
اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے تحت پچھلے دنوں فیصل آباد کے علاقے جھنگ میں کابینہ ذمہ دار
اسلامی بہن نے اہل ثروت خواتین سے ملاقات
کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق
آگاہی فراہم کی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ
وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں ہند کی ریاست رائے
پور کے شہربلاسپور میں ایک اسلامی بہن کے
گھر مدنی حلقے کا اہتمام کیا گیا جس میں تاجر اور اہل ثروت خواتین نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور مدنی حلقےمیں شریک اسلامی بہنوں
کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے
مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، جنت کا راستہ کورس میں داخلہ لینے اور ہفتہ وار اجتماع
میں شرکت کی ترغیب دلائی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے تحت پچھلے دنوں ہند کے شہر مرادآباد میں اہل ثروت خواتین کے درمیان مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیاجس میں شخصیات خواتین نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی
نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور مدنی حلقےمیں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے
مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ
رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی
ترغیب دلائی۔

دعوتِ اسلامی کے تحت2
جنوری 2020ء كو مانچسٹر میں ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ذیلی حلقہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ڈویژن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماع کے جدول کو مزید احسن انداز میں تیار کرنے اوردعائےحاجات
اجتماع کےلئے بھرپور تیاری کرنے کا ذہن دیا
گیا۔

دعوتِ اسلامی کے تحت4 جنوری 2020ء كو بولٹن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس
میں ذیلی حلقہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ڈویژن نگران اسلامی بہن نے مدنی
مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور دعائے حاجات اجتماع کےلئے بھرپور تیاری اور
مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کے متعلق اہداف دئیے۔

دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں بلدیہ کابینہ ڈویژن
سعیدآباد میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی
مشورہ ہوا ۔ مدنی مشورے میں شریک
اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا نیز دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں
عملی طور پر شرکت کرنے اورہفتہ وار اجتماعات میں زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنوں کو شرکت کروانے کی ترغیب دلائی گئی۔

دعوت اسلامی کے تحت 2جنوری2020ء کو حیدر آباد میں زون مشاورت اورکابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعۂ کال مدنی مشورہ ہوا جس میں حیدرآبادزون
نگران اسلامی بہن نے ماہانہ مدنی حلقے کے نئے
نکات سمجھائے نیز ماہانہ مدنی حلقے کے
حوالے سے سوالات کے جوابات بھی دئیے۔

دعوتِ اسلامی کے تحت ماریشس ميں کابینہ مدنی
انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نے چھ اسلامی
بہنوں کے ہمراہ علاقائی دورہ کیا جس میں انہوں نےگھر گھر جا کر اسلامی بہنوں کو
سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت اور دعائے حاجات اجتماع میں شرکت کرنے کی
ترغیب دلائی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے تحت ناروے کے شہر بیروم میں کفن دفن کے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس
میں 40 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کابینہ نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ
پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت اور کفن پہنانے کے طریقے سے متعلق آگاہی
فراہم کی۔

دعوت اسلامی کے تحت 4 جنوری2020ءکو یورپ کے ملک جرمنی کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعۂ اسکائپ مدنی
مشورہ ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہن
نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی
کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوے ان کی تربیت کی اور دعائے حاجات اجتماع کے نکات پر
گفتگو کی۔

دعوتِ اسلامی
کے تحت4جنوری2020ء کواٹلی کے علاقے ریسلڈینا میں سنّتوں بھرے اجتماع کاانعقاد کیا گیا جس میں
تقریباً20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ یورپین یونین ریجن کی نگران اسلامی بہن نے
سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی
فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع
میں شرکت کی ترغیب دلائی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے تحت 4 جنوری
2020ء کو راولپنڈی میں واقع دارالمدینہ سیٹلائٹ کیمپس میں”جنت کا راستہ“ کورس کا انعقادکیا گیا جس میں کم و بیش 41 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان
کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کی اہمیت کہ مدنی انعامات کیاہے؟
نیت کی اہمیت ،نیت کیسے کی جائے اور63مدنی انعامات کی درجہ بندی سے متعلق آگاہی
فراہم کی۔