اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے تحت پچھلے دنوں  امریکہ کے شہر (Sacramento , California) میں سات دن پر مشتمل کورس”فیضان ایمانیات“ کا اختتام ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اس کورس میں اسلامی بہنوں کوعقائداور پیارے آقاﷺ کی سیرت کے واقعات ، صحابہ کرام علیہمُ الرضوان اجمعین کے عشق رسولﷺ پر مبنی واقعات، شرعی اصطلاحات نیز اس کے علاوہ مَدَنی انعامات پر عمل کرنے کی اہمیت و فضائل وغیرہ کے متعلق آگاہی فراہم کی گئی۔