دعوت ِاسلامی کے زير اہتمام  28,29جنوری ،امریکہ کے مختلف شہروں میں ہونیوالے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں امیر اہل سنت دامت برکاتھم العالیہ کی بہن کے انتقال پر ایصال ثواب کیا گیا۔ اجتماعی طور پر 112بار کلمہ طیبہ کا ورد،انفرادی طور پر ایک بار سورہ فاتحہ اور تین بار سورہ اخلاص پڑھ کر اس کا ثواب امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ اور ان کی ہمشیرہ کو ایصال ثواب کیا۔اور ان کی بے حساب بخشش کیلئے دعا مانگی گئیں۔ہیوسٹن میں مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے رسائل تقسیم کئے گئے۔‎