
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے تحت پچھلے
دنوں امریکہ کے شہر
(Sacramento , California) میں سات دن پر مشتمل کورس”فیضان ایمانیات“ کا
اختتام ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اس کورس میں اسلامی بہنوں
کوعقائداور پیارے آقاﷺ کی سیرت کے واقعات ، صحابہ کرام علیہمُ الرضوان اجمعین کے عشق رسولﷺ پر مبنی واقعات، شرعی اصطلاحات نیز
اس کے علاوہ مَدَنی انعامات پر عمل کرنے کی اہمیت و فضائل وغیرہ کے متعلق آگاہی فراہم کی گئی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسزکے تحت پچھلے دنوں ڈنمارک کے شہر ٹاسٹرپ (Tastrup) میں سات دن پر مشتمل
کورس ”Basics of Islam “ کا اختتام ہوا جسں میں کم وبیش 10 بچیوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اورکورس میں بچیوں کو وضو، غسل ،نماز نیز جنت اور دوزخ کے بارے میں
علم ِ دین سے متعلق آگاہی فراہم کی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے تحت جنوری
2020ءسے یوکے ، کے شہر برمنگھم میں 9 سے 12 سال کی بچیوں کے لئے سات دن پر مشتمل کورس ”Basics of Islam “ جاری ہے جس میں تقریباً48 بچیاں شرکت کر رہی ہیں۔
اس کورس میں بچیوں کوعقائد، ایکٹیوٹیز نیز
وضو ، غسل اور نماز کا مکمل طریقہ سیکھنے کا موقع مل سکے گا۔

اسلامی بہنوں کی مجلس آن لائن شارٹ کورسز کے تحت
جنوری 2020ء سےکینیڈا کے شہر ٹورنٹو (Toronto) میں تمام اسلامی
بہنوں کےلئے اوربالخصوص 13 تا 19سال کی بچیوں
کے لئے سات دن پر مشتمل کورس ”فیضان ایمانیات“ جاری ہے جس میں کم و بیش 14
اسلامی بہنیں کورس کرنے کی سعادت حاصل کر رہی ہیں۔ اس کورس میں اسلامی بہنوں
کوعقائداور پیارے آقاﷺ کی سیرت کے واقعات ، صحا بہ کرام علیہمُ الرضوان اجمعین کے عشق
رسولﷺ پر مبنی واقعات، شرعی اصطلاحات نیز اس کے علاوہ مَدَنی انعامات پر عمل کرنے
کی اہمیت و فضائل وغیرہ جاننے کاموقع مل سکےگا۔
برمنگھم میں کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعۂ اسکائپ مدنی
مشورہ

اسلامی بہنو ں کی مجلس مدنی انعامات کے تحت 2جنوری2020ء
یوکے، کے شہربرمنگھم میں کابینہ
مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعۂ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن مشاورت مدنی انعامات اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورمدنی انعامات کے شعبے میں مزید ترقی و بہتری
لانے، زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنوں کو مدنی
انعامات کی عاملات بنانے اور اسلامی بہنوں کو مدنی ماحول سے قریب لانے کی ترغیب دلائی۔ ریجن مشاورت مدنی انعامات اسلامی
بہن نے نمایاں کارکردگی والی اسلامی بہنوں
کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے تحائف بھی پیش کئے۔

دعوت اسلامی کے تحت 2جنوری 2020ء بروز جمعرات حیدر آباد میں ڈویژن سخی سلطان کی ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن تا ذیلی نگران ومشاورت ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ حیدرآباد کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں
شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا
جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور
آئندہ ماہ کے اہداف طے کئے۔ حیدرآباد کابینہ نگران اسلامی بہن نے نمایاں کارکردگی والی اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے تحائف بھی پیش کئے۔
ہری پور کابینہ میں 12 مقامات پر
تین دن پر مشتمل مدنی انعامات کورس کا سلسلہ

دعوت ِ اسلامی کے تحت یکم جنوری 2020 ءسے ہری پور کابینہ میں 12
مقامات پر تین دن پر مشتمل مدنی انعامات کورس کا
سلسلہ ہوا جن میں کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں
بھرے بیانات کئے اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے مدنی انعامات پر عمل کرنے کی
ترغیب دلائی۔
ہری پور کابینہ کے علاقے پنڈ کمال میں
نئے مقام پر ہفتہ واراجتماع کا
آغاز

دعوت اسلامی کے تحت 2 جنوری 2020 ءکو ہری پور
کابینہ کے علاقے پنڈ کمال میں ایک نئے مقام پر اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار اجتماع کا آغاز کیا
گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نےسنّتوں بھرا
بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنو ں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں
سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور
ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

دعوتِ اسلامی کے تحت2جنوری2020 ء کو ہری پور کابینہ
میں ذمہ داراسلامی بہنوں کی کوششوں سے ایک نئے مقام پر ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماع کا آغاز کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نےسنّتوں بھرا بیان کیا اور
اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنو ں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی
فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع
میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

بیماروں اور پریشان حال اسلامی بہنوں کی امداد
رسی کے لئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول
میں دعائے حاجات اجتماع کا انعقاد کیا جاتا ہے جس کا مقصد ایسی اسلامی بہنیں جو بیمار ہیں یا پریشان حال
ہیں ان کے لئے دعائیں کی جائیں نیز بیماریوں اور پریشانیوں سے نجات
کے لئے متفرق روحانی علاج بتائیں جائیں۔
٭اسی سلسلے میں چائنہ ریجن کے شہر ہانگ کانگ میں
چار مقامات (شنوان، تھن سووائی، فوتھائی،ناؤتھوکوک) پر 11جنوری2020ء کو دوپہر2 سے4 بجے کے درمیان دعائے حاجات
اجتماعات کا انعقاد کیا جائے گا۔
٭اسی طرح ساؤتھ کوریا میں مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ انچن کے قریب ذمہ دار اسلامی بہن کے
گھر پر 11جنوری2020ء کو دوپہر4 سےشام6
بجے کے درمیان دعائے حاجات اجتماع کا
انعقاد کیا جائے گا۔
٭ اسی طرح تھائی لینڈ میں مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ بنکاک کے قریب ذمہ دار اسلامی بہن کے گھر پر8جنوری2020ء کو
دوپہر12 سے 1:30 بجے کے درمیان دعائے حاجات اجتماع منعقد ہوگا۔
ان اجتماعات میں
شرکت کرنے کی خواہش مند اسلامی بہنیں اس
میل آئی ڈی پر رابطہ کرکے مزید معلومات حاصل کرسکتی ہیں۔

دعوتِ اسلامی کے تحت 3جنوری2020ء
کو تھائی لینڈ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا
بذریعہ ٔ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں چائنہ ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی کاموں کو
مزید بڑھانے نیز گھر میں مدنی درس کرنے کی
ترغیب دلائی۔

یکم جنوری 2020ء کو DHAفیز 4میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا
گیا جس میں تقریباً29 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مجلسِ رابطہ و شعبہ
تعلیم ذمہ دار (عالمی سطح) نے سنّتوں بھرابیان کیااور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی
بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں حصہ لینے، پابندیِ وقت کے ساتھ ہفتہ وار
سنّتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنے اور مدرستہ المدینہ میں پڑھنے کی ترغیب دلائی۔