دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 24جنوری2020ءبروز جمعۃالمبارک رحیم یار خان کی کابینہ رحیم یار خان میں اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس میں کابینہ تا حلقہ سطح تک کی مدنی انعامات ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت فرمائی۔زون ذمہ دارمدنی انعامات نے اسلامی بہنوں کو اپنی ماتحت اسلامی بہنوں کے ساتھ یکساں تعلقات رکھنے کے نکات بیان کئے نیز اپنی ذمہ دار اسلامی بہن کے ساتھ مربوط رہنے کا ذہن دیا مزید اسلامی بہنوں کے تنظیمی حوالے سے مسائل حل کرنے کی کوشش کی گئی اس کے ساتھ ساتھ مدنی انعامات کے کام میں مضبوطی لانے کا ذہن دیا ۔ ماہانہ مدنی مذاکرہ و مدنی انعامات کارکردگی مدنی مذاکرہ و مدنی بہار کارکردگی فارمز سمجھائے اور وقت پر کارکردگی اپنی ذمہ دار کو جمع کروانے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 24جنوری2020ءڈویژن جوڑے پل میں مدنی انعامات اجتماع ہوا۔ جس میں عوام اور ذمہ داراسلامی بہنوں نےشرکت کی۔مدنی انعامات کابینہ سطح کی اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی۔ شرکاء اجتماع نے مدنی انعامات پر عمل کرنے کی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  24 جنوری بروز جمعہ ذمہ دار اسلامی بہن عالمی مجلسِ مشاورت کا ترکی کی ذمہ دار اسلامی بہن کے ساتھ اجلاس ہوا جس میں شارٹ کورسز کار کی کردگی کا جائزہ لیا گیا، ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت کے ساتھ ساتھ رجب،شعبان اور رمضان میں ڈونیشن کے حوالےسے نکات پیش کیے ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 18 جنوری بروز ہفتہ فیصل آباد زون ریجن فیصل آباد میں پاکستان ذمہ دار اسلامی بہن کے ساتھ شعبہ بالغات کا اجلاس ہوا۔ جس میں کابینہ تا ریجن شعبہ کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی پاکستان ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبہ بالغات کے تحت ہونے والے کورسز اور شعبہ کے کام کو بہت سراہا اور دعاؤں سے بھی نوازا ہاتھوں ہاتھ ذمہ داراسلامی بہنوں کو اہداف بھی دیئے گئے۔

الحمد للہ 2019 میں کم و بیش 200 کے قریب کورسز کروائے گئے جس میں 5000 تک اسلامی بہنوں نے کورس کیا اور تقریباً 300 اسلامی بہنیں مدنی قاعدہ اور قراٰن پاک میں کامیاب ہوئیں۔ الحمد للہ سب بالغات کے مدارس لگا رہی ہیں۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 23 جنوری 2020 جامعۃالمدینہ للبنات فیض عطار آگرہ تاج  کراچی میں ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“کی تشہیر اور تحریری مقابلہ میں حصہ کے حوالے سے پریزینٹیشن کا اہتمام ہوا۔جس میں ماہنامہ فیضان مدینہ کی ذمہ دار  اسلامی بہن نے مطالعہ کی اہمیت پر بیان کیا اور تحریر کیسے کی جائے اس کے بارے میں نکات دیے  اس میں تقریبا 135 سے زائد طالبات   اور معلمات  نے شرکت فرمائی۔65 طالبات نے ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“کی بکنگ کروانے کی نیت کا اظہار کیا  45 طالبات نےتحریری مقابلے میں حصہ لینے کی نیت کا اظہار کیااس  پریزینٹیشن کی کامیابی میں الحمد للہ تعالیٰ مجلس جامعةالمدینہ کا بھر پور تعاون رہا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے ، خوف خدا و عشق مصطفیٰ صلی اللہ علیہ واٰلہ سلم کی لازوال دولت دلانے کے عظیم جذبے کےساتھ امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کے عطا کردہ اسلامی بہنوں کےلیے’’ جنت كا راستہ ‘‘كورس  یوکے (uk) کے شہرریڈنگ میں 22 جنوری 2020   کو جنت كا راستہ كورس  کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مقامی   اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔ اسلامی بہنوں نے اس کورس کے بارے میں تاثرات دیتے ہوئے کہا کہ ما شاءاللہ آج کا جو کورس مدنی انعامات کے حوالے سے تھا وہ بہت اچھا رہا  بہت ساری اسلامی بہنوں کو سمجھ میں آ بھی گیا  کہ کیسے اس رسالے  کو  fill کرنا ہے ۔


دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغات کی 2019ء میں ہونے والے مدنی کاموں کو ملاحظہ کریں:

کورسز کے نام:

(1)26دن کا مدنی قاعدہ کورس(غیر رہائشی)(2)12دن کا معلمہ مدنی قاعدہ کورس (رہائشی)

(3)6ماہ کا ناظرہ قرآن کورس (غیر رہائشی )

٭ کورسز کے کل مقامات:کم وبیش ایک ہزارآٹھ (1008)

٭ کورسز میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی کل تعداد: تقریباسترہ ہزاردو سو چالیس(17240)

٭ان میں سے مدنی قاعدہ میں کامیاب ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:پانچ ہزار 5سوپچاس(5550)

٭ناظرہ قرآن میں کامیاب ہونے والیوں کی تعداد:دو سو بیس (220)

٭ کامیاب ہونے والیوں کےمدرسۃ المدینہ بالغات شروع کرنے کی تعداد:ایک ہزاراکتالیس (1041) تقریبا۔

2020ءکا ہدف:

2020ءمیں پاکستان بھر میں ہونے والے کورسز کی اقسام:4

ان تین کورس کے نام : (1)26دن کا مدنی قاعدہ کورس(غیر رہائشی)(2)12دن کا معلمہ مدنی قاعدہ کورس (رہائشی)

(3)6ماہ کا ناظرہ قرآن کورس (غیر رہائشی )(4)63دن کا تجوید القرآن کورس (غیر رہائشی)

٭ کورسز کے کل مقامات: بارہ سو (1200)

٭ کورسز میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی کل تعداد:انیس ہزار (19000)

٭ نئے مدرسۃ المدینہ بالغات شروع کرنے کی تعداد: دوہزار (2000) ۔


18 جنوری 2020ء کو مجلس رابطہ فیصل آباد زون کی ذمّہ دار اسلامی بہن نے نیو رائل گرامر ہائی اسکول کی اونر اور پرنسپل سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں مدنی مذاکرہ اور ہفتہ وار  اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ ساہیوال کی زون ذمّہ دار اسلامی بہن نے چین ون  Chen one اور چناب فیبرکس کے گھر والوں سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے تحت 19 جنوری 2020ء کو گوجرانوالہ کے علاقے منڈیالہ موڑپنڈی بائی پاس کے حافظ پیلس میں اسٹوڈنٹس سمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج، پنجاب یونیورسٹی، رائل میڈیکل کالج، ایجوکیٹر اسکول، جناح سائنس کالج گفٹ یونیورسٹی، گورنمنٹ اور پرائیوٹ اسکولز کی اسٹوڈنٹس سمیت سرپرست ( والدہ) نے شرکت کی۔مبلغہ دعوت اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا۔ سیمینار کے شرکانےعملی طور پر شعبۂ تعلیم میں مدنی کام کرنے، مدنی حلقہ لگوانے اور سیمینار کروانے کی نیتیں بھی کی۔ 


19جنوری 2020ء کو ڈیرہ غازی خان میں مجلس رابطہ کی زون ذمہ دار اسلامی بہن نے شخصیات سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کی۔ شخصیات اسلامی بہن نے نیکی کی دعوت سے متاثر ہو کر مدنی مذاکرہ دیکھنے اور اپنے گھر پر ماہانہ اجتماع کروانے  کی نیت کی۔


18 جنوری 2020ء کو کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں شخصیات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبے سے وابستہ کم و بیش 25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اجتماع کےاختتام  پر شرکانے اچھے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے ہر ماہ اجتماع میں شرکت کرنے کی نیت کی اور اپنے شعبوں سے متعلق دعوت اسلامی کے ساتھ تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی۔