دعوتِ اسلامی کے تحت 20  جنوری کو گوجرانوالہ زون کی وزیر آباد کابینہ کا ماہانہ اجلاس زون نگران نے لیا جس میں کابینہ تا علاقہ نگران تک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت فرمائی،ترغیبی بیان کے بعد مدنی کاموں کے حواکے سے اہم نکات عطا فرمائے گئے اورنئے اہداف عطافرمائے گئےنیز اسلامی بہنوں نے” ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ کی بکنگ کے حوالے سے اہداف لئے اور ہفتہ وار رسالے کی کارکردگی کو بڑھانے کی بھی نیتیں کی گئیں۔


دعوت اسلامی کے تحت 20  جنوری کو گوجرانوالہ زون کا ماہانہ اجلاس زون نگران نےمدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں لیا جس میں زون مشاور ت اور کابینہ نگران نے شرکت فرمائی۔ اجلاس میں ترغیبی بیان کے بعد مدنی کاموں کے حوالے سے اہم نکات عطا فرمائے گئے اورنئے اہداف بھی عطافرمائے گئے۔


20 جنوری 2020ء بروز پیر شریف  پشاور زون نگران کی والدہ کا انتقال لاہور میں ہوا تھا 22 جنوری کو زون نگران سے انکی والدہ کی تعزیت کےلئے لاہور ریجن نگران،لاہور زون نگران اور میاں میر کابینہ نگران نے گھر کی اسلامی بہنوں کو صبر کے حوالے سے نکات عطا فرمائے اور ایصال ثواب کی ترکیب بنائی گئی۔


دعوت اسلامی  کے تحت 22 جنوری2020ء بروز بدھ لاہور مغلپورہ کے علاقے میں ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع کا انعقاد ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں اور دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی، اس موقع پرلاہور ریجن نگران نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو مدنی کاموں کی ترغیب دلائی۔


 20جنوری2020ء بروز پیر شریف راولپنڈی سٹی کابینہ کے شخصیات کے علاقے سکیم 7 میں مدرسۃ المدینہ بالغات کا آغاز کیا گیا۔ اس سلسلے میں مجلس مدرسۃالمدینہ بالغات کے تحت محفل نعت کا اہتمام ہوا جس میں شخصیات سمیت علاقے کی تنظیمی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے بھی شرکت فرمائی مبلغہ کے ترغیب پر تقریباً 10 سے زائد اسلامی بہنوں نے بالغہ کلاس میں شرکت کرنے کی نیت کا اظہار کیا۔


22 جنوری2020ء بروز بدھ ڈیفنس فیز 04 میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا۔ اجتماع میں کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر کراچی ریجن نگران نے اسلامی بہن نے ریاکاری کی مذمت اور اخلاص کی اہمیت سے متعلق سنتوں بھرا بیان کیا۔ بیان کے آخر میں اسلامی بہنوں کو اجتماع میں شرکت کرنے اور فیضانِ زکوٰۃ  شارٹ کورس کرنے کی ترغیب دلائی گئی۔ نیز کتاب ”فیضانِ نماز “تحفے میں پیش کی گئی اور اس سے گھر درس دینے کی ترغیب دلائی گئی۔


عالمی مجلس مشاورت نگران کا سمندر ی کابینہ میں 22جنوری2020ء  بروز بدھ زم زم میرج ہال والوں کے ہاں مدنی حلقے کی ترکیب ہوئی جس میں مختلف شخصیات اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی اور مدنی کاموں میں تعاون کرنے کی نیت کا اظہار کیا۔ زم زم میرج ہال میں ماہانہ سنتوں بھرے اجتماع کے باقاعدہ آغاز کے لیے اہل خانہ نے نیت پیش کی ۔


عالمی مجلس مشاورت نگران کا سمندر ی کابینہ میں بروز بدھ مورخہ 22 جنوری2020ء بروز بدھ ذیلی تاریجن سطح نگران اسلامی بہنوں کے درمیان اجلاس ہوا۔ اجلاس میں درس و بیان کےمدنی حلقے لگوانے،ماہانہ ڈویژن مدنی حلقہ میں اسلامی بہنوں  کی تعداد بڑھانے اور ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع کی تعداد میں اضافہ کروانے کے اہداف طے کئے گئے۔


عالمی مجلس مشاورت نگران کا سمندر ی کابینہ میں بروز بدھ مورخہ 22جنوری2020ء بروز بدھ شعبہ تعلیم کے تحت مدنی حلقہ منعقد ہوا جس میں کالج اور یونیورسٹی کی طالبات اور پروفیسر اسلامی بہنوں نے  شرکت کی سعادت حاصل کی۔اس موقع پر عالمی مجلس مشاورت نگران نے بیان کرتے ہوئےمدنی کاموں میں تعاون کرنے کا ذہن دیاجس پر انہوں نےدعوت اسلامی کے مدنی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے اور مدنی چینل کو عام کرنے کی بھی نیتیں پیش کی۔


مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے، نیک بنانے خوفِ خدا عَزَّوَجَلَّ و عشق ِمصطفےٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی لازوال دولت دلانے کے عظیم جذبے کے تحت شیخ طریقت امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ کے عطا کردہ اسلامی بہنوں کے 63 مدنی انعامات کو اپنی زندگی میں عملی طور پر نافذ کرنے کے لئے ناگپور اور بھنڈارہ میں 22جنوری2020ء بروز بدھ کو 2 گھنٹے کا مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں تقریباً96 اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی اور اچھی اچھی نیتوں کا اظہار بھی کیا۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃالمدینہ بالغات کے تحت  گزشتہ دنوں کولکاتا زون کی آسنسول کابینہ میں ایک نیا مدرستہ المدینہ بالغات کا آغاز ہوا ہےجس میں کافی اسلامی بہنیں داخلہ لے چکی ہیں۔

کولکاتا ریجن کے پٹنہ زون کی کابینہ پھول واری شریف میں مدرستہ المدینہ بالغات میں پڑھنے والی 3 اسلامی بہنوں نے امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہسے مرید ہونے کی سعادت حاصل کی اور 2 اسلامی بہنوں نے حجاب والا برقع لگایا۔


21 جنوری پھول واری شریف کابینہ کے ڈویژن پٹنہ اوکس فورڈ پبلک اسکول(Oxford Public School) میں محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں اسکول کی ٹیچرز،طالبات اور دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔ مبلغہ دعوتِ اسلامی نے بیان کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی محول سے وابستہ ہونے کا ذہن دیا جس پر انہوں نےہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے کی نیت بھی کی۔