دعوت ِاسلامی کی مجلس رابطہ کے زیر اہتمام 20 جنوری2020 کو
ساہیوال زون ذمہ داراسلامی بہن نے بزنس
وومن شخصیت سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کی، ان کے گھر میں صدقہ بوکس
بھی رکھوایا۔
مجلس
رابطہ کے زیر اہتمام وومن شخصیت اسلامی بہن سے ملاقات اور نیکی کی دعوت
دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ کے زیر
اہتمام 20 جنوری2020 کو شاہ کوٹ میں مجلس رابطہ ذمہ دار نے اہل ثروت
بزنس وومن شخصیت سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت دی۔شخصیت اسلامی بہن نے دعوت
اسلامی کے ماحول کو سراہا۔
19جنوری2020
ہند کے شہر ممبئ میں زون زمہ دار
شعبہ تعلیم نے دارالسنہ للبنات کا دورہ کیا اور اسلامی بہنوں میں سنتوں بھرا بیان
کیا نیز اسلامی بہنوں کومجلس شعبہ تعلیم
کے نکات بھی سمجھائے۔
واہ کینٹ ٹیکسلا زون کی واہ کینٹ ڈویژن میں مجلس کفن دفن
کا تربیتی اجتماع
دعوتِ اسلامی کےزیر اہتمام 24 جنوری2020ء کو
دعوت اسلامی کے تحت واہ کینٹ زون کی واہ کینٹ ڈویژن میں مجلس کفن دفن کا
تربیتی اجتماع ہوا جس میں مجلس کفن دفن
ذمہ دار نے سنتوں بھرا بیان فرمایااور
اسلامی بہنو ں کو غسل میت اور تکفین کا طریقہ سکھایا گیا جس میں واہ کینٹ کی کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔
راولپنڈی سٹی کابینہ کی ڈویژن شکریال میں ماہانہ ڈویژن
مدنی حلقہ کاا نعقاد
دعوتِ اسلامی کےزیر اہتمام 23جنوری2020ءبروز
جمعرات راولپنڈی سٹی کابینہ کی ڈویژن شکریال میں ماہانہ ڈویژن مدنی حلقہ کا انعقاد
کیا گیا۔ جس میں مبلغۂ دعوت اسلامی (رکن عالمی مجلس مشاورت )نے شرکت فرمائی۔
شیڈول کے مطابق مدنی مذاکرہ کی دہرائی کروائی گئی۔ فقہ کے حوالے سے بیان ہوا۔
اورمدنی مذاکرہ دیکھنے کی بھی نیتیں کروائی
گئیں۔اسلامی بہنوں کو ،63 مدنی انعامات پر
عمل کی ترغیب دلائی گئی۔
دعوتِ اسلامی کےزیر اہتمام
24جنوری2020ءکوشعبہ تعلیم مجلس رابطہ کے
حوالے سے اسلام آباد ریجن سیالکوٹ زون کی کابینہ منڈی بہاؤالدین میں اجلاس ہوا۔ جس
میں شعبہ کی ریجن سطح کی ذمہ دار، کابینہ
شعبہ ذمہ دار، ڈویژن شعبہ ذمہ داران اور
علاقہ شعبہ ذمہ داران نے شرکت فرمائی۔ اجلاس میں اپنے شعبہ سے متعلق مدنی کام کو بڑھانے، کارکردگی جدول کے مطابق وقت کی
تقسیم اور ذمہ داراسلامی بہنوں کو ماہانہ
کارکرگی وقت پر جمع کروانے کا ذہن دینے کی
کوشش کی گئی۔ہاتھوں ہاتھ ذمہ داراسلامی بہنوں نے پیشگی جدول کی بھی ترکیب بنائی
اور اداروں اور شخصیات میں مدنی کام کو بڑھانے کی نیتیں فرمائیں ۔
پاکستان مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن کا گڈاپ زون و کابینہ نگران کے ساتھ
ٹیلیفونک اجلاس
دعوتِ اسلامی کے تحت 24 جنوری2020ء بروز
جمعہ پاکستان مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی
بہن نے گڈاپ زون و کابینہ کے ساتھ
ٹیلیفونک اجلاس لیا جس میں تقرریاں مکمل
کرنا، نیو اجتماعات کے آغاز کے اہداف دیئے
گئے۔
الحمد للہ ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہلسنت دامت برکاتھم العالیہ کسی ایک رسالے کے مطالعے کی
ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی
نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہلسنت کی
بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔اس ہفتے امیر اہلسنت دامت
برکاتھم العالیہ نے رسالہ"
سرکار صلی اللہ علیہ واٰلہ سلم کا اندازِتبلیغ دین " پڑھنے یا سننے کی
ترغیب دلائی۔ پاکستان اور بیرون ملک
کی اسلامی بہنوں کی رسالہ" سرکار صلی اللہ علیہ واٰلہ سلم کا اندازِتبلیغ دین " پڑھنے، سننے اور انفرادی کوشش کے ذریعے سے مطالعے کی کارکردگی 6 لاکھ 36ہزار4سو73 رہی۔
حیدر
آباد ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے ٹنڈو محمد خان کی کابینہ کا اجلاس لیا
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 23 جنوری بروز
جمعرات حیدر آباد ریجن ذمہ دار اسلامی بہن
نے ٹنڈو محمد خان کی کابینہ کا
اجلاس لیا۔ جس میں مکتبہ المدینہ کی علاقہ تا زون اور بستہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے
شرکت فرمائی ۔ مدنی پھولوں پر کلام ہوا اور اہداف دیے گئے۔
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 24جنوری2020ءبروز جمعۃالمبارک رحیم یار خان
کی کابینہ رحیم یار خان میں اجلاس کا
انعقاد کیا گیا، جس میں کابینہ تا حلقہ
سطح تک کی مدنی انعامات ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت فرمائی۔زون ذمہ دارمدنی انعامات نے اسلامی بہنوں کو اپنی ماتحت
اسلامی بہنوں کے ساتھ یکساں تعلقات رکھنے کے نکات بیان کئے نیز اپنی ذمہ دار اسلامی بہن کے ساتھ مربوط رہنے کا ذہن دیا
مزید اسلامی بہنوں کے تنظیمی حوالے سے
مسائل حل کرنے کی کوشش کی گئی اس کے ساتھ ساتھ مدنی انعامات کے کام میں مضبوطی لانے کا ذہن دیا ۔ ماہانہ مدنی مذاکرہ و مدنی
انعامات کارکردگی مدنی مذاکرہ و مدنی بہار کارکردگی فارمز سمجھائے اور وقت پر کارکردگی
اپنی ذمہ دار کو جمع کروانے کا ذہن دیا۔
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام
24جنوری2020ءڈویژن جوڑے پل میں مدنی انعامات اجتماع ہوا۔ جس میں عوام اور ذمہ
داراسلامی بہنوں نےشرکت کی۔مدنی انعامات کابینہ سطح کی اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں
کو مدنی انعامات پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی۔ شرکاء اجتماع نے مدنی انعامات پر عمل
کرنے کی نیتیں پیش کیں۔
ذمہ دار اسلامی بہن عالمی مجلسِ مشاورت کا ترکی کی ذمہ دار اسلامی بہن کے ساتھ اجلاس
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 24 جنوری بروز جمعہ ذمہ دار اسلامی بہن عالمی مجلسِ مشاورت کا ترکی کی ذمہ دار اسلامی بہن کے
ساتھ اجلاس ہوا جس میں شارٹ کورسز کار کی کردگی کا جائزہ لیا گیا، ذمہ
دار اسلامی بہنوں کی تربیت کے ساتھ ساتھ رجب،شعبان اور رمضان میں ڈونیشن کے حوالےسے نکات پیش کیے ۔
Dawateislami