اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز اور مجلس مدنی
انعامات کے تحت 7جنوری2020ء کوبنگلہ دیش
کے شہر سید پور میں ”جنت کا
راستہ“ کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں کم وبیش46
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات
کی اہمیت ، نیت کی اہمیت ،نیت کیسے کی جائے اور63مدنی انعامات کی درجہ بندی سے
متعلق آگاہی فراہم کی۔
7 جنوری2020ء بروزمنگل نگران عالمی مجلسِ مشاورت کا
ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ، تحریری مقابلے میں حصہ لینے کی مضبوط
ترکیب کے سلسلے میں ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی ذمہ دار، پاکستان نگران اسلامی
بہن،جامعۃ المدینہ ذمہ دار( پاک
سطح )، مدرسۃ المدینہ للبنات ذمہ
دار (پاک سطح)، مدرسۃ المدینہ بالغات ذمہ دار (عالمی سطح) اور پاکستان کی ریجن نگران کے ساتھ مشورہ
ہوا جس میں ماہنامہ فیضانِ مدینہ ذمہ دار کا جنوری کے آخر سے
فروری کے درمیان تک کم و بیش 20 دن کے سفر کے حوالے سے مشورہ ہوا۔بعدِ سفر کارکردگی
فارم کے ذریعے سے اس کےفالو اپ کا سلسلہ ہوگا۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ للبنات کے تحت 6 جنوری2020ء بروزپیر سےیوکے میں اسلامی بہنوں کے لئے "مُدرِّسہ
کورس" کا آغاز کیا گیا جس میں یوکے شہر بولٹن، بلیک برن، برمنگھم اور ناٹنگھم
کی اسلامی بہنیں شریک ہیں۔ یہ کورس اسلامی بہنوں کو بذریعۂ اسکائپ کروایا
جارہا ہے۔ اس کورس میں قواعد وتجوید اور
مخارج و صفات مزید تفصیل کے ساتھ سکھائے جائیں گے تاکہ اسلامی بہنیں اپنے اپنے شہروں اور علاقوں کے مدارس المدینہ للبنات و
بالغات میں قراٰنِ کریم کی تعلیم عام کرسکیں۔ کورس کے آغازپر اسلامی بہنوں نے خوشی کا اظہارکیا اور قراٰنِ کریم پڑھ کر دوسروں کو پڑھانے اور کورس کے اختتام تک مکمل کورس کرنے
کی نیت بھی کی ہے۔
7جنوری 2020ء کو اسلامی بہنوں کی شارٹ کورسز
کے تحت گلگت زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعۂ کال مدنی مشورہ ہوا جس میں گلگت زون کی نگران
اسلامی بہن سمیت لاہور ریجن شارٹ کورسز
ذمہ دار اسلامی بہن نے شرکت کی۔ پاک سطح شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے
میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور گلگت
زون نگران اسلامی بہن کو مدرسات کی تعداد
بڑھانے کا ہدف دیا۔
اسلامی بہنوں کے شعبہ
مدرسۃ المدینہ بالغات کے تحت ماہِ دسمبر 2019ء میں کراچی ریجن میں ہونے والے 12 دن کے رہائشی کورس میں کامیاب ہونے والی اسلامی بہنوں کے ذریعےاَلْحَمْدُ
لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ! 86 نئے مدارس " مدرسۃ المدینہ
بالغات" کا آغاز ہوچکا ہے جن میں
کم و بیش 1100 اسلامی بہنوں نے داخلہ لیا اور وہ اب قراٰنِ
پاک کی تعلیم سے مستفید ہو رہی ہیں۔ ان اسلامی بہنوں کو قراٰنِ پاک کی تعلیم کے ساتھ ساتھ فرض علوم، وضو، غسل اورنماز کے اہم مسائل سے بھی آگاہی فراہم کی
جارہی ہے۔
دعوتِ اسلامی کے تحت7 جنوری 2020ء کو ویسٹ لندن کی ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں یوکے کی نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی
بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور دین کی خدمت میں پیش آنے والے مسائل کے حل پیش کئےنیز اللہ کی رضا
کے لئے دین کا کام کرنے اور مختلف ذمہ داریاں
لینے کا ذہن دیا۔
دعوتِ اسلامی کے تحت6
جنوری 2020ء کو مانچسٹر ریجن کی عطاری کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ذیلی تا کابینہ سطح کی
ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مانچسٹر ریجن کی عطاری کابینہ نگران اسلامی بہن
نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت
کی اور شعبوں کی تقرریوں کے حوالے سے اہم
امورپر تبادلۂ خیال کیا نیز مدنی کاموں میں درپیش مسائل کے حل کے لئے غور و فکر
کیا گیا۔
دعوتِ اسلامی کے تحت 4,3,2جنوری2020ء کو
حافظ آباد کابینہ کی ڈویژن کالیکی منڈی میں”
جنت کا راستہ“کورس کا انعقاد کیا گیا جس
میں تقریباً 33اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ گوجرانوالہ
زون کی مدنی انعامات زون ذمہ دار اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو روزانہ غوروفکر کرتے ہوئے اپنے مدنی انعامات پر عمل بڑھانے ، مدنی انعامات کا نصاب یاد کرنے
اور دارالسنہ میں ہونے والے 12دن کا اصلاح
اعمال کورس کرنے کی
ترغیب دلائی۔ اس موقع پر اسلامی بہنوں نے اپنے تاثرات بھی دئیے جس میں ان کا کہنا
تھا کہ:
ہمیں مدنی انعامات پر عمل کرنا پہلے مشکل لگتا
تھا اب اس کورس میں ہم نے مدنی انعامات کے بارے میں بہت کچھ سمجھا اور سیکھا ہے،
اب ہمیں آسان لگ رہا ہے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ! اب ہم مدنی
انعامات پر عمل کریں گے اور روزانہ فکر مدینہ بھی کریں گے۔
دعوتِ اسلامی کے تحت 4,3,2جنوری2020ء کو
کراچی ریجن کے کوئٹہ زون میں آٹھ مقامات پر” جنت کا راستہ“کورس کا انعقاد
کیا گیا جن میں کم و بیش 131 اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے
سنّتوں بھر ےبیانات کئے اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو روزانہ غوروفکر کرتے
ہوئے اپنے مدنی انعامات بڑھانے ، مدنی انعامات کا نصاب یاد کرنے اور دارالسنہ میں
ہونے والے 12 پر مشتمل اصلاح اعمال کورس
کرنے کی
ترغیب دلائی۔
دعوت ِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں اجمیر ریجن ناگور کابینہ میں ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی
مشورہ ہوا جس میں ذیلی تا کابینہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ زون
نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں
کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور اخلاقیات کے متعلق نکات پیش کئے نیز مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور مدنی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے
کاذہن دیا۔
اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے تحت
6جنوری2020ء کو رام نگر اتراکھنڈ میں دو گھنٹے کے مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد
کیا گیا جس میں کم و بیش 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو
دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی
ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی انعامات پر عمل
کرنے کی ترغیب دلائی۔
مدرستہ المدینہ بالغات کے تحت دہلی ریجن کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
اسلامی بہنوں کے شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کے
تحت 7جنوری 2020ءکو دہلی ریجن کی متعلقہ شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
ہوا جس میں کشمیر،نینیتال،مرادآباد اور بریلی
زون کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ہند کی مدرستہ المدینہ بالغات ذمہ داراسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی
کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور شعبے میں مزید بہتری لانے اور مدرسۃ المدینہ بالغات میں اضافہ کرنے کا ذہن دیا نیز جو مدرسات ٹیسٹ مجلس سے کامیاب ہیں ان کا ذہن
بنا کر نئے مدرستہ المدینہ بالغات کا آغاز کرنے کی ترغیب دلائی۔
Dawateislami