3 ربیع الاوّل, 1447 ہجری
دعوتِ اسلامی کے زیر
اہتمام 7فروری کو مانچسٹر ریجن کی گریٹر مانچسٹر کابینہ کی نگران اسلامی بہن نے ڈویژن نگران اسلامی بہنوں کا اجلاس لیا۔ جس میں شیطان کی مخالفت اور اس کے وار کو ناکام بنانے پر مدنی پھول پیش کیے گئے۔ مدنی مذاکرہ اور بیان سننے والیوں کی تعداد میں اضافہ، کارکردگی میں کمزوریوں کو دور کرنے اور اجتماع کے شیڈول میں اچھی سے اچھی تیاری کا ذہن دیا گیا۔ اسلامی بہنوں نے ان نکات پر توجہ رکھنے، ان میں بہتری لانے کی نیتیں کیں۔