آقاﷺ کی پیاری امت کی غمخواری اور دل جوئی کے عظیم جذبے کے تحت دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  آفتوں اور مصیبتوں( مثلاً اولاد کی نافرمانی،تنگ دستی، بیٹیوں کے رشتے میں رکاوٹ اور گھریلو ناچاقی) میں گھِری ہوئی اسلامی بہنوں کے لئے ملک و بیرون ملک تمام جامعات المدینہ للبنات میں 8جنوری 2020ء بروز بدھ”دعائے حاجات اجتماع“ منعقد کیا جا رہا ہے ۔ اس اجتماع میں قبولیت دعا مع دعا مانگنے کا طریقہ کے موضوع پر بیان ہوگا ،متعدّد روحانی علاج بتائے جائینگے،اجتماعی طور پر100 بار یَا سَمِیْعُ کا وردہوگا اورپریشان حالوں کے لئےخصوصی اجتماعی دعا بھی کی جائے گی۔