18جنوری2020ء کو کراچی کے علاقے صدر میں مجلس رابطہ کراچی ریجن اور کراچی ساؤتھ زون کی ذمّہ دار اسلامی بہن نے شوبز سے وابستہ شخصیت مرحوم محبوب عالم کی فیملی اور ان کے داماد پولیس افسر کی فیملی سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے شخصیات اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی۔ 


18جنوری2020ء کو کراچی کے علاقے صدر میں مجلس رابطہ کراچی ریجن اور کراچی ساؤتھ زون کی ذمّہ دار اسلامی بہن نے ذوالفقار قائم خانی (سیاسی شخصیت ) کے بھائی کی فیملی سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ شخصیات نے دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کو خوب سراہااور اپنے گھر ماہنامہ فیضانِ مدینہ جاری کروانے کی نیت کی۔ 


18جنوری2020ء کو کابینہ مشاورت ذمہ دار کی دعوت اسلامی کے تحت چلنے والے مدرسۃ المدینہ بالغات مینا بازار میں آمد ہوئی۔ کابینہ ذمّہ دار نے طالبات میں درس دینے اور مدنی انعامات کا رسالہ پر کرنے کا جائزہ لیا۔


دعوت اسلامی کےتحت 22جنوری2020ء کو سمندری کابینہ میں نگران اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں ذیلی تاریجن سطح کےنگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔نگران عالمی مجلس مشاورت  نے درس و بیان کے بعد مدنی حلقے لگوانے،ماہانہ ڈویژن مدنی حلقہ اور ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں شرکا کی تعداد میں اضافہ کروانے کے حوالے سے اہداف طے کئے۔


دعوت اسلامی کی عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے فیصل آباد کی ویلی فورسیزن میں زیر رہائش ڈائریکشن اسکولز سسٹم کی انتظامیہ سے مورخہ 19 جنوری کو ملاقات فرمائی۔ اس موقع پر ریجن نگران، فیصل آباد زون نگران اور فیصل آباد کابینہ نگران بھی ہمراہ تھیں۔ 

انتظامیہ کی طرف سے دعوت اسلامی کے تحت شعبہ تعلیم کی جو خدمات سرانجام دی جا رہی ہیں اس میں بھرپور معاونت کی یقین دہانی کرواتے ہوئے فوری طور کم از کم 12 تعلیمی اداروں میں درس شروع کروانے کی نیت پیش کی گئی۔ عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے انکی تعلیمی خدمات کوسراہا اور حوصلہ افرائی کی۔ 


دعوتِ اسلامی کی عالمی مجلس مشاورت نگران نے پنجاب کے سب سے بڑے صنعتی شہر فیصل آباد کے علاقہ مدینہ ٹاون میں واقع دارالمدینہ اسلامک اسکول سسٹم کا بروز پیر 20 جنوری  2020 کو وزٹ کیا۔ اس موقع پرریجن ذمہ دار اسلامی بہن اور فیصل آباد زون نگران ذمہ دار اسلامی بہن بھی ہمراہ تھیں۔ عالمی مجلس مشاورت نگران نےسنتوں کے مطابق بچوں کی تربیت کے انداز کو سراہا اور حوصلہ افرائی کی۔ 


دعوت ِ اسلامی کی عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن کا فیصل آباد دارالسنہ میں رکنِ مجلس بیرون ملک ذمہ دار اسلامی بہن کے ساتھ 21 جنوری بروز منگل کواجلاس ہوا جس میں دارالسنہ کے نظام میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے کلام ہوا۔


دعوتِ اسلامی کے  زیر اہتمام 21جنوری 2020ءبروز منگل نواب شاہ زون ذمہ دار اسلامی بہن کی ٹنڈو آدم کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا۔ ذمہ دار اسلامی بہنوں کے درمیان تربیتی بیان ہوا۔


دعوت اسلامی کے  زیر اہتمام 18 اور 19 جنوری2020ء کو واہ کینٹ حسن ابدال کابینہ کے دو ڈو یژن میں شعبہ علاقائی دورہ کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ جن میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں نیکی کی دعوت ،محفل نعت کے نکات اور نیو کارکردگی فارم بھی سمجھائے گئے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 21 جنوری2020   بروز منگل لاہور فتح گڑھ میں شمالی لاہور زون ذمہ دار اسلامی بہن نے علاقے کی اسلامی بہنوں کے ساتھ علاقائی دورہ کیا اور گھر گھر جاکر اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی دعوت پیش کی۔


            دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 20 جنوری 2020 بروز پیر لاہور شاہ پور کابینہ کا ماہانہ اجلاس ہوا جس میں کابینہ نگران نے ذمہ داران کی تربیت فرمائی مدنی کاموں کے حوالے سے نیتیں لیں اور اہداف عطا فرمائے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 20 جنوری بروز پیر رحیم یار خان کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہن  نے ڈویژن اڈا خان پور کا اجلاس لیا ، جس میں ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن و حلقہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ،اجلاس میں آٹھ مدنی کاموں ، ہفتہ وار درس وبیان کے مدنی حلقہ لگانے اور ہر ہفتے اجتماع کی کارکردگی بنانےکےحوالے سےکلام ہوا، حلقہ نگران اسلامی بہنوں کو ذہن دیا گیا کہ ہر سنتوں بھرے اجتماع کےآخر میں اپنی انفرادی کوشش کو مضبوط بنائیں اِس میں اسلامی بہنوں پر مدنی کاموں مثلاً گھردرس، مدنی چینل دیکھنے کےحوالےسےبھی بھرپور انفرادی کوشش فرمائیں۔