کے تحت 5جنوری2020ء
کو اٹلی کے شہر لیگنانو میں شخصیات خواتين كےدرميان محفل
نعت کا انعقا دکیا گیا جس میں تقریباً25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ یورپین یونین ریجن
کی نگران اسلامی بہن نے ”آخرت کی تیاری
“ کے موضوع پر سنّتوں بھرابیان کیا اور محفلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق
آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
Dawateislami