دعوتِ اسلامی کی مجلس آن لائن شارٹ کورسز اسلامی بہنوں کےزیر اہتمام 30 جنوری 2020 کوچائنہ ریجن کے ملک تھائی لینڈ میں 3 دن پر مشتمل کورس” جنّت کا راستہ“ کا اختتام ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت فرمائی، کورس میں شریک اسلامی بہنوں نے اچھے تاثرات دئیے،اس کورس میں شریک اسلامی بہنوں نے روزانہ محاسبہ کرنے کی نیتیں فرمائیں ۔


دعوت اسلامی کی مجلس آن لائن شارٹ کورسزکے زیر اہتمام 2فروری 2020 کونارتھ امریکہ ریجن کے ملک امریکہ (New Jersey) میں 01 مقام پر3 دن کا کورس” فیضان ِزکوۃ “ کا آغازہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی، اس کورس میں اسلامی بہنوں کوقرآن و حدیث کی روشنی زکوٰۃ کا بیان،چندہ کرنے کی شرعی حیثیت،چندہ کرنا کس سے ثابت ہے ، کافر سے چندہ لینا اور چندے سے مدد کرنا کیسا….؟ نیز اہم تنظیمی نکات اور ڈونیشن کرنے کے حوالے سے تربیت وغیرہ جیسے مسائل سیکھنے کا موقع مل سکے گا۔


دعوت اسلامی کی مجلس آن لائن شارٹ کورسزکے زیر اہتمام  27 جنوری 2020 کویورپین یونین ریجن کے ملک ڈنمارک میں 01 مقام پر3 دن کا کورس” جنّت کا راستہ“ مکمل ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت فرمائی، کورس میں شریک اسلامی بہنوں نے بہت اچھے تاثرات دئیے،اس کورس میں شریک اسلامی بہنوں نےاپنی ذمہ داران کو ماہانہ مدنی انعامات کا رسالہ جمع کروانے، روزانہ محاسبہ کرنےنیز دارالسنہ میں ہونے والے رہائشی مدنی کام کورس کرنے کی نیتیں فرمائیں ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام كچھ زون کے شہر منڈوي میں شارٹ  کورسز کابینہ ذمہ دار نے ایک ٹیوشن کلاس میں بچیوں کو بیسک آف اسلام کورس کروایا جس میں متعدد اسٹوڈنٹ نے شرکت فرمائی اور اس کورس کے اختتام پر ٹیچرزاسلامی بہنوں نے اچھے اچھے تاثرات دیئے اور انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار بھی کیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام ہند اجمیر ریجن کے زون احمدآباد کے شہر مرزاپور میں آج ایک نئے مدرسۃ المدینہ بالغات کا آغاز ہوا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کسی ایک رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے نوازتے ہیں ۔مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے ۔اس ہفتے امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ نے رسالہ ’’یتیم کسے کہتے ہیں ‘‘پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی ۔ملک ہند کی اسلامی بہنوں کی اس ہفتے رسالہ پڑھنے اور سننے کی کارکردگی 40108 رہی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  پچھلے ہفتےسینٹرل افریقہ ریجن کے ملک (یوگنڈا ، تنزانیہ، کینیا ) کے ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں خصوصی طور پرامیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کی ہمشیرہ کے ایصال ثواب کے لیے کلمہ پاک کے ورد اور فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا اور اس کےبعد ان کی درجات کی بلندی اور بے حساب مغفرت کے لئے خصو صی دعا کروائی گئی۔ سنتوں بھرے اجتماع کے اختتام پرملاقات اور انفرادی کوشش کا سلسلہ جاری رہا ـ


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام کراچی ریجن ذمہ داراسلامی بہن بنت حسین عطاریہ نے 14جنوری کو کراچی ساؤتھ اور ایسٹ زون کی زون ذمہ داراسلامی بہن اور تمام کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا۔ جس میں شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کے حوالے سے اہم نکات سمجھائے گئے اور متفرق نئے کاموں (مدارس کا آغاز، تجوید کورس میں کامیاب اسلامی بہنوں کو امتحان دلوانے اورمدرستہ المدینہ بالغات کے درجات کی تفتیش کروانے) کے حوالے سے ذہن دیا گیا۔جس میں ہاتھوں ہاتھ اسلامی بہنوں نے ان مدنی کاموں کو بہتر طریقے سے سر انجام دینے کی نیتیں پیش کیں۔


یکم فروری 2020ء بروز ہفتہ  مانچسٹر ریجن کے علاقے چیتم ہل میں امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی ہمشیرہ مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لئے سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغہ دعوت اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا ۔ شرکائے اجتماع نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لئے 112 بار کلمہ طیبہ کا ورد کیا اور فاتحہ خوانی کرتے ہوئے دعائیں بھی کیں ۔


29،28 فروری اور یکم مارچ 2020ء کو دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام تین دن کا رہائشی مدنی کام کورس  یوکے کے شہر برسٹل، ویلز کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں منعقد ہونے جارہا ہے ۔ اس کورس میں اسلامی بہنوں کو آٹھ مدنی کاموں کے متعلق تربیت دی جائے گی۔

اس کورس کے بارے میں مزید معلومات اور ایڈمیشن فارم کے لئے اس میل آئی ڈی پر رابطہ کیا جاسکتاہے

bristolwaleskabinah@gmail.com


دعوت اسلامی کی مجلس مدنی انعامات کے تحت یکم فروری 2020ء کو عرب شریف کے شہر الخبر ضیائی کابینہ میں مدنی انعامات اجتماع ہوا جس میں تقریبًا 10 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مبلغہ دعوت اسلامی نے سنّتوں بھرابیان کیا اور شر کا کو مدنی انعامات کا تعارف پیش کرتے ہوئے  اس پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کی مجلس شاورٹ کورسز کے تحت لاہور جنوبی زون میں  یکم فروری 2020ء سے 26 دن کے مدنی قاعدہ کورس شروع ہوگیا ہے ۔ اسی سلسلے میں 29جنوری 2020ء کو کورس کروانے والی مدرِّسہ اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں معاون مفتشہ نے بذریعہ فون مدرسات کی تربیت کی ۔ مفتشہ نے مدنی قاعدہ پڑھنے میں عموما کی جانے والی غلطیوں کی نشاندہی کی اورغلطیوں کو درست کرنے کا طریقہ بتاتے ہوئے کورس سے قبل انٹری ٹیسٹ لینے اور کورس کے مقصدکو پیش نظر رکھتے ہوئے طالبات کی تربیت کرنے کا ذہن دیاگیا۔