
21 جنوری2020ء بروز منگل پھول واری شریف کابینہ
کی ڈویژن پٹنہ میں مجلس رابطہ کے تحت بیوٹی
پارلر سے وابستہ خاتون اور لیڈی ڈاکٹر سے ملاقات کا سلسلہ ہوا۔ دوران ملاقات انہیں دعوت اسلامی کا تعارف کرواتے
ہوئے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پرشخصیات نےہاتھوں ہاتھ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے کی نیت کی۔

19 جنوری 2020ء بروز اتوار کو نینیتال زون کے
شہر کاشی پور میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد
کیا گیا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں سمیت 35 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر
مبلغہ دعوتِ اسلامی نے اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو غسلِ میت و تکفین کا درست طریقہ
سکھایا نیز اسلامی بہنوں کو ٹیسٹ دینے کی ترغیب دلائی ۔ جس پر بعض اسلامی بہنوں نے
ٹیسٹ دینے کی نیت کی۔

گزشتہ دنوں بنارس زون کے شہر گورکھپور میں کفن دفن تربیتی اجتماع ہوا جس میں 61 اسلامی بہنوں
نے کفن دفن کا عملی طریقہ سیکھا۔ اسلامی بہنوں نے تاثرات دیتے ہوئے شعبے کے لئے
خدمات پیش کرنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت
کرنے اور امیر اہل ِسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کے مریدوں میں شامل ہونے کی بھی نیت کی۔

20 جنوری 2020ء بروز پیر مرادآباد زون کی کابینہ
بھوجپور میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا اہتمام ہوا۔ اجتماع میں کم ویش
77 اسلامی بہنوں نے تربیت حاصل کی۔ 7اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ دینے اور دیگر اسلامی بہنوں نے بتائے گئے طریقے کے
مطابق غسل میت دینے کی نیت بھی کی۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس کفن دفن کے تحت21 جنوری2020ء
بروز منگل کو ہند کی کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نے اجمیر ریجن کی زون اندور کی کفن دفن زون اور کابینہ
ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ فرمایا۔ ا جلاس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مدنی کام بڑھانے اور ٹیسٹ دلوانے کی نیت کی۔

یوکے
کے شہر ڈربی میں 20جنوری2020ء بروز پیر3 گھنٹے کا ” جنت کا راستہ کورس “ کاانعقاد
کیا گیاجس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔

18
جنوری2020ء بروز ہفتہ کو مجلس رابطہ کے
تحت کراچی میں ریجن اور ساؤتھ زون مجلس رابطہ ذمہ دار نے کراچی ساؤتھ وومن تھانے
میں لیڈی انویسٹی گیشن آفیسر سے ملاقات کی۔ دورانِ ملاقات دعوتِ اسلامی کے مدنی
کاموں کے بارے میں آگاہی فراہم کی اورنیکی کی دعوت پیش کی۔ لیڈی آفیسر نے دعوتِ اسلامی کے بارے میں مثبت
تاثرات کا اظہار کیا۔

18
جنوری2020ء بروز ہفتہ کو مجلس رابطہ کے
تحت کراچی میں ریجن اور ساؤتھ زون مجلس رابطہ ذمہ دار نے کراچی ”نانک واڑہ سٹی
کورٹ لیڈیز بار مینیجمنٹ“ کی پوسٹ لیڈی سے ملاقات کی۔ مجلس رابطہ ذمہ دار نے انھیں
نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے علم دین سیکھنے کی ترغیب دلائی اوردعوت اسلامی کے مدنی
کاموں سے آگاہ کیا۔

18
جنوری 2020ء بروز ہفتہ مجلس رابطہ کے تحت کراچی
نانک واڑہ سٹی کورٹ میں درس اجتماع
کا انعقاد ہوا جس میں کم و بیش 25 لیڈی وکلا نے شرکت کی۔ اجتماع میں ریجن مشاورت مجلس رابطہ اسلامی
بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا۔ اجتماع میں
شریک وکلا نے اچھے تاثرات پیش کئے۔

13جنوری2020ءریجن
ڈونیشن بکس ذمہ دار کی زینت ہاسپٹل وہاڑی کی لیڈی ڈاکٹر سے ملاقات کی ترکیب بنی۔
دورانِ ملاقات دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق
معلومات فراہم کی اور ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ پیش کیا۔شخصیت نے 5000 روپے عطیہ دعوتِ اسلامی کو
دیئے۔
ریجن
حیدر آباد مکتبۃالمدینہ ذمہ دارکا نواب شاہ زون
کا بالمشافہ مدنی مشورہ

21
جنوری2020ء بروز منگل نوابشاہ زون کے
اجلاس کا سلسلہ ہوا ۔ اجلاس میں ڈویژن سطح کی اسلامی بہنوں نے
شرکت فرمائی۔ مدنی مشورے میں مکتبہ
المدینہ کے بستےلگانے ، تقسیمِ رسائل کے لئے کوششیں کرنے اور مدنی کام کو
بڑھانے کی بھی نیتیں کی گئیں نیزریجن کے
ماہانہ اجلاس میں شرکت رہی اور شعبے کے حوالےسے مسائل پر کلام ہوا اورزون نگران
سےاہداف لئے گئے۔

دعوتِ
اسلامی کی مجلس شارٹ کورسز کے تحت ” کورس جنت کا راستہ“ کا انعقاد صرف ملتان ریجن میں 127 مقامات پرہوا جس میں3016 اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت
حاصل کی۔ کورس میں شرکت کی برکت سے اسلامی
بہنوں نے درج ذیل نیتیں پیش کیں۔
2420
اسلامی بہنوں روزانہ محاسبہ کرنے، 1859اسلامی بہنوں نے مدنی انعامات کا رسالہ جمع
کروانےاور153اسلامی بہنوں نے اصلاح اعمال کورس کرنے کی نیت فرمائی۔