اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ملتان  وہاڑی زون کی کابینہ بورے والا میں ڈویژن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ مشاورت مجلس رابطہ، ڈویژن اور علاقہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ملتان مجلس رابطہ کی ریجن سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورتقسیم رسائل، شخصیات اجتماع میں تعاون کرنے، شخصیات سے ملاقات میں تعاون کرنے اور دیگر مدنی کاموں میں بھی حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  14فروری 2020ءبروز جمعہ حیدرآباد ریجن کے رہائشی اجلاس کا آغاز ہوا جس میں پاکستان نگران ، عالمی سطح مجلس رابطہ و شعبہ تعلیم ذمہ دار ، پاک سطح چندہ بکس ذمہ دار ، پاک سطح مدنی انعامات ذمہ دار اور پاک سطح مکتبۃ المدینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے اپنے اپنے شعبے کے حوالے سے مختلف نکات پر تبادلۂ خیال کیا اور اہم امور پر مشاورت کی۔ اس اجلاس میں حیدرآباد ریجن کے شہر حیدرآباد ، نوابشاہ ، سکھر، ڈیرہ الہ یار ، کشمور ، لاڑکانہ سے آئی ہوئی ریجن تا کابینہ مشاورت اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔


دعوت ِ اسلامی کے تحت 13 فروری 2020ء کو سی ویو کراچی میں ایک شخصیت کے گھر سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ایسٹ افریقہ اور بنگلہ دیش ریجن نگران اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدرستہ المدینہ بالغات میں داخلہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کےشعبہ مدرسۃ المدینہ للبنات کے زیر اہتمام 13فروری2020ء بروز جمعرات لاہورگرین ٹاؤن  میں دو مدرسۃ المدینہ للبنات کا افتتاح کیا گیا ۔ریجن نگران اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور طالبات ،اہل علاقہ و مدنی عملے کو دین کے لئے ڈونیشن دینے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر  اہتمام 13فروری 2020ء بروز جمعرات ٹنڈو آدم کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ اجلاس ہو اجس میں کابینہ مشاورتوں اور ڈویژن مشاورتوں نے شرکت کی۔ زون نگران نے تربیتی بیان کیا اور اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورماہنامہ فیضان مدینہ کی سالانہ بکنگ اور نئی تقرری کے اہداف دئیے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 13فروری 2020ء حیدرآباد شہر کے علاقے لطیف آباد  نمبر 11 میں شخصیات کے مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں شخصیات خواتین سمیت ریجن و کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ پاکستان نگران اسلامی بہن نے” علم دین کے فضائل“ پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کےزیر اہتمام 13 فروری2020ء  کو اورنگی کابینہ ڈویژن دربار مرشد میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً22 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کابینہ مشاورت مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کےزیر اہتمام 13 فروری2020ء  کو پشاور کابینہ کے علاقہ محلہ باقر شاہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ اجلاس ہوا جس میں زون ذمہ دار نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور اپنی ماتحت ذمہ داراسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کے نکات پر کلام کر کے کارکردگیاں وقت پر جمع کروانے کی ترغیب دلائی اور کابینہ و حلقہ ذمہ داراسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کےرسائل زیادہ سے زیادہ تقسیم کرنے کی ترغیب دلائی۔


  13 فروری 2020ءکو اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کےزیر اہتمام کراچی ایسٹ کی ملیر کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں ذیلی تا زون ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مدنی انعامات کی زون ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتےہوئے ان کی تربیت کی اور اپنے تینوں شعبوں مدنی انعامات مدنی مذاکرہ اور مدنی بہاروں پر کلام کیا نیزتمام ذمہ داراسلامی بہنوں کو کارکردگیاں وقت پر جمع کروانے کی ترغیب دلائی اور کابینہ و ڈویژن مدنی انعامات ذمہ داراسلامی بہنوں کو اپنے علاقے اور ذیلی پر جہاں مدنی انعامات کی تقرریاں نہیں جلد مکمل کرنے کا ذہن دیا۔


یکم فروری اور 13 فروری 2020ءکو اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کےزیر اہتمام کراچی ایسٹ کورنگی کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں ذیلی تا ڈویژن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی نیزتقرری مکمل کرنے، ماتحت کے مسائل سننےاور نکات کے مطابق جواب دینے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام13فروری2020ء بروز جمعرات ملتان زون کی کابینہ متی تل میں  ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ ، ڈویژن، علاقہ اور حلقہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مدنی انعامات کی ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور شعبے سے متعلق نکات دئیے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ للبنات کے تحت 12 فروری2020ء بروز بدھ راولپنڈی کے جامعۃ المدینہ میں سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں طالبات  اور معلمات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوت اسلامی رکن عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو تنظیمی مدنی کاموں میں حصہ لینے اور شارٹ کورس فیضان زکٰوۃ کرنے کی ترغیب دلائی۔