
اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام 15فروری2020ءبروز ہفتہ کھارادار کابینہ ڈویژن نیاآباد میں
مدنی انعامات اجتماع منعقد ہوا جس میں تقریباً38 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو آسانی کے ساتھ مدنی
انعامات پر عمل کرنے ، آخرت کی تیاری کرنے اور مدنی انعامات کے ذریعے نیک اعمال
بجا لانے کے متعلق نکات سمجھائے،اس موقع پر مدنی انعامات کے رسالے بھی تقسیم ہوئے اور 12 منٹ کا حلقہ بھی
لگایا گیا۔

15فروری2020ءبروز ہفتہ اسلامی بہنوں کی مجلس
مدنی انعامات کے زیر اہتمام اورنگی
کابینہ ڈویژن چمنِ مرشد میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کابینہ
مشاورت مدنی انعامات اور ڈویژن نگران اسلامی بہن سمیت دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو آسانی کے ساتھ مدنی
انعامات پر عمل کرنے ، آخرت کی تیاری کرنے اور مدنی انعامات کے ذریعے نیک اعمال
بجا لانے کے متعلق نکات سمجھائے۔

15فروری2020ءبروز ہفتہ اسلامی بہنوں کی مجلس
مدنی انعامات کے زیر اہتمام کراچی
ساؤتھ سینٹرل کھارادر کابینہ میں ذیلی تا کابینہ مشاورت کا اجلاس ہوا جس میں تقریباً 23 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
زون مشاورت مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی
بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی
کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورشعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانےاور
کارکردگی بہتر انداز میں جمع کروانے کے
نکات سمجھائے۔

اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام 14 فروری2020ء کو آگرہ تاج کراچی میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش170 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو آسانی کے ساتھ مدنی
انعامات پر عمل کرنے ، آخرت کی تیاری کرنے اور مدنی انعامات کے ذریعے نیک اعمال
بجا لانے کے متعلق نکات دئیے۔

اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام 15فروری2020ءبروز ہفتہ صدر کراچی کے علاقے سولجر بازار میں ذمہ داراسلامی
بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں ڈویژن سطح ، علاقہ ،حلقہ اورذیلی سطح کی ذمہ دار اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔ مدنی انعامات کی ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں
شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورشعبے کے مدنی
کاموں کو مزید بڑھانے کا ذہن دیا۔ مدنی
انعامات کی ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن نے کردگی وقت پر جمع کروانے پرذمہ
دار اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی بھی کی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام 14 فروری2020ء کو صدر کابینہ کراچی کے علاقے گولی مار میں ذمہ داراسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں ڈویژن
سطح ، علاقہ ،حلقہ اورذیلی سطح کی ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مدنی انعامات کی ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی
انعامات کی کارکردگی کے حوالے سے فالو اپ کی اور مدنی بہاریں جمع کروانے کے نکات بتائے نیز کارکردگی وقت پر جمع کروانے پرذمہ دار اسلامی
بہنوں کی حوصلہ افزائی بھی کی۔
مجلس مدنی انعامات کے زیر
اہتمام واہگہ ٹاؤن میں ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا اجلاس

اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام 13 فروری2020ء بروز جمعرات واہگہ ٹاؤن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس
ہوا جس میں کابینہ ڈویژن، علاقہ و ذیلی
سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
شمالی زون مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا
جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور تقرری
پر کلام کرتےہوئے تقرر ی مکمل کرنے کا
ذہن دیا۔
ماہنامہ فیضان مدینہ کی ذمہ دار اسلامی بہن
نے دارا لسنہ فیصل آباد کا وزٹ کیا

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 17 فروری 2020ء کو ماہنامہ فیضان مدینہ کی ذمہ دار اسلامی بہن نے دارا لسنہ فیصل آباد کا وزٹ کیا اور وہاں
موجود کورس کرنے والی اسلامی بہنوں کے درمیان
سنّتوں بھرا بیان کیا نیز کورس میں شریک اسلامی
بہنوں کو ماہنامہ فیضان مدینہ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے اس کو پڑھنے اور
بکنگ کرانے کا ذہن دیا۔
17 فروری2020ء کو ماہنامہ فیضان مدینہ کی ذمہ دار اسلامی بہن نے فیصل آباد میں قائم مدرسۃالمدینہ للبنات وبالغات میں سنّتوں بھرا بیان
کیا اور اسلامی بہنوں کو ماہنامہ فیضان مدینہ
کے بارے معلومات فراہم کرتے ہوئے پڑھنے
کاذہن دیا نیز بکنگ کروانے کی ترغیب
دلائی۔
آفیسر کالونی فیصل آباد میں ماہنامہ
فیضانِ مدینہ کی تشہیر کےحوالے سےپریزینٹیشن کا اہتمام

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 17 فروری 2020ء کو جامعۃالمدینہ للبنات آفیسر کالونی فیصل آباد میں”ماہنامہ
فیضانِ مدینہ“کی تشہیر اور تحریری مقابلہ میں حصہ کےحوالے سےپریزینٹیشن کا
اہتمام ہوا۔اس میں ماہنامہ فیضان مدینہ کی ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’ تحریر
کیسے کی جائے، کیا کی جائے‘‘ موضوع پر
نکات دئیے جس میں تقریباً تمام طالبات اور
معلمات نے شرکت کی۔ اس موقع پر طالبات نے ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“کی بکنگ کروانے اورتحریری
مقابلے میں حصہ لینے کی نیت کا اظہار کیا۔
مجلس تجہیز وتکفین کے زیر اہتمام
کھارادر میں کابینہ سطح پر ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس

اسلامی بہنوں کی مجلس تجہیز وتکفین کے زیر اہتمام15فروری2020ء کو کھارادر میں کابینہ سطح پر ذمہ دار اسلامی بہنوں
کا اجلاس ہوا جس میں مجلس تجہیز وتکفین کابینہ،
ڈویژن اور علاقہ ذمہ دار اسلامی بہنوں سمیت
غسّالہ اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کراچی
ساؤتھ سینٹر کی زون مشاورت تجہیز وتکفین
کی نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک
اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ
لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مرحومین کے
لواحقات کو مدنی ماحول سے وابستہ کرنے کے طریقے بتائے۔
مجلس شارٹ کورسز کےزیر اہتمام حیدر آباد کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس

اسلامی بہنوں
کی مجلس شارٹ کورسز کےزیر اہتمام 16 فروری 2020ء کوحیدر آباد کی ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں پاک سطح کی شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں
شریک اسلامی بہنوں کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور کورسز کی تعداد بڑھانے، مدرّسات کی تعداد
بڑھانےنیز تقرریاں مکمل کرنے کے اہداف طے کئے۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام13 فروری 2020ء کو
اوکاڑہ میں پاکپتن زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کااجلاس ہوا جس میں پاکپتن،میاں
چنوں، چیچہ وطنی اور اوکاڑہ کی ذمہ داراسلامی
بہنوں نے شرکت کی ۔ ماہنامہ فیضان مدینہ کی ذمہ دار اسلامی بہن نے ماہنامہ فیضان مدینہ کو عام کرنے اور اسے گھر گھر پہنچانے اور پڑھنے کے اہداف لئے۔