دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 8فروری 2020ءکو ماہنامہ فیضان مدینہ کی ذمہ دار اسلامی بہن نے سکھر  کی مدرسۃ المدینہ للبنات و بالغات کی مُدرسات، مدرسۃ المدینہ بالغات  میں پڑھنے والیوں اور تنظیمی  ذمہ داران کا اجلاس  لیا جس میں مطالعہ کی ترغیب دلانے کے بزرگان دین کا مطالعہ کا انداز اور مطالعہ کے شوق کے بارے میں بتایا گیا ۔ ماہنامہ فیضان کا مطالعہ کرنے کی ترغیب دلائی گئی بکنگ کروانے کے اہداف لئے ۔


دعوتِ اسلامی کےتحت7 فروری 2020ء کو  جامعۃالمدینہ للبنات سکھرمیں ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“کی تشہیر اور تحریری مقابلہ میں حصہ کےحوالے سےپریزینٹیشن کا اہتمام ہوا۔اس میں ماہنامہ فیضان مدینہ کی ذمہ دار اسلامی بہن نے مطالعہ کی اہمیت پر بیان کیا اور تحریر کیسے کی جائے، کیا کی جائے اس کے بارے میں نکات دئیے اس میں تقریباً تمام طالبات اور معلمات نے شرکت کی۔ اس موقع پر طالبات نے ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“کی بکنگ کروانے کی نیت کا اظہار کیا، طالبات نےتحریری مقابلے میں حصہ لینے کی نیت کا اظہار کیااس  پریزینٹیش کی کامیابی میں الحمد للہ تعالیٰ مجلس جامعۃالمدینہ کا بھر پور تعاون رہا،اللہ پاک دعوت اسلامی کی تمام مجالس پر اپنا کرم فرمائے ۔آمین


6 فروری 2020ءبروز  جمعرات   عالمی مجلسِ مشاورت  نگران اسلامی بہن  نے  کیماڑی کی نگران اسلامی بہن اور دارالمدینہ آرام باغ کیمپس  کی مفتشہ کی  شادی کے موقع پر  محفلِ نعت میں شرکت کی۔ اس موقع پر عالمی مجلسِ مشاورت  نگران اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور محفلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو گناہوں سے بچنے،  اللہ پاک کی نعمتوں کا درست استعمال کرنے کا ذہن دیا اور آخر میں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں  کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے تحت 6 فروری 2020ءکو جامعۃالمدینہ للبنات فیضان عطارمیرپوخاص میں”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“کی تشہیر اور تحریری مقابلہ میں حصہ کے حوالے سے پریزینٹیشن کا اہتمام ہوا جس میں تقریبا 59 سے زائد طالبات   اور معلمات  نے شرکت فرمائی۔ ماہنامہ فیضان مدینہ کی ذمہ دار اسلامی بہن نے مطالعہ کی اہمیت پر بیان کیا اور تحریر کیسے کی جائے، کیا کی جائے اس کے بارے میں نکات دیئے۔ اس موقع پر کثیر طالبات نے ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“کی بکنگ کروانے کی نیت کا اظہار کیا جبکہ کئی طالبات نےتحریری مقابلے میں حصہ لینے کی یقین دہانی کروائی۔


دعوت اسلامی كےزیر اہتمام 6 فروری 2020ء کو ماہنامہ فیضان مدینہ کی ذمہ دار اسلامی بہن نے میرپوخاص کی مدرسۃ المدینہ للبنات و بالغات کی مدرسات ،مدرسۃ المدینہ بالغات  میں پڑھنے والیوں اور تنظیمی  ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا جس میں مطالعہ کی ترغیب دلائی گئی، بزرگان دین کا مطالعے کا انداز اور مطالعہ کے شوق کے بارے میں بتایا گیا ۔ ماہنامہ فیضان کا مطالعہ کرنے کی ترغیب دلائی گئی بکنگ کروانے کے اہداف لئے نیزماہنامہ  فیضان مدینہ کے تحریری مقابلہ  میں حصہ لینے کے لئے تحریر کا شوق  رکھنے والی اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی گئی۔


دعوت اسلامی كےتحت  ‏‪‫4فروری2020ء بروز منگل پاکستان کے شہر گجرات کے دارالسنّہ للبنات میں 12روزہ رہائشی کورس میں رکن عالمی مجلس علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور رہائشی کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے مدنی ماحول پر استقامت پانے اور مدنی کاموں میں مصروف رہنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام جنوری 2020ء میں کراچی ریجن میں تقریباً  40 مدرستہ المدینہ بالغات اور 9 گھر مدرستہ المدینہ بالغات میں اضافہ ہوا جس میں 177 نئی اسلامی بہنوں نے داخلہ لیا جوکہ1 گھنٹہ روزانہ مدرستہ المدینہ بالغات میں دیئے گئے شیڈول کے مطابق علم دین کی تعلیم سے آراستہ ہورہی ہیں۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام 7 جمادی الآخر2 فروری کو نواب شاہ میں شعبہ تعلیم ذمہ دار نے Noor Eastren and collegiate کی ٹیچر سے ان کے گھر جا کر ملاقات کی،دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


         دعوت اسلامی کے تحت ملک و بیرون ملک میں جہاں اسلامی بھائیوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جاتا ہے وہیں اسلامی بہنوں کے بھی ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا سلسلہ ہوتا ہے،اس ہفتے ملنے والی رپورٹ کے مطابق ہند ممبئی ریجن میں939 ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات منعقد کیے گئے جن میں تقریبا 19990 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق اجمیر ریجن میں 301 ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات منعقد کیے گئے جن میں تقریبا 12394 اسلامی بہنوں نے شرکت کی،کولکاتہ ریجن میں 219 ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات منعقد کیے گئے جن میں تقریبا 7708 اسلامی بہنوں نے شرکت کی،دہلی ریجن میں 376 ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات منعقد کیے گئے جن میں تقریبا 15010 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔


         گذشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس آن لائن شارٹ کورسز کے زیر اہتمام ریجن یوکے ، مڈل ایسٹ ، افریقہ عرب ، چائنہ،ایسٹ افریقہ،آسٹریلیا ، نارتھ امریکہ ، افغانستان ، ہند ، یورپین یونین کے کئی ملکوں ( یوکے ، عرب شریف ، کویت ، قطر، ترکی ، موزمبیق ، موریشس ، امریکہ، کینیڈا ، نیوزی لینڈ ، ایران ، ہند ، اٹلی ، فرانس ، اسپین ، جرمنی ، ڈنمارک ، تھائی لینڈ )میں مختلف کورسز( اپنی نماز درست کیجئے ، فیضان زکوۃ، زندگی پرسکون بنائیے ،تجہیزو تکفین کورس ، فیضانِ ایمانیات ، بیسکس آف اسلام ، فیضان ِ انوار الفرقان ، کورس جنت کا راستہ) کا 66 مقامات پر انعقادہوا جس میں 879 اسلامی بہنوں اور بچیوں نے کورسز کرنےکی سعادت حاصل کی۔


اسکائپ کے ذریعہ اجلاس

Sun, 9 Feb , 2020
5 years ago

ریجن اجمیر کے شعبے تجہیزو تکفین کی ریجن اور زون ذمہ دار اسلامی بہنوں  کا7فروری کو اسکائپ کے ذریعہ مدنی اجلاس ہوا، جس میں اسلامی بہنوں نے مفتشہ ٹیسٹ دینے کی اور کمزور علاقوں میں تجہیزو تکفین کا کام بڑھانے کی نیتیں بھی کیں۔


مطالعہ کارکردگی

Sun, 9 Feb , 2020
5 years ago

         ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل سنت دامت برکاتھم العالیہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہلسنت کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے،اس ہفتے امیر اہل سنت دامت برکاتھم العالیہ نے رسالہ’’ یتیم کسے کہتے ہیں ‘‘ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔ پاکستان اور بیرون ملک کی اسلامی بہنوں کی رسالہ’’ یتیم کسے کہتے ہیں ‘‘ پڑھنے ،سننے اور انفرادی کوشش کے ذریعے سے مطالعے کی کارکردگی 8 لاکھ سترہزار 7 سو گیارہ رہی۔