دعوت اسلامی کے زیر اہتمام
17فروری 2020ء کو خیبر کابینہ کے ڈویژن سلطان فراش میں ماہانہ ڈویژن مدنی حلقے کا
انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 130 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے
سنّتوں بھرا بیان کیا اور مدنی حلقے میں
شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلا می کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتےہوئے دعوتِ اسلامی کے
مدنی کاموں میں حصہ لینے اور ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 18 فروری 2020ء بروز منگل نگران
شوریٰ مولانا عمران عطاری مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے بذریعۂ
مدنی چینل جامعات المدینہ کے طلبۂ کرام و طالبات کے درمیان سنتوں بھرا بیان کیا۔ یہ
بیان پاکستان، ہند، موزمبیق، ماریشس کی جامعات المدینہ للبنات میں بھی سنا گیا۔ دورانِ بیان امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کا صوتی پیغام بھی چلایا گیا جس میں امیر اہلِ سنت
دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے جامعات المدینہ للبنات کی طالبات کو مدنی کاموں کی دھومیں مچانے کی ترغیب دلائی نیز نگران شوریٰ نے ٹائم مینجمنٹ اور جدول بنانے، وقت
کو ضائع ہونے سے بچانے اور تعلیمی و تنظیمی اعتبار سے تربیت کی۔
جامعات المدینہ للبنات کی معلمات و طالبات کی مدنی مذاکرہ سننے و دیکھنے کی
کارکردگی
امیرِ اَہلِ سنّت علامہ محمد الیاس عطّاؔر قادری دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے علم و حکمت سے بھر پور ملفوظات سے آراستہ ہفتہ وار سلسلہ مدنی مذاکرہ جسے مدنی چینل پر براہ راست دکھایا
جاتا ہے ۔ اس ہفتے 20جمادی الاخریٰ1441ھ کی شب براہ راست دکھائے جانے والے مدنی
مذاکرے کو ملک و بیرون ملک کے جامعات المدینہ للبنات میں تقریباً 18 ہزار223
معلمات و طالبات نے سننے اور دیکھنے کی سعادت حاصل کی۔
17 فروری2020ء کو اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیر اہتمام کھارادرکابینہ کے ڈویژن سفینۂ مرشد میں ذمہ
دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں ڈویژن مشاورت تا ذیلی مشاورت علاقائی دورہ
ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ریجن مشاورت علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی
بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان
کی تربیت کی اور شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کی ترغیب دلائی۔
اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے تحت17 فروری2020ء کوکراچی ایسٹ
ملیر کابینہ لانڈھی کےایک ڈویژن میں اجلاس ہوا جس میں کابینہ مشاورت، ڈویژن مشاورت، علاقہ مشاورت اور ذیلی مشاورت نے شرکت کی۔ اجلاس میں دعوتِ
اسلامی کے مدنی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا ذیلی حلقوں میں علاقائی
دورہ کی تعداد بڑھانے اور کمزوریوں کو دور کرنےکی ترغیب دلائی گئی۔
اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے تحت17 فروری2020ء کوکراچی ایسٹ ملیر کابینہ لانڈھی میں ذمہ
دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ
مشاورت، ڈویژن مشاورت، علاقہ مشاورت اور ذیلی مشاورت نے شرکت کی۔ اجلاس میں دعوتِ
اسلامی کے مدنی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا نیز علاقائی دورہ کےمتعلق
نکات دئیےگئے جبکہ رپورٹ وقت پر جمع کروانے اور درست انداز میں دینے کی ترغیب دلائی گئی۔
اسلامی بہنوں کی مجلس مکتبۃ المدینہ للبنات کے زیر اہتمام لاہور میں مکتبۃ
المدینہ للبنات کی زون ذمہ دار اسلامی بہن نے ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کے حوالے سے
اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی اور انفرادی
کوشش کے ذریعے 34 ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کروائی جس میں 30 رنگین شمارے اور 4
سادہ شمارے ہیں ۔ مزید کوشش جاری ہے۔
دعوتِ
اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں فیصل آباد گلفشاں کالونی ڈویژن کے علاقہ گلشن حیات
میں شخصیات اجتماع ہوا جس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین شخصیات نے شرکت کی۔ مجلس بیرون ملک تجہیز و تکفین ذمہ دار نے مطالعہ
کے فضائل کے موضوع پر بیان کیا اور”ماہنامہ فیضان مدینہ“ بکنگ کروانے کا ذہن دیا جس پر صاحبِ خانہ نے ہا تھوں ہاتھ 12 اور دیگر شخصیات
نے بھی مختلف تعداد میں بکنگ کے لئے نام
لکھوائے ۔ صلاۃ و سلام اور دعا پرا جتماع
کا اختتام ہوا۔ شرکامیں مدنی تحائف تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر شخصیات نے تاثرات دیتے
ہوئے دعوت اسلامی کی کوششوں کو خوب سراہا۔
کراچی میں
پاکستان نگران کا کراچی ساؤتھ اور کراچی ایسٹ زون کے ساتھ اجلاس
دعوتِ اسلامی کے تحت 17 فروری 2020ء بروز پیر
شریف پاکستان مجلس مشاورت نگران نے کراچی میں کراچی ساؤتھ سینٹرل
اور کراچی ایسٹ زون کی کابینہ تا زون
مشاورتوں کے ساتھ اجلاس لیا جس میں ”حکمت عملی کیسے اپنائی جائے“ کے موضوع پر بیان ہوا ۔ نگران اسلامی بہن نے ماہانہ کارکردگی درست
اور بروقت جمع کروانےکا ذہن دیا اور کارکردگی شیڈول اور ماہانہ اجلاس پر کلام کیا ۔
مدنی مشورے میں نیو کابینہ نگران کی تقرری
کے اہداف دیئے گئے ۔
اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام 15فروری2020ءبروز ہفتہ کھارادار کابینہ ڈویژن نیاآباد میں
مدنی انعامات اجتماع منعقد ہوا جس میں تقریباً38 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو آسانی کے ساتھ مدنی
انعامات پر عمل کرنے ، آخرت کی تیاری کرنے اور مدنی انعامات کے ذریعے نیک اعمال
بجا لانے کے متعلق نکات سمجھائے،اس موقع پر مدنی انعامات کے رسالے بھی تقسیم ہوئے اور 12 منٹ کا حلقہ بھی
لگایا گیا۔
15فروری2020ءبروز ہفتہ اسلامی بہنوں کی مجلس
مدنی انعامات کے زیر اہتمام اورنگی
کابینہ ڈویژن چمنِ مرشد میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کابینہ
مشاورت مدنی انعامات اور ڈویژن نگران اسلامی بہن سمیت دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو آسانی کے ساتھ مدنی
انعامات پر عمل کرنے ، آخرت کی تیاری کرنے اور مدنی انعامات کے ذریعے نیک اعمال
بجا لانے کے متعلق نکات سمجھائے۔
15فروری2020ءبروز ہفتہ اسلامی بہنوں کی مجلس
مدنی انعامات کے زیر اہتمام کراچی
ساؤتھ سینٹرل کھارادر کابینہ میں ذیلی تا کابینہ مشاورت کا اجلاس ہوا جس میں تقریباً 23 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
زون مشاورت مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی
بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی
کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورشعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانےاور
کارکردگی بہتر انداز میں جمع کروانے کے
نکات سمجھائے۔
Dawateislami