26جنوری2020ء بروز اتوار،پاکستان کے شہر  فیصل آباد زون میں واقع دارالسنہ میں جاری "مدنی کام کورس" میں مدنی انعامات زون ذمہ دار نےشرکت کی۔ مدنی انعامات کے شعبہ سے متعلق مدنی پھول سمجھائے اور اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات پر عمل کی ترغیب دلائی۔


25 جنوری 2020 بروز ہفتہ پاکستان کے شہر لاہور ریجن مدنی انعامات ذمہ دارنے شمالی لاہور زون کی کابینہ میراں حسین زنجانی کی مدنی انعامات ذمہ داران کامدنی مشورہ لیا جس میں زون کابینہ اور ڈویژن مدنی انعامات ذمہ داران نے شرکت کی سعادت حاصل کی،کابینہ سطح پر نئی مدنی انعامات ذمہ دار کا تقرر بھی کیا گیا اور مزید تقرر مکمل کرنے اور کارکردگی میں بہتری کے حوالے سے اہم تربیت کی گئی۔شرکائے مدنی مشورہ نے مدنی مرکز کے طے شدہ طریقہ کار کے مطابق مدنی انعامات اور مدنی مذاکرے کے شعبے میں مدنی کام بڑھانے کے حوالے سے اچھی نیتیں پیش کیں۔


26جنوری2020ء بروز اتوار  زون کراچی ایسٹ مدنی انعامات ذمہ دار(زون سطح) کی اسلامی بہنوں کی رہائشی تربیت گاہ دارالسنہ میں ہونے والے "مدنی کام کورس" میں آمد ہوئی۔ کورس میں موجود اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کی اہمیت، ضروری نکات اور کارکردگی فارمز سمجھائے گئے۔مدنی ماحول سے وابستہ رہ کر مدنی کام کرنے، خود نیک بننے اور دوسروں کو نیک بنانے کا ذہن دیا گیا۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام 21 جنوری حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد میں ہونے والے درس اجتماع میں ڈویژن نگران شعبہ تعلیم نے اسلامک فاؤنڈیشن اسکول (Islamic Foundation School) کی وائس پرنسپل سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کے بارے میں آگاہی دی، شخصیت اسلامی بہن نے دعوت اسلامی کے بارے میں اچھے تاثرات دیے،اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی نیت کی۔


دعوتِ اسلامی کی اسلامی بہنوں کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام 22 جنوری 2020 کو کراچی کے علاقے کورنگی 5 کی سیڈ ٹچ پاکستان سینٹرل (Seed Touch Pakistan Central ) کی انچارج سے ملاقات اور انفرادی کوشش کی جس میں شعبہ تعلیم ذمہ دار نے دعوت ِاسلامی کے مختلف شعبہ جات کے بارے میں آگاہی دی۔ اس موقع پر انچارج اسلامی بہن نے اچھے تاثرات دیئےاور مدنی کاموں سے متاثر ہوکر ہر مہینے اپنے سینٹر میں ورکشاپ رکھوانے کی نیت کی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 22جنوری 2020 کو کراچی کے علاقے ملیر میں واقع اقراء ماڈل اسکول میں اسٹوڈنٹس اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں ا سٹوڈنٹس اور اسکول کے اسٹاف نے بھی شرکت کی. اجتماع میں ڈویژن سطح شعبہ تعلیم دار نے سنتوں بھرا بیان کیا، اجتماع کے بعد اسٹوڈنٹس نے ہفتہ وار رسالہ پڑھنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی نیت کی، اپنے اسکول میں ماہ میں 2 بار درس رکھنے کی نیت کی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس  رابطہ کے زیر اہتمام 21 جنوری کو ملتان شہر کے علاقے میو کالونی میں مجلس رابطہ ذمہ دار اسلامی بہن نے اہل ثروت اسلامی بہن سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کی، اپنے گھر مدنی حلقہ اور مدرسۃ المدینہ للبنات لگوانے کی نیت کی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 22 جنوری کو کراچی ریجن کی گلشن کابینہ کے علاقے دھوراجی کالونی میں ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع میں بوتیک اجتماع کے بعد ساؤتھ مشاورت برائے مجلس رابطہ نے بوتیک اونر اسلامی بہنوں سے ملاقات اور انفرادی کوشش کی،  اسلامی بہنوں نے مدنی چینل دیکھنے اور ماہانہ شخصیات اجتماع میں شرکت کی نیت کی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ کے زیر اہتمام 23 جنوری2020 کو ساہیوال زون میں زم زم میرج ہال میں مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا،  جس میں عالمی مجلس مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہن، فیصل آباد ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن ، مجلس رابطہ کی ریجن ذمہ دار ساہیوال نے شرکت کی نیز مختلف شعبہ جات سے منسلک کثیر شخصیات نے بھی شرکت کی. مدنی حلقہ کے بعد شخصیات نے ہاتھوں ہاتھ مدنی کام ،مختلف کورسز کرنے، اجتماع میں شرکت اور مدنی انعامات کا رسالہ پر کرنے کی نیتیں کی، گھر والوں نے ماہانہ شخصیات اجتماع گھر میں رکھنے کی پیشکش بھی فرمائی، ساہیوال زون کی سمندری کابینہ پر ہاتھوں ہاتھ مجلس رابطہ کی تقرری بھی ہوئی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ کے زیر اہتمام 21 جنوری 2020کو کراچی ریجن کی گلشن کابینہ میں  اوپلیٹا میمن جماعت کی ممبر کے گھر والوں سے مجلس رابطہ ذمہ دار اسلامہ بہن نے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کی۔ شخصیت اسلامی بہن نے دعوت اسلامی کے ساتھ تعاون کی نیت کی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ کے زیر اہتمام 22 جنوری 2020کو ڈیرہ غازی خان زون کے شہر ڈی جی خان میں شخصیات کے درمیان مدنی حلقہ کا انعقاد ہوا جس میں زندگی کے مختلف شعبوں سے وابستہ  شخصیات نے شرکت کی ، مدنی حلقہ کے بعد شخصیات نے دعوت اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کی نیت کی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ کے زیر اہتمام21 جنوری کو کراچی ریجن کی لیاقت آباد کابینہ میں مینا بازار میں شخصیات کے درمیان مدنی حلقہ کا انعقاد ہوا جس میں مختلف شعبوں سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔  مدنی حلقہ کے بعد شخصیات اسلامی بہنوں نے اپنے اپنے شعبوں سے متعلق دعوت اسلامی کے ساتھ تعاون پیش کرنے کی نیت کی۔