دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 6 جمادی الآخر1 فروری کو شعبہ تعلیم کے تحت بہاول پور کے
علاقے باقر پور میں ایک سنی جامعہ نظام مصطفی کی معلمہ اور متعدد طالبات کے درمیان
درس کا انعقاد کیا گیا جس میں شعبہ تعلیم ڈویژن زمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور طالبات
کو مدرستہ المدینہ بالغات اپنے علاقے میں پڑ ھنے اور پڑھانے کی ترغیب دلائی،
طالبات نے مدرستہ المدینہ بالغات میں پڑھنے یا پڑھانے، مدنی دورے اور سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت اور ہر ماہ یوم قفل مدینہ
منانے کی نیتیں کیں۔
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 6 جمادی الآخر1 فروری
کو کراچی کے علا قے گلستان جوہر کے
"ڈائمنڈ اکیڈمی اسکول" میں
اسٹوڈنٹس اجتماع منعقد ہوا جس میں پرنسپل ٹیچر اور طالبات نےشرکت کی، اجتماع میں کابینہ نگران نے سنتوں بھرا بیان کیا. اور اسٹوڈنٹس کو مختلف
مد نى کاموں کى ترغیب دلائی۔
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 8 جمادی الآخر 3 فروری
کو کراچی کے علاقہ شاہ لطیف ٹاؤن کے اسکول "star
"rasing acadmyمیں درس اجتماع ہوا جس میں ٹیچرز
اور اسٹوڈنٹس نے شرکت کی، درس اجتماع میں
کابینہ ذمہ دار شعبہ تعلیم اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا، پرنسپل، ٹیچرز اور طالبات نے دعوتِ اسلامی کے
بارے میں اچھے تاثرات دیے. طالبات نےآئندہ
بھی ایسے اجتماعات میں شرکت کرنے، نمازوں کی پابندی کرنے اور ذکرواذکار کرنے کی نیتیں
کیں۔
اوکاڑہ کابینہ میں ڈی
پی ایس اسکول کی ٹیچر کے گھر میں مدنی حلقے کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام8جمادی الآخر 3 فروری کو اوکاڑہ
کابینہ میں D. P. S اسکول کی ٹیچر کے گھر میں مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا، جس میں مجلس رابطہ کابینہ
ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا،
ٹیچر اسلامی بہن نے اپنی بیٹیوں کو جامعۃ المدینہ میں داخلہ دلوانے کی نیت کی۔
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 8 جمادی الآخر 3 فروری کو لاہور میں مجلس رابطہ کے تحت شعبہ
تعلیم ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے جناح
ہسپتال کے "Burn Center" میں Pathalogy lab کی ہیڈ لیڈی
ڈاکٹر سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کی. لیڈی ڈاکٹر نے اچھی اچھی نیتیں
کرتے ہوئے ادارے میں ہفتہ وار درس شروع کرنے کی اجازت بھی دی۔
دعوتِ اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام 10 جمادی الآخر 5 فروری
کو کراچی کے علاقے کورنگی میں زون شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے فاطمہ جناح
کالج کى اسٹوڈنٹ اور مزید ڈینٹسٹ ڈاکٹرز سے ملاقات اور انفرادی کوشش فرمائی۔
انفرادى کوشش سے متاثر ہو کر انهوں نے اپنى کلینک میں ڈونیشن بکس رکھنے اور ماہنامہ
فیضان مدینہ کى سالانہ بکنگ کروانے کى نیت کى۔
دعوتِ اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام 10 جمادی الآخر 5 فروری
کو کراچی کے علاقے کورنگی میں ریجن ذمہ
دار اسلامی بہن شعبہ تعلیم نے حرمین اسکول کی پرنسپل سے ملاقات کی اور انہیں نیکی
کی دعوت پیش کی، پرنسپل نے دیگر اسکولز کی پرنسپل سے ملاقات کروانے کی نیت کی نیز
شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام مدنی کاموں میں
حصہ لینے کی نیت بھی کی۔
نواب شاہ کے علاقے حیدر
شاہ میں گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کی ٹیچر سے ملاقات
دعوتِ اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام9 جمادی الآخر 4 فروری کو نواب شاہ کے علاقے حیدر شاہ میں کابینہ
شعبہ تعلیم ذمہ دار نے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کی ٹیچر سے ملاقات اور انفرادی
کوشش فرمائی،ٹیچر اسلامی بہن نے اسکول میں درس اجتماع رکھوانے کی نیت کی۔
دعوتِ اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام 9 جمادی الآخر 4 فروری سانگھڑ کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں ڈویژن
مالیات ذمہ دار نے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کی ٹیچر سے ملاقات اور انفرادی کوشش
کی، ٹیچر اسلامی بہن نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی نیت کی۔
دعوتِ اسلامی کے زیر
اہتمام 9 جمادی الاخریٰ 4 فروری کوکراچی کے علاقے دھوراجی میں واقع ”کچی میمن فاؤنڈیشن
اسکول“ میں مدنی حلقے کا انعقاد ہوا جس میں 30 طالبات اور 7 ٹیچرز نے شرکت کی ۔
زون مجلسِ رابطہ ذمّہ داراسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا ۔ مدنی حلقے کے اختتام
پر طالبات نے وقت پر نمازیں ادا کرنے اور ہر کام کے شروع میں بسم اللہ الرحمن الرحیم
پڑھنے کی نیّت پیش کی۔ پرنسپل نے اپنے اسکول میں ماہانہ مدنی حلقہ لگانے کی نیّت
بھی پیش کی ۔نیز بچّوں کو دعوتِ اسلامی کی سچّی کہانیوں والے رسالوں سے ہفتہ وار
اسٹوری سیشن رکھنے کی بھی نیّت کی اور ٹیچرز کے لئے الگ سے مدنی حلقہ لگانے کی بھی
نیّت پیش کی۔
دعوتِ اسلامی کے زیر
اہتمام 3فروری 2020ء بروز پیر شریف کو عوام اسلامی بہنوں کا مدنی انعامات اجتماع
ہوا۔اس اجتماع میں ذمہ دران نے مختلف موضوع پر بیان کرنے کی سعادت حاصل کی۔اس
اجتماع میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔اورشریک
اسلامی بہنوں نے اپنے تاثرات دیتے ہوئے کہا کہ ’’اس اجتماع کی برکت سے مدنی
انعامات کی بہت سی الجھنیں دور ہو گئی ۔ اور مدنی انعامات پر عمل کرنے کا جذبہ بھی
ملا اجتماع کی برکت سے مدنی انعامات کا رسالہ پر کرنے کا طریقہ بھی سمجھ آیا۔ اس
اجتماع میں اسلامی بہنوں نے روزانہ اپنے اعمال کا محاسبہ کرنےاور ہر ماہ رسالہ جمع
کروانے کی نیت بھی فرمائی‘‘۔
مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے، خوف خدا و
عشق مصطفےٰصلی
اللہ علیہ واٰلہ وسلم کی لازوال دولت دلانے کے عظیم جذبے کےساتھ امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کے عطا
کردہ اسلامی بہنوں کے 63 مدنی
انعامات کو اپنی زندگی میں عملی طور پر نافذ کرنے کے لئے ملک كينيا کے شہر
ممباسا میں 3تا 5فروری 2020 کو، کورس ’’جنّت کا راستہ‘‘ کا انعقاد ہوا۔جس
میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت
حاصل کی،آ خر میں مدنی انعامات کے رسائل تقسیم بهی کئے گئے اور اسلامی بہنوں نے
اچھی اچھی نے نیتیں بهی پیش کیں۔
Dawateislami