دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں D.H.A میں سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں شخصیات خواتین سمیت مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اس اجتماعِ پاک میں اراکین عالمی مجلس و مجلس بیرون ملک (مڈل ایسٹ ریجن ذمہ دار اور شعبہ تجہیز و تکفین ذمہ دار ) نے بھی شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے ، مدنی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے اورمدرستہ المدینہ للبنات میں ایڈمیشن لینے کی ترغیب دلائی۔