دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گذشتہ دنوں رکن عالمی مجلس مشاورت کی نگران نے سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک کینیا ، تنزانیہ اور یوگنڈا کی ملک ذمہ داران کا اجلاس لیا جس میں ماہ رمضان المبارک کے نکات سمجھائے گئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 5فروری کو مانچسٹر ریجن کے علاقے گریٹ ہاروڈ میں سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ پہلے یہ اجتماع ماہانہ ہوا کرتا تھا، اب سے اس کی ہفتہ وار ترکیب ہوگی۔ ریجن نگران اسلامی بہن نے ’’کوشش کامبیابی کی کنجی ہے‘‘کے موضوع پر بیان کیا اور یوکے نگران اسلامی بہن نے دعا کروائی۔ اسلامی بہنوں نے پابندی سے ہر ہفتے شرکت کرنے اور دوسری اسلامی بہنوں کو دعوت دینے کی نیتیں کیں۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 4فروری کو مانچسٹر ریجن کے شہر بری کی ڈویژن نگران اسلامی بہن کی ذیلی نگران اسلامی بہنوں کا ماہانہ اجلاس لیا۔ جس میں درس، بیان، مدنی مزاکرہ، مدنی دورہ اور مدنی عطیات کے حوالے سے بات ہوئی۔ ذیلی نگرانوں کو ذہن دیا گیا کے ان شعبوں پر فروری کے مہینے میں بہتری اور اضافہ کی کوشش۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام6فروری 2020 کو مانچسٹر ریجن کی نگران اسلامی بہن نے لنکشائر کابینہ کے شہر اکرنگٹن کی جملہ ذمہ داران کااجلاس لیا۔ اس میں گناہوں سے بچ کر مدنی کام کرنے کی اہمیت اور باطنی بیماریوں کی پہچان پر بیان ہوا اور اسلامی بہنوں کو خالص اللہ کی رضا کی نیت سے مدنی کام کرنے کا ذہن دیا گیا۔ مجلس رابطہ کے کام پر توجہ دینے، کفن دفن ٹیسٹ کی تیاری، نئی اسلامی بہنوں کو تیار کرنے کے اہداف دیئے گئے۔ اسلامی بہنوں نے مدنی مرکز کی اطاعت میں رہتے ہوئے مدنی کاموں کو بڑھانے کی نیتیں کیں۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 7فروری کو مانچسٹر ریجن کی گریٹر مانچسٹر کابینہ کی نگران اسلامی بہن نے ڈویژن نگران اسلامی بہنوں کا اجلاس لیا۔ جس میں شیطان کی مخالفت اور اس کے وار کو ناکام بنانے پر مدنی پھول پیش کیے گئے۔ مدنی مذاکرہ اور بیان سننے والیوں کی تعداد میں اضافہ، کارکردگی میں کمزوریوں کو دور کرنے اور اجتماع کے شیڈول میں اچھی سے اچھی تیاری کا ذہن دیا گیا۔ اسلامی بہنوں نے ان نکات پر توجہ رکھنے، ان میں بہتری لانے کی نیتیں کیں۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام 28جنوری 2020 کو یوکےکے شہر فارسٹ گیٹ – لندن  (Forest Gate - London) میں مدرسۃ المدینہ بالغات کا آغاز کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے داخلہ لیا ۔ داخلے لینے والی اسلامی بہنوں کو درست مخارج کے ساتھ قرآنِ پاک پڑھانے کے ساتھ ساتھ دیگر شرعی مسائل کےبارےمیں معلومات فراہم کی جارہی ہے۔


 اس ہفتہ کا رسالہ یتیم کسے کہتے ہیں؟ پڑھنے، سننے اور انفرادی کوشش کے ذریعے سے مطالعے کی کارکردگی مجلس جامعات المدینہ للبنات ملک و بیرون ملک کی 192774(ایک لاکھ بانوے ہزار سات سو چہتر)رہی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس آن لائن شارٹ کورسز کےزیر اہتمام مختلف ریجنز   یوکے ، مڈل ایسٹ ، آسٹریلیا ، ہند ، یورپین یونین کےمختلف ملکوں ( یوکے ، عمان ، تھائی لینڈ ،آسٹریلیا سڈنی ، ہند ، جرمنی ، ڈنمارک) میں07دن پر مشتمل Basics of Islam کورس " " 44 مقامات پر کروایا گیا جسں میں کم وبیش مقامی بچیوں نے شرکت فرمائی ۔ اس کورس میں بچیوں نے وضو، غسل ،نماز نیز جنت اور دوزخ کے بارے میں علم ِ دین سیکھنے کی سعادت حاصل کی اس کورس کے آخر میں 100بچیوں نے کتاب فیضان نماز سے روزانہ گھر درس دینے/سننے کی نیت کی، اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں پابندی سے شرکت کرنے نیز 150 نے مکتبۃ المدینہ کی کتاب اسلام کی بنیادی باتیں (حصہ دوم) " کامطالعہ کرنے کی نیتیں فرمائیں۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس آن لائن شارٹ کورسز اسلامی بہنوں کےزیر اہتمام ت 3 فروری 2020کو عرب شریف میں 3 دن پر مشتمل کورس” فیضان زکوۃ “ کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ، اس کورس میں اسلامی بہنوں کوقرآن و حدیث کی روشنی میں زکوٰۃ کا بیان،چندہ کرنے کی شرعی حیثیت،چندہ کرنا کس سے ثابت ہے ؟ کافر سے چندہ لینا اور چندے سے مدد کرنا کیسا؟ نیز اہم تنظیمی نکات اور ڈونیشن کرنے کے حوالے سے تربیت وغیرہ جیسے مسائل سکھانے کا اہتمام کیا گیا۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس آن لائن شارٹ کورسز اسلامی بہنوں کےزیر اہتمام 30 جنوری 2020 کوچائنہ ریجن کے ملک تھائی لینڈ میں 3 دن پر مشتمل کورس” جنّت کا راستہ“ کا اختتام ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت فرمائی، کورس میں شریک اسلامی بہنوں نے اچھے تاثرات دئیے،اس کورس میں شریک اسلامی بہنوں نے روزانہ محاسبہ کرنے کی نیتیں فرمائیں ۔


دعوت اسلامی کی مجلس آن لائن شارٹ کورسزکے زیر اہتمام 2فروری 2020 کونارتھ امریکہ ریجن کے ملک امریکہ (New Jersey) میں 01 مقام پر3 دن کا کورس” فیضان ِزکوۃ “ کا آغازہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی، اس کورس میں اسلامی بہنوں کوقرآن و حدیث کی روشنی زکوٰۃ کا بیان،چندہ کرنے کی شرعی حیثیت،چندہ کرنا کس سے ثابت ہے ، کافر سے چندہ لینا اور چندے سے مدد کرنا کیسا….؟ نیز اہم تنظیمی نکات اور ڈونیشن کرنے کے حوالے سے تربیت وغیرہ جیسے مسائل سیکھنے کا موقع مل سکے گا۔


دعوت اسلامی کی مجلس آن لائن شارٹ کورسزکے زیر اہتمام  27 جنوری 2020 کویورپین یونین ریجن کے ملک ڈنمارک میں 01 مقام پر3 دن کا کورس” جنّت کا راستہ“ مکمل ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت فرمائی، کورس میں شریک اسلامی بہنوں نے بہت اچھے تاثرات دئیے،اس کورس میں شریک اسلامی بہنوں نےاپنی ذمہ داران کو ماہانہ مدنی انعامات کا رسالہ جمع کروانے، روزانہ محاسبہ کرنےنیز دارالسنہ میں ہونے والے رہائشی مدنی کام کورس کرنے کی نیتیں فرمائیں ۔