17 ذوالقعدۃ الحرام, 1446 ہجری
صابری کالونی اوکاڑہ میں ماہنامہ فیضانِ
مدینہ کی تشہیر کےحوالے سےپریزینٹیشن کا اہتمام
Tue, 18 Feb , 2020
5 years ago
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 15فروری 2020ء
کو جامعۃالمدینہ للبنات صابری کالونی
اوکاڑہ میں ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“کی تشہیر اور تحریری مقابلہ میں حصہ
کےحوالے سےپریزینٹیشن کا اہتمام ہواجس میں ماہنامہ فیضان مدینہ کی ذمہ دار اسلامی
بہن نے’’تحریر کیسے کی جائے، کیا کی جائے‘‘ موضوع پر نکات
دئیے۔ پریزینٹیشن میں تقریباً 162 سے
زائدطالبات اور معلمات نے شرکت کی۔ اس موقع پر طالبات نے ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“کی
بکنگ کروانے کی نیت کی، مزید کئی طالبات نےتحریری مقابلے میں حصہ لینے کی نیت کا
اظہار کیا۔ اس پریزینٹیشن کی کامیابی میں اَلْحَمْدُ
لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ مجلس جامعۃالمدینہ کا بھر پور تعاون رہا،اللہ پاک دعوتِ اسلامی کی تمام مجالس پر اپنا کرم
فرمائے۔