
دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ کے زیر اہتمام 24 جنوری کو ملتان
کابینہ کی ڈویژن زمزم مدنی میں زون سطح کا اجلاس
ہوا، جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تقرری کی گئی اور اسلامی بہنوں نے
اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔

دعوتِ اسلامی کی
مجلس رابطہ کے زیر اہتمام 24 جنوری2020 کو
سرگودھا زون میں زون کا ٹیلیفون اجلاس ہوا،
جس میں عالمی مجلس کی طرف سے دیے گئے اہداف کا فالو اَپ لیا گیا اور مزید مدنی کاموں
کے حوالے سے تربیت بھی کی گئی، زون ذمہ
داراسلامی بہن نے مدنی کاموں کے حوالے سے
اچھی اچھی نیتیں کیں۔
بورے والا ڈویژن میں’’اے ون بیگ‘‘ کی تاجر اور بیوٹی
پارلر’’ گڈ
لک‘‘ کی اسلامی بہن سے ملاقات

دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ کے زیر اہتمام 23 جنوری
2020 کو بورے والا ڈویژن کے علاقے مجاہد
کالونی میں علاقہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’اے ون بیگ‘‘ کی تاجراسلامی بہن اور بیوٹی پارلر’’ گڈ لک‘‘ کی بیوٹیشن اسلامی بہن سے ملاقات کی مزید ذمہ دار اسلامی بہن نے دعوتِ
اسلامی کے مدنی کاموں کے بارے میں آگاہی دی، سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے کی دعوت پیش کی۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس شارٹ کورسزکےزیر
اہتمام جنوری 2020 میں یوکے ، مڈل ایسٹ
،ایسٹ افریقہ ، سنٹرل افریقہ ، بنگلہ دیش ، آسٹریلیا ، نارتھ امریکہ،افغانستان ،
ہند ، یورپین یونین ریجنز کےمختلف ملکوں یوکے، عرب شریف ، قطر
، کویت،تنزانیہ ،یوگنڈا ، موریشیس ، بنگلہ دیش ، آسٹریلیا سڈنی ، نیوزی لینڈ،
امریکہ، کینیڈا ، ایران ، ہند ، فرانس ، ناروے ، اسپین ، جرمنی ، ڈنمارک ، آسٹریا
اور بیلجیئم میں کورس" جنت کا راستہ" کا 910 مقامات پر منعقد ہوا۔
جس میں 22595 اسلامی بہنوں نے کورس کرنےکی سعادت حاصل کی اس کورس
کی برکت سے 11710 اسلامی بہنوں نے روزانہ محاسبہ کرنے، 9687 نے
ماہانہ مدنی انعامات کا رسالہ جمع کروانے اور2088 اسلامی بہنوں نے
دارالسنہ میں ہونے والے 3 دن کا رہائشی مدنی انعامات کورس کرنے کی
نیتیں فرمائیں۔

مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے، خوف
خدا عَزَّوَجَلَّ عشق مصطفےٰ صلی
اللہ علیہ واٰلہ وسلم کی لازوال دولت دلانے کے
عظیم جذبے کے تحت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا
کردہ اسلامی بہنوں کے لیے ’’جنت كاراستہ‘‘ كورس یوکے(UK) شہر Harrow میں 27 اور
28 جنوری 2020 کو منعقد کیا گیا، جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اسلامی بہنوں نے اس کورس کے تاثرات دیتے ہوئے
کہا کہ ما شاءاللہ آج کا
جو کورس مدنی انعامات کے حوالے سے تھا وہ بہت اچھا رہا بہت ساری اسلامی
بہنوں کو سمجھ میں آ یا کہ کیسے اس رسالے کو fill کرنا ہے اللہ پاک آپ سب کی اس کاوش کو کامیاب کرے اور قبول فرمائے
آمین مزید یہ کہ کورس (جنت کا راستہ ) بہت مفید رھا بہت سے سوالات کے
جوابات سمجھ میں آئے۔ مدنی انعامات پر عمل
کا جذبہ اور مزید اچھی نیتوں کی ترکیب مظبوط ھوئی ہے لیکن وقت کچھ کم
تھا بہرحال اس کی بہت ضرورت تھی وقتاً فوقتاً ایسے کورسیز ہوتے رہنے چاہیں۔
جامعۃالمدینہ للبنات فیض مکہ میں ”ماہنامہ
فیضانِ مدینہ“کی تشہیر اور تحریری مقابلہ کے حوالے سے پریزینٹیشن کا اہتمام

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 28 جنوری 2020 3 جمادی
الاخر 1441جامعۃالمدینہ للبنات فیض مکہ گروہ مندر کراچی میں ”ماہنامہ فیضانِ
مدینہ“کی تشہیر اور تحریری مقابلہ میں حصہ کے حوالے سے پریزنٹیشن کا اہتمام ہوا۔اس میں ماہنامہ فیضان مدینہ کی ذمہ داراسلامی بہن نے مطالعہ کی اہمیت پر بیان کیا اور
تحریر کیسے کی جائے کیا کی جائے اس کے بارے میں نکات پیش کیے اس میں تقریبا
117 سے زائد طالبات اور معلمات نے شرکت فرمائی۔34طالبات نے
”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“کی بکنگ کروانے کی نیت کا اظہار کیا 37 طالبات
نےتحریری مقابلے میں حصہ لینے کی نیت کا اظہار کیا تقریبا ًتمام طالبات اور
معلمات نے ماہنامہ فیضا ن مدینہ کا مطالعہ کرنے کی نیت کی۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 25 جنوری بروز ہفتہ
لاہور زون مکتبۃالمدینہ للبنات زون سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے لاہور رائیونڈ کابینہ علاقہ راجہ جنگ
میں کابینہ کا اجلاس لیا جس میں شعبے کے حوالے سے اہم اہم نکات بیان کئے گئے
،کارکردگی فارم سمجھائے گئے اور ہاتھوں ہاتھ اس شعبے پر ذمہ داران کے تقرری کی گئی۔

امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ نے جسم کے مختلف اعضاء بالخصوص زبان اور نگاہ
کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم جذبے کے تحت یومِ قفل ِمدینہ کی مدنی
تحریک کا آغاز فرمایا ۔چنانچہ ماہِ جمادی الآخر 1441ہجری کی پہلی پیر شریف ،عیسوی
ماہ 27جنوری2020ء کو پاکستان کے مختلف شہروں(راولپنڈی سٹی اسلام
آباد ،فیصل آباد ،حیدرآباداور سرگودھا)میں یومِ قفل مدینہ منایا گیا۔ 2852اسلامی
بہنوں نے رسالہ "خاموش شہزادہ "کا مطالعہ کیا۔ 2912اسلامی
بہنوں نے25 گھنٹے قفلِ مدینہ لگانے کی سعادت حاصل کی۔
پاکستان
کے شہر حیدرآباد کی کابینہ ذمہ دار اسلامی
بہن کا کابینہ مشاورت کے ساتھ اجلاس

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 27جنوری 2020بروز
پیر کو حیدرآباد کابینہ ذمہ دار
اسلامی بہن کی کابینہ مشاورت کے ساتھ مدنی مشورے کی سیٹنگ رہی
ـجس
میں کارکردگی پر کلام ،شیڈول پر کلام نیز ازدیاد حب اور فیضان مرشد کے نکات
سمجھانے کا اہتمام کیا گیا۔
پاکستا
ن کے شہر مورو کی کابینہ ذمہ دار اسلامی
بہن کا ڈویژن قاضی احمد میں اجلاس

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 26جنوری 2020بروز
اتوار کو مورو کابینہ ذمہ دار
اسلامی بہن نے ڈویژن قاضی احمد میں ذیلی تا ڈویژن ذمہ دار ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا اجلاس لیا ـجس میں تربیتی بیان کی ترکیب بنی ـمتعدد ذمہ دار
اسلامی بہنیں جو علاقے پر تھیں انہوں نے خود کو ڈویژن پر تقرری کے لیے پیش کیا ـ12 دن کے اصلاح اعمال کورس میں شرکت کرنے کی متعدد اسلامی بہنوں نے نیتیں پیش کیں ـاجتماع میں شرکت کی ذہن بھی دیا گیا ـ
پاکستان
کے شہر سجاول کی کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن کا بدین میں مشاورت کے ساتھ ماہانہ اجلاس میں
شرکت

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 26جنوری 2020بروز
اتوار بدین میں سجاول کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن اور انکی مشاورت میں ماہانہ اجلاس کا انعقاد کیا گیاـجس میں مدنی انعامات ،مدرستہ المدینہ سب نے اپنی ماتحت اسلامی بہنوں کے ساتھ اجلاس لیا ـذیلی
ذمہ داراسلامی بہنوں کو کو شیڈول بھی سمجھا
کر دیے گئے اور کارکردگی لینے اور دینے کا طریقہ ذیلی تک کی نگران کو سمجھایا گیاـ
پاکستان
کے شہر حیدرآباد کی کابینہ نگران کا ڈویژن لطیف آباد نمبر9 کے دارالمدینہ کیمپس
میں تربیتی بیان

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 25جنوری 2020بروز
ہفتہ دار المدینہ لطیف آباد نمبر 9 کیمپس میں کابینہ ذمہ دار اسلامی ہن کے تربیتی اجتماع کی سیٹنگ رہی جس میں ٹیچرز کے درمیان بیان، اسلامی
بہنوں سے ملاقات کرتےہوئے انفرادی کوشش بھی
کی گئی۔ اسلامی بہنوں نے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور نیکی کی دعوت دینے
کی بھی نیتیں پیش کیں ـ