دعوت اسلامی کے تحت 8 تا 14 جنوری 2020 ء کو   دعائے حاجات اجتماعات کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔ پاکستان بھر میں زیادہ تر 8 جنوری 2020ء بروز بدھ کم و بیش 7399 ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کے مقامات پر دعائے حاجات اجتماعات کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس اجتماع کی خصوصیت یہ ہے کہ اس میں دعا مانگنے کے فضائل، دعا کب اور کہاں قبول ہوتی ہے ؟ دعا کیوں قبول نہیں ہوتیں ؟ اس کے حوالے سے روایات و حکایات اور پریشانیوں کے حل کے لئے روحانی علاج نہ صرف بیان کئے جائیں گے بلکہ یاد کروانے کے ساتھ ساتھ یہ پیپر تقسیم بھی کئےجائیں گے۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ! دنیا میں جہاں کہیں مسلمان پریشان ہیں ان کےلئے خصوصی دعائیں بھی کی جائیں گی۔

دعائے حاجات اجتماع میں شرکت کی خواہش مند اسلامی بہنیں اس ای میل آئی ڈی پر رابطہ کریں۔