دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 22جنوری 2020بروز  بدھ حیدرآباد کابینہ کے ڈویژن لطیف آباد نمبر 11 میں کھوچے کی چڑھائی کے مقام پر سنتوں بھرے اجتماع کا انعقادکیا گیا، اجتماع کے آخر میں اسلامی بہنوں سے ملاقات کرتے ہوئے انفرادی کوشش نیز اصلاح عمل کورس کا ذہن دیا گیا اور متعدد اسلامی بہنوں نے کورس میں جانے کی نیت بھی پیش کی نیز اسلامی بہنوں نے نیکی کی دعوت میں جانے کی نیتیں بھی پیش کیں ـ


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 27 جنوری 2020صدیق آباد اور فیڈرل بی ایریا میں عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے کراچی کی ذمہ داراسلامی بہنوں کے ساتھ اجلاس فرمایا  ـ جس میں صاحبزادی عطار کی بھی تشریف آوری ہوئی۔ عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے رمضان المبارک کےنکات کے حوالے سے تربیت فرما ئی اور تمام مدنی پھول سمجھائےگئے جس میں شرکاء اسلامی بہنوں کی ماہ رمضان المبارک کے حوالے سے تربیت کی گئی ـ


26 جنوری 2020 بروزاتوار کو کراچی میں ایک  اسلامی بہن کےگھرمحفل نعت منعقد ہوئی۔ یہ محفل نعت بچی کی سالگرہ کے سلسلے میں منعقد کی تھی جس میں کراچی ذمہ دار اسلامی بہن کی بھی شرکت ہوئی اور انھوں نے اس سالگرہ کے موقع پر اپنے بیان میں بیٹیوں کی پرورش کےفضائل اور ادلاد کی سنتوں بھری تربیت کرنے اور اس کےلئے دعوت اسلامی کے مدنی ما حول سے وابستہ ہونے کی ترغیب دلائی۔ شریک اسلامی بہنوں نے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی چینل دیکھنے کی بھی نیتیں کیں۔


دعوت اسلامی کے شعبے"شارٹ کورسز" کے زیر اہتمام 1فروری سے  3 دن پر مشتمل کورس ’’فیضان زکوٰۃ‘‘ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔یہ کورس تما م اسلامی بہنوں اور بالخصوص ذمہ داراسلامی کیلئے ہو گا ۔کورس کا دورانیہ 1گھنٹہ 3 منٹ ہو گا ۔پاکستان کے مختلف شہروں (کراچی،حیدر آباد،ملتان،فیصل آباد،لاہور اور اسلام آباد) میں کورس مختلف مقامات پر کروایا جائے گا۔اس کورس میں قرآن و حدیث کی روشنی میں زکوٰۃ کا بیان ،صاحب نصاب کسے کہتے ہیں؟،زکوٰۃ کس کو دے سکتے ہیں؟کس کو نہیں دے سکتے؟صدقۂ فطر کن چیزوں سے ادا ہوتا ہے؟ سکھایا جائے گا ۔ذمہ داراسلامی بہنوں کو چندہ کرنے کی شرعی حیثیت،چندہ کرنا کس سے ثابت ہے؟تاوان ادا کرنے کا طریقہ؟ کافر سے چندہ لینا اور چندے سے مدد کرنا کیسا ؟نیز اہم تنظیمی نکات اور ڈونیشن کرنے کے حوالے سے تربیت وغیرہ بھی سکھایا جائے گا ۔اس کورس میں مختلف ویڈیو کلپس کے ذریعے مدنی تربیت کی جائے گی جیسے کیا 4/6 تولہ سونے پہ زکوٰۃ ہو گی۔حاجت اصلیہ کیا ہے؟حج کیلئے جمع کرائی گئی رقم پر زکوٰۃ ہے یا نہیں ؟زکوٰہ نکالنے کا طریقہ اور ان جیسے دیگر اہم مسائل سیکھنے کا موقع ملے گا ۔ضرور ضرور شرکت فرمائیں اور علم دین سے فیض یاب ہوں۔


دعوت اسلامی کے تحت 25 جنوری بروز ہفتہ پاکستان کا شہر لاہور  میں جنوبی لاہور زون نگران اور زون مشاورت نے اطراف رائیونڈ کابینہ کا راجہ جنگ میں اجلاس لیا،زون نگران نے ترغیبی بیان کیا اور بیان کے بعد ذمہ داران کو 8 مدنی کاموں کی ترغیب دلائی گئی،8 مدنی کام سکھائے گئے،تقرریاں مکمل کرنے کی ترغیب دلائی،ذمہ داران نے خوشی خوشی اہداف لئے۔


دعوت اسلامی کے تحت  24 جنوری کو گلگت بلتستان سے راولپنڈی دارالسنہ میں رہائشی کورس کے لئے تشریف لائی ذمہ داران کا لاہور ریجن نگران نے بالمشافہ اجلاس لیا،ذمہ داران کو 8 مدنی کاموں کی ترغیب دلائی گئی،8 مدنی کام سکھائے گئے،تقرریاں مکمل کرنے کی ترغیب دلائی ،ذمہ داران نے خوشی خوشی اہداف لئے۔


دعوت اسلامی کے تحت 26جنوری 2020بروز اتوار پاکستان کا شہر نوابشاہ میں نوابشاہ زون نگران  کاشہداد پور کابینہ کی ڈویژن بھٹ شاہ میں اجلاس کیا۔ اجلاس میں حاضر ذمہ داران نےاس ہفتے کا رسالہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں پڑھنے سننے کی نیتیں پیش کیں۔


دعوت اسلامی کے تحت 26جنوری 2020 بروزاتوار پاکستان کا شہر نوابشاہ پاکستان کا شہر  نوابشاہ میں زون نگران کا شہداد پور کابینہ کی ڈویژن ہالہ میں ذیلی تا ڈویژن ذمہ دارن کا اجلاس لینے کا سلسلہ ہوا۔ تربیتی بیان، نکات پر کلام ہوا اور تقرریوں کے اہداف دیے گئے۔ علاقہ نگران اسلامی بہنوں نے ہرہفتے درس وبیان کے حلقے لگانے کی نیت پیش کی۔ کورس کی نیتیں بھی پیش کی گئیں۔ اچھی اچھی نیتیں پیش کرنے پر تحائف بھی دیئے گئے۔ فروری میں 6 نئے سنتوں بھرے اجتماع کا آغاز کرنے کی نیتیں بھی پیش کی گئی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 25 جنوری پاکستان کا شہر کراچی 2020 ایسٹ زون کورنگی کابینہ  کا ذیلی تا کابینہ سطح کا زون نگران نے اجلاس لیا۔ شرکا کو مدنی انعامات پر عمل کرنے، روزانہ اپنے اعمال کا محاسبہ کرنے، اپنی نگران سے مربوط رہنے،اجلاس کے طریقہ کار پر تربیت فرمائی۔ مدنی مذاکرہ سننے اور فیضان نماز کتاب پڑھنے کا ذہن دیا شرکا کو ماہانہ شیڈول پر ٪100 عمل کی ترغیب دلائی اور تحائف بھی دئیے۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 26جنوری 2020ء بروز اتوار پاکستان نگران نے پاکستان کے شہر چکوال  میں ذمہ داران کا اجلاس لیا جس میں چکوال شہر کی علاقہ نگران اور باقی کابینہ کی ڈویژن تا زون نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی جس میں ذمہ داران کی تقرری، ماہانہ کارکردگی شیڈول بر وقت جمع کروانا اور اپنی ماتحت کے چیک کرنا، ماہانہ اجلاس لینا اور ماتحت کے اجلاس کا فولو اپ کرنا، منسلک کی فہرست کو اپ ڈیٹ کرنا اور نئی جگہوں پر مدنی کاموں کے آغاز کے اہداف دیئے گئے۔ 


26جنوری2020ء کو پاکستان کے شہر ڈیره اسماعیل خان زون کی پہاڑپورکابینہ میں " ہفتہ وار سنتوں بهرے اجتماع" میں مدنی انعامات ذمہ دار (زون سطح) کو حاضری کی سعادت حاصل ہوئی جن میں اسلامی بہنوں کو سابقہ مدنی انعامات کا رسالہ جمع کروانے اور نیاوصول کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے سابقہ مدنی انعامات کا رسالہ جمع کرانے اور نیا رسالہ وصول کرنے کی نیتیں کیں نیز اجتماع کےآخر میں "مکتب مدنی انعامات " کابستہ بهی لگایاگیا اور مدنی انعامات کے رسائل بهی تقسیم کیے گئے۔ انفرادی کوشش کرتے ہوئے مدنی انعامات کا رسالہ فل کرنے کی ترغیب دلائی گئی اور نئی آنے والی اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کارسالہ فل کرنے کاطریقہ بهی سکهایاگیا نیز انفرادی کو شش کرتے ہوئے "ہفتہ وار سنتوں بهرے اجتماع "میں شرکت اور "گهر درس" کی بهی نیتیں کروائی گئیں تو الحمدللہ! 4 اسلامی بہنوں نے ہاتھوں ہاتھ اُسی دن  ہی سے "گهر درس" کی نیتیں کیں۔


26جنوری2020ءبروز اتوار پاکستان کے شہر شمالی زون کابینہ فیروز پور ڈویژن کاہنہ نو کے نیو علاقہ میں محفل نعت کی ترکیب ہوئی جس میں شرکا کی تعداد کم و بیش 72 تھی۔ شمالی زون کی مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نے فیضان نماز سے نماز کے موضوع پر بیان کی سعادت حاصل کی۔ نمازی بننے اور نمازی بنانے کے طریقہ پر مشتمل 63 مدنی انعامات کا رسالہ کا تعارف پیش کیا اور شرکائے محفل کو مدنی انعامات کے رسالے بھی پیش کئے۔ الحمدللہ! سب نے  عمل کرنے کی اچھی اچھی نیتیں بھی پیش کیں۔