دعوتِ اسلامی  کے زیر اہتمام 29 جنوری بروز بدھ لاہور چونگ میں مدرستہ المدینہ للبنات میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن شرکت کی اور بیان کی سعادت پائی،بیان کے امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کی چھوٹی ہمشیرہ کے لئےایصال ثواب بھی کیا،اجتماع کے بعد ذمہ دار اسلامی بہنوں کے درمیان اجلاس ہوا جس میں مدنی کاموں کے حوالے سے کلام ہوا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 29 جنوری بروز بدھ لاہور شاہ پور کانجرہ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں باالخصوص امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کی چھوٹی ہمشیرہ کے لئےایصال ثواب کیا گیا، کلمہ طیبہ کا ورد کیا گیا اور ہمشیرہ کی بے حساب مغفرت کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 29 جنوری بروزبدھ لاہور  جوہر ٹاؤن میں ہفتہ سنتوں بھرے اجتماع میں لاہور ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے شرکت فرمائی اور دعا کروائی،دعا کے بعد امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کی چھوٹی ہمشیرہ کے لئے ایصال ثواب کی ترکیب کی گئی اور انکی بے حساب مغفرت کے لئے دعا مانگی گئی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  29 جنوری2020ء بروز  بدھ پاکستان مجلس مشاورت نگران کی راولپنڈی دارالسنہ میں گلگت سے آئی ہوئی اسلامی بہنوں کے کورس کی اختتامی تقریب میں " اچھے ماحول کی برکتیں " کے موضوع پر بیان کرنے کی سعادت حاصل کی ۔ تقریب کے اختتام پر اسلامی بہنوں کو آٹھ مدنی کام کرنے کا ذہن دیا گیا۔خوش نصیب اسلامی بہنوں نے شرعی پردہ کرنے کی نیت کا اظہار کرتے ہوئے پاکستا ن مجلس مشاورت نگران سے مدنی برقع پہننے کی سعادت حاصل کی نیز شرکاء اسلامی بہنوں میں تحائف بھی تقسیم کیئے گئے۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 29 جنوری2020ء بروز  بدھ پاکستان مجلس مشاورت نگران  نے جامعۃ المدینہ رینج روڈ صدر کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی ۔ جس میں ” ایمان کی سلامتی“ کے موضوع پر بیان کرنے اور اجتماع میں ذکر و دعا کروانے کی سعادت حاصل کی ۔


دعوتِ اسلامی کےزیر اہتمام 29 جنوری2020ء بروز  بدھ ذمہ دار اسلامی بہن عالمی مجلسِ مشاورت  نے ڈیفنس فیز 5 میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع  میں شرکت کی اور وہاں پر امیرِ اہل سنّت  کی ہمشیرہ کے لئے ایصالِ ثواب کا اہتمام  کیا اور انفرادی  کوشش کرکے مدنی  کاموں کا ذہن دیا۔


30جنوری بروز جمعرات  جامعات المدینہ للبنات ملک و بیرون ملک میں امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی ہمشیرہ محترمہ کے سوئم کے لئے قرآن خوانی و ایصال ثواب کی ترکیب بنائی گئی۔


امیر اہل سنّت دامت برکاتہم العالیہ کی جانب سے دئیے جانے والے اس ہفتہ کے رسالے میتھی کے 50 مدنی پھول پڑھنے، سننے اور انفرادی کوشش کے ذریعے سے مطالعے کی کارکردگی مجلس جامعات المدینہ للبنات ملک و بیرون ملک کی 171074(ایک لاکھ اکہتر ہزار چوہتر)رہی۔


دعوت ِاسلامی کے زير اہتمام  28,29جنوری ،امریکہ کے مختلف شہروں میں ہونیوالے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں امیر اہل سنت دامت برکاتھم العالیہ کی بہن کے انتقال پر ایصال ثواب کیا گیا۔ اجتماعی طور پر 112بار کلمہ طیبہ کا ورد،انفرادی طور پر ایک بار سورہ فاتحہ اور تین بار سورہ اخلاص پڑھ کر اس کا ثواب امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ اور ان کی ہمشیرہ کو ایصال ثواب کیا۔اور ان کی بے حساب بخشش کیلئے دعا مانگی گئیں۔ہیوسٹن میں مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے رسائل تقسیم کئے گئے۔‎


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 25 جنوری بروز ہفتہ لاہور زون مکتبۃ المدینہ للبنات زون سطح ذمہ دار  اسلامی بہن نے لاہور رائیونڈ کابینہ علاقہ راجہ جنگ میں کابینہ کا باالمشافہ اجلاس لیا جس میں شعبے کے حوالے سے اہم اہم نکات بیان کئے گئے ،کارکردگی فارم سمجھائے گئے اور ہاتھوں ہاتھ اس شعبے پر ذمہ داراسلامی بہنوں کے تقرری کی۔


امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ نے جسم کے مختلف اعضاء بالخصوص زبان اور نگاہ کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم جذبے کےساتھ یوم ِقفل مدینہ کی مدنی تحریک کا آغاز فرمایا چنانچہ ماہ ربیع الاخر کی پہلی پیر شریف  30دسمبر کو تنظیمی لحاظ سے یو کے کے  مختلف شہر میں یوم قفل مدينہ منایا گیا جس میں کثیر اسلامی بہنوں نے رسالہ خاموش شہزادہ کا مطالعہ کیا اور 25گھنٹے  قفل مدینہ لگانے کی سعادت حاصل کی۔


امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ نے جسم کے مختلف اعضاء بالخصوص زبان اور نگاہ کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم جذبے کے تحت یوم قفل مدینہ کی مدنی تحریک کا آغاز فرمایاچنانچہ ماہ جمادی الاخر  کی پہلی پیر شریف 27 جنوری  کو تنظیمی لحاظ سے عرب شریف  میں یوم قفل مدینہ منایا گیا جسمیں الحمدللہ عزوجل 31 اسلامی بہنوں نے رسالہ خاموش شہزادہ کا مطالعہ کیا اور18  اسلامی بہنوں نے 25گھنٹے  قفل مدینہ لگانے کی سعادت حاصل کی۔