اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام 10فروری2020ء بروز پیر گوجرانوالہ  زون میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں حافظ آباد،گوجرانولہ اور وزیرہ آباداور کابینہ ذ مہ داراسلامی بہنیں اور ڈویژن ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مدنی انعامات زون ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں مدنی انعامات کے بستے لگانے، ہر ڈویژن میں مدنی انعامات کے ماہانہ اجتماع منعقدکروانے، تقرریاں مکمل کرنے اور اپنے کارکردگی جدول کو مزید مضبوط کرنے کی ترغیب دلائی۔


 دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام11 فروری2020ء کو کھارادر کابینہ میں علاقائی دورہ کا سلسلہ ہوا جس میں رکن عالمی مجلس مشاورت مڈل ایسٹ نگران اسلامی بہن نے شرکت کی ۔ علاقائی دورے میں کم و بیش ایک گھنٹہ 12 منٹ طریقہ کار کے مطابق گھرگھرجاکر اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی گئی اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 11فروری2020ء کو ماہنامہ فیضان مدینہ کی ذمہ دار نے بہاول پور  کی مدرسۃ المدینہ للبنات و بالغات کی مدرسات مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے والیوں اور تنظیمی ذمہ داران اسلامی بہنوں کا اجلاس لیاجس میں بہاول پور کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں مطالعہ کی ترغیب دلانے کے لئے بزرگان دین کے مطالعے کا انداز اور مطالعے کے شوق کے بارے میں بتایا گیااور ماہنامہ فیضان مدینہ کے تحریری مقابلہ میں حصہ لینے کے لئے تحریر کا شوق رکھنے والی اسلامی بہنوں کو ذہن سازی کی گئی۔


دعوت اسلامی کے  زیر اہتمام 11فروری 2020ءبروز منگل راولپنڈی میں پاکستان نگرا ن اسلامی بہن کا پاک مجلس مشاورت کے ہمراہ بذریعۂ اسکائپ ماہانہ اجلاس ہوا جس میں مختلف مدنی کاموں پر کلام ہوا اورماہنامہ فیضان ِ مدینہ کی بکنگ کےلئے ذمہ داراسلامی بہنوں کو اہداف دیئے گئے ۔


دعوت اسلامی کے  زیر اہتمام 10فروری 2020ء کو نوابشاہ زون کا بذریعۂ زوم ماہانہ اجلاس ہوا جس میں زون مشاورتوں ، کابینہ نگران اور ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیاگیا اور ان کی تربیت کی گئی نیزماہ رمضان المبارک کے نکات پر اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔


دعوت اسلامی کے  زیر اہتمام 9فروری 2020ء کو میر پور خاص میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔زون نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتےہوئےا ن کی تربیت کی اور اطراف کابینات میں مدنی کاموں کو بڑھانے ، مدنی عطیات جمع کرنے اور ماہانہ فیضانِ مدینہ کی سالانہ بکنگ کروانے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے  زیر اہتمام پچھلے دنوں شریف آباد میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں ڈویژن ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ لیاقت آباد کی کابینہ نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی کاموں میں مزید بہتری کےلئےا ہداف دئیے۔ 


اسلامی بہنوں کی مجلس مدرستہ المدینہ للبنات کے  زیر اہتمام تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں پاک و ریجن سطح مدرستہ المدینہ للبنات کی مجلس ،کابینہ ناظمہ اور دیگر ناظمات و مدنی عملے نے شرکت کی۔ کراچی ریجن نگران اسلامی بہن نے "فکر آخرت "اور "موت کی تیاری "کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور مدرستہ المدینہ کے شعبے پر خدمات سرانجام دیکر ہم کس طرح اس کو اپنے لئے صدقہ جاریہ بنا سکتے ہیں اس حوالے سے نکات دئیے۔


 دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں شہداد پور میں ڈویژن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ اجلاس ہوا جس میں ذیلی تا ڈویژن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ڈویژن کی تقرریاں مکمل کی گئیں نیز مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی  کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں شہداد پور کابینہ میں کابینہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں نوابشاہ کی زون نگران ،دیگر زون مشاورت ، کابینہ نگران اور کابینہ مشاورتیں ،ڈویژن نگران اور ڈویژن مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ نوابشاہ کی زون نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھراکیا ۔ اجلاس میں آٹھ مدنی کاموں کے نکات پر کلام ہوا اور مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کے متعلق اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔


دعوت اسلامی کے  زیر اہتمام 9 فروری 2020ء کو جوہر ٹاؤن لاہور میں قائم مدرستہ المدینہ للبنات فیضان نور فاطمہ میں ریجن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں ریجن شعبہ ذمہ داراسلامی بہنیں ،شمالی لاہور،جنوبی لاہور کی زون تا کابینہ مشاورت ذمہ داراسلامی بہنوں اور گوجرانوالہ زون نگران اسلامی بہن نے شرکت کی۔ لاہور ریجن نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی تربیت کی اور ماہ رمضان المبارک کے نکات پر ذمہ دار اسلامی بہنوں کو اہداف دئیے۔ لاہور ریجن نگران اسلامی بہن نےاچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی بھی کی۔ اس اجلاس میں باقی تمام زون نگران اسلامی بہنوں نے بذریعۂ کال شرکت کی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں چشمہ ڈویژن کے علاقے عمر خیل میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ پہاڑ پور کی کابینہ نگران اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتےہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ اجتماع کے بعد ذمہ داراسلامی بہنوں کےتربیتی سیشن کا سلسلہ ہوا جس میں پہاڑ پور کی کابینہ نگران اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور تقرریاں مکمل کرنے کا ذہن دیا۔