دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ للبنات کے تحت 6 جنوری2020ء بروزپیر سےیوکے میں اسلامی بہنوں کے لئے "مُدرِّسہ کورس" کا آغاز کیا گیا جس میں یوکے شہر بولٹن، بلیک برن، برمنگھم اور ناٹنگھم کی اسلامی بہنیں شریک ہیں۔ یہ کورس اسلامی بہنوں کو بذریعۂ اسکائپ کروایا جارہا ہے۔ اس کورس میں قواعد وتجوید اور مخارج و صفات مزید تفصیل کے ساتھ سکھائے جائیں گے تاکہ اسلامی بہنیں اپنے اپنے شہروں اور علاقوں کے مدارس المدینہ للبنات و بالغات میں قراٰنِ کریم کی تعلیم عام کرسکیں۔ کورس کے آغازپر اسلامی بہنوں نے خوشی کا اظہارکیا اور قراٰنِ کریم پڑھ کر دوسروں کو پڑھانے اور کورس کے اختتام تک مکمل کورس کرنے کی نیت بھی کی ہے۔