اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے تحت  18فروری2020ء بروز منگل گوجرانوالہ زون کی پنڈی بھٹیاں کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں سکھیکی منڈی ڈویژن، جلال پور بھٹیاں ڈویژن اور پنڈی بھٹیاں ڈویژن کی مدنی انعامات ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔گوجرانوالہ کی مدنی انعامات زون ذمہ داراسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورمدنی انعامات، مدنی مذاکرہ اور مدنی بہاروں پر کلام کیا۔ مدنی انعامات زون ذمہ داراسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات اجتماعات منعقد کروانے، ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں مدنی انعامات کا مکتب لگانے اور ذیلی سطح تک مدنی انعامات کی تقرریاں مکمل کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے تحت  پچھلے دنوں شمالی زون فیروز پور کابینہ کی ڈویژن کاہنہ بازار میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں سمیت مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ زون مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں حصہ لینے، مدنی انعامات پر عمل کرنے اور ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


گزشتہ دنوں مدرسۃ  المدینہ بالغات کے زیر اہتمام کراچی ساؤتھ زون میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہو اجس میں کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنیں، ڈویژن ذمہ داراسلامی بہنیں اور مدرسات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مدرستہ المدینہ بالغات پاک مشاورت نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور شعبے کے متفرق مدنی کاموں کے حوالے سے فالو اپ کیانیز شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کے حوالے سے اہم امور پر مشاورت کی گئی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام21فروری 2020ء کو جامعۃالمدینہ للبنات پاک پورا سیالکوٹ میں”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“کی تشہیر اور تحریری مقابلہ میں حصہ کے حوالے سے پریزینٹیشن کا اہتمام ہواجس میں ماہنامہ فیضان مدینہ کی ذمہ دار اسلامی بہن نے تحریر کیسے لکھی جائے اس کے بارے میں نکات دئیے۔ پریزینٹیشن میں تقریباً324 طالبات، 11 معلمات اور 19 جامعات کی ناظمات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔کثیرطالبات نے ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“کی بکنگ کروانے کی نیت کا اظہار کیا اور کئی طالبات نےتحریری مقابلے میں حصہ لینے کی یقین دہانی کروائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام20 فروری 2020ءکو گوجرانوالہ میں ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“کی تشہیر اور تحریری مقابلہ میں حصہ کے حوالے سے پریزینٹیشن کا اہتمام ہوا جس میں جامعۃ المدینہ گوجرانوالہ،  مدرسہ المدینہ گوجرانوالہ اور گوجرانوالہ کی تنظیمی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ماہنامہ فیضان مدینہ کی ذمہ دار اسلامی بہن نے تحریر کیسے لکھی جائے اس کے بارے میں نکات دئیےنیزماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کروانے اور تحریری مقابلے میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام پشاورکابینہ تین  مختلف مقامات پر تین روزہ ”فیضانِ زکوٰۃ “ کورس کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش46 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرے بیانات کئے اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو قراٰن و حدیث کی روشنی میں زکوٰۃ کا بیان،چندہ کرنے کی شرعی حیثیت؟ کافر سے چندہ لینا اور چندے سے مدد کرنا کیسا؟ نیز اہم تنظیمی نکات اور ڈونیشن کرنے کے حوالے سے تربیت وغیرہ جیسے مسائل سیکھنے کا موقع ملا نیز اسلامی بہنوں نے اگلے مہینے ہونے والے ”رمضان کیسے گزاریں“ کورس کرنے اورکروانےکی نیتیں کیں۔


اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیر اہتمام18 فروری2020ء بروز منگل  جھڈو میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے جھڈو ڈویژن میں علاقائی دورہ میں شرکت کی اور گھر گھر جا کر اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کےہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیر اہتمام18 فروری2020ء بروز منگل  کراچی زون ریجن ملیر ایسٹ میں کابینہ مشاورت اور علاقائی مشاورت نے دیار مرشد کے ڈویژن میں علاقائی دورہ میں شرکت کی۔ ذمہ دار اسلامی بہنو ں نے گھر گھر جا کر اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کےہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔


پچھلے دنوں اسلامی بہنوں کی  مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام پاکستان کے شہرنیو گدوال میں مدنی انعامات کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش41 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مدنی انعامات کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں حصہ لینے، مدنی انعامات پر عمل کرنے اور ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی  مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام 18 فروری2020ء بروز منگل کهارادر کابینہ کے علاقے کیماڑی میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں مدنی انعامات کی ذیلی سطح تا علاقہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ڈویژن مدنی انعات ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی بہاروں کے حوالےسے نکات دئیے نیز کارکردگی وقت پر جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔ 


اسلامی بہنوں کی  مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام 18 فروری2020ء بروز منگل ملتان ریجن کے مظفر گڑھ زون میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں ذیلی تا زون سطح کی مدنی انعامات ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی نیز مدنی انعامات، مدنی مذاکرہ اور مدنی بہاروں تینوں شعبوں کے حوالے سے اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔


 اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے تحت 18فروری2020ء کو ڈویژن نارووال میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً40 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مدنی انعامات کی کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں حصہ لینے، مدنی انعامات پر عمل کرنے اور ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ اجتماعِ پاک میں مدنی انعامات کے اور مکتبۃالمدینہ کے مختلف رسالے بھی تقسیم کئے گئے۔