15 ذوالقعدۃ الحرام, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے تحت5جنوری2020ء کو جنوبی لاہور
کی شاہ پور ملتان روڑ کابینہ نتھے خالصہ میں ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن کے بھائی کے چہلم کے
سلسلے میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں کابینہ مشاورت اسلامی بہن نے” فکر آخرت وقبر کے امتحان کی تیاری “کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان
کیا اور محفلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو روزانہ غور و فکر کے ذریعے اپنے اعمال کا محاسبہ کرنے کی ترغیب
دلائی نیز ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔ بعد میں ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں دعائے
حاجات اجتماع، علاقائی دورہ اور محفل نعت
کے متعلق نکات دیا گیا اور مدنی کاموں کی
کاوشوں کو تیز کر نے کی ترغیب دلائی گئی۔